Tag: #KKVMS

  • ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کو شکست

    ملتان سلطانز کا فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کو شکست

    کراچی: پی ایس ایل 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 125 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اوپنر شان مسعود 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، رلی روسو دو رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے۔

    محمد رضوان 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد الیاس ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے اور سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    اوپنر شرجیل خان 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بابر اعظم 23 رنز بنا کر خوشدل شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دہانی کا نشانہ بنے۔

    محمد نبی 10 نز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام لیمونبے ایک رن بن اکر عمران طاہر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، لیوس گریگری 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہنواز دہانی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے لیکن ملتان سلطانز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ بھرپور پلاننگ سے آئے ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ٹام لیمن، لوئس گریگری، جو کلارک اور محمد نبی شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرکے کنڈیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں، بولرز سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، عمران طاہر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل مقابلوں میں سلطانز کے خلاف کنگز کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 9 میچز کھیلے گئے کراچی کنگز نے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ سلطانز دو میچ جیت سکے، دو میچ بے نتیجہ رہے تھے۔

  • دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں، کپتان کراچی کنگز

    دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں، کپتان کراچی کنگز

    دبئی: پی ایس ایل کی مشہور ومعروف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کی تیاری مکمل ہے، ایونٹ میں ۔ تمام ٹیمیں برابر ہیں جو ٹیم صحیح وقت پر مومنٹم پکڑ لے گی، ایونٹ میں آگے جائے گی۔

    کراچی کنگز کی بیٹنگ آرڈر سے متعلق عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان اوربابر اعظم ہی اننگز کا آغاز کریں گے، ہماری پہلی ترجیح پلےآف میں رسائی حاصل کرناہے۔

    کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں ہے، ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرینگے اور اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرینگے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آغاز آج سے ابوظبی میں ہورہا ہے، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔

  • بابر اور کلارک نے کراچی کنگز کو کامیابی دلوادی، سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

    بابر اور کلارک نے کراچی کنگز کو کامیابی دلوادی، سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

    کراچی: پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے بابر اعظم اور جو کلارک کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانزکو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

    بابر اعظم نے 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، شرجیل خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کولن انگرام 6 رنز بنا کر سہیل خان کا نشانہ بنے، محمد نبی 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     اس سے قبل ملتان سلطانز نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور جیمز ونس کی شانداری بلے بازی کے باعث کراچی کنگز کو جیتنے کے لئے 196 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نویں میچ میں دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    سلطانز کے اوپنرز نے 4.2 اوورز میں 53 رنز بناکر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، 53 کے مجموعی اسکور پر کرس لین 32 رنز بناکر کراچی کنگز کے کپتان کا شکار بنے۔

    ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک بار پھر عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کے لئے 43 رنز بنائے، انہیں کراچی کنگز کے ارشد اقبال نے پویلین بھیجا، بعد ازاں صہیب مقصود اور جیمز ونس نے ٹیم کی کمان سبنھالی اور تیزی سے اسکور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    جیمز وینس نے 29 بالز پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کے بوم بوم آفریدی ایک بار بڑا اسکور نہ کرسکے اور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2، کپتان عماد وسیم، محمد عامر ، وقاص مقصود اور ڈین کرسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بولنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے، اسی لئے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    فائنل الیون میں تبدیلی سے متعلق عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، گذشتہ میچ کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    کراچی کنگزکو ملتان سلطانزپر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلےگئے، کراچی کنگز نے چار میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا، کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوجائے گی۔

    دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آج کے میچز کی خاص بات بچوں میں کینسر کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا، جہاں کینسر میں مبتلا دو بچوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔

  • کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل

    کراچی: پاکستان سُپرلیگ کا ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج ہونے جارہا ہے، جہاں دلوں کے بادشاہ اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اپنے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دلوں کے سلطانز اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ آج دوپہر دو بجےشروع ہوگا۔

    کراچی کنگزکو ملتان سلطانزپر واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کھیلےگئے، کراچی کنگز نے چار میں کامیابی حاصل کی، ملتان صرف ایک میچ جیت سکا، کراچی کنگز آج ملتان سلطانز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوجائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سرفراز احمد کی صلاحیتوں پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیئے

    دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آج کے میچز کی خاص بات بچوں میں کینسر کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔ اس روز کینسر میں مبتلا دو بچوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔

  • بارش نے کراچی کنگز کی محنت پر پانی پھیر دیا، سلطانز یقینی شکست سے بچ گئے

    بارش نے کراچی کنگز کی محنت پر پانی پھیر دیا، سلطانز یقینی شکست سے بچ گئے

    لاہور: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں ٹیموں کا ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

     لاہور: پی ایس ایل فائیو کا 19واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں 102 رنز بنائے تھے، شاہدخان آفریدی 35 اور سہیل تنویر 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ذیشان اشرف2، شان مسعود9، معین علی 29، روسو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمر خان اور محمد عامر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ مچل میکلینیگن ہے، ملتان سلطانز سے شکست کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچ ہی ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔

    فائنل الیون

     

  • کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

    کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، اہم میچ بارش کی نذر

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کا گیارواں میچ بارش کے باعث نہ کھیلا جاسکا، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کو 1 ، 1 پوائنٹ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا گیارواں میچ شارجہ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث دونوں ٹیمیں گراؤنڈ میں ہی نہ آسکیں۔

    طویل انتظار کے بعد امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا، علیم ڈار کا کہنا تھا کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔

    کراچی کنگز کے صدر اور اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کو انجری کے باعث آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ اُن کی جگہ محمد عامر کو میدان میں اتارا گیا۔ عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سلطانز کی کپتانی شعیب ملک جبکہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں۔

    عماد وسیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا تاہم مسلسل بارش نے دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کی اجازت نہیں دی، یوں یہ مقابلہ بارش کی نذر ہوا اور دونوں ٹیموں کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

     

    اسکواڈ

    کراچی کنگز: جوئی ڈین لے، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بوپارا، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، عثمان شنواری اور ٹیمال ملز

    ملتان سلطانز: احمد شہزاد، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیورن پولارڈ، ڈیرن براوؤ، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر

    پوائٹس ٹیبل

    پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،  کراچی کنگز نے اب تک لیگ کے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ملتان سلطانز نے 3 میچز میں سے 2 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


    پی ایس ایل تھری : کراچی کنگزنے لاہورقلندر کو 27 رنز سے شکست دے دی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو 27 رنز سے شکست دی تھی۔ شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

     کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ہی شاندار کارکردگی دکھا کر فتح اپنے نام کی کراچی کنگز کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا تھا، اس ٹاکرے میں شاہد آفریدی نے سرفراز الیون کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز عمر امین کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا  اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کی۔

    پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سے ہوا تھا جس میں کنگز کے شیروں نے سیمی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین تیسرا میچ گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں روی بوپارا کی شاندار ففٹی اور آفریدی کی تین وکٹوں لے کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔