Tag: kmc-anti-encroachment-staff

  • کراچی میں  نالہ صفائی آپریشن میں ایک اور خاتون کوہراساں کرنے کا انکشاف

    کراچی میں نالہ صفائی آپریشن میں ایک اور خاتون کوہراساں کرنے کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں نالہ صفائی آپریشن میں ایک اور خاتون کوہراساں کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، خاتون نے الزام لگایا کہ ہم سےگھر بچانے کے لیے ایک لاکھ رشوت طلب کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نالہ صفائی آپریشن میں ایک اور خاتون کوہراساں کرنے واقعہ سامنے آگیا ، متاثرہ خاتون نے کے ایم سی عملے اور شہری پر سنگین الزام عائد کیا۔

    خاتون نے بتایا ٹیم گھر گرانے کیلئے مارکنگ کرکے گئی، بتایاکچھ حصہ تجاوزات ہے، ہم سےگھر بچانے کے لیے ایک لاکھ رشوت طلب کی گئی، بڑی مشکل سے ہم نے ان کو 25ہزار روپے دیے۔

    خاتون نے الزام لگایا کہ مزید رقم نہ دینے پرسرکاری عملے نے میسجز کرنا شروع کردیئے اور انسدادتجاوزات والے محلے کے ایک شخص کی مدد سے ہراساں کرتے رہے، ہراساں کرنے والے افراد میں عارف قاضی اور مسرور شامل ہیں۔

    متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا عارف قاضی نےمجھےپیغام یاوائس نوٹ بھیجے وہ سب موجود ہیں ، پیسے لینے کے باوجود انھوں نے گھر کو ضرورت سے زائد توڑا۔

    خاتون نے وزیراعظم عمران خان اورسندھ حکومت سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

    یاد رہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ عملے پر نالوں کی صفائی کے دوران ایک طالبہ سے زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا تھا۔

  • کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ عملے پر نالوں کی صفائی کے دوران ایک طالبہ سے زیادتی کا سنگین  الزام

    کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ عملے پر نالوں کی صفائی کے دوران ایک طالبہ سے زیادتی کا سنگین الزام

    کراچی : اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ عملے پر نالوں کی صفائی کے دوران ایک طالبہ سے زیادتی کا سنگین الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ عملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا نالوں کی صفائی کے دوران ایک طالبہ سے زیادتی کی گئی۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مکان نہ توڑنے پر بلیک میلنگ کا یہ واقعہ پیش آیا، مرنے والی طالبہ ذکیہ شاہد کے گھر گیاتو اس واقعےکاعلم ہوا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کے ایم سی کا عملہ اور ملازم گھر توڑنے گئےتھے ، اسی دوران طالبہ کو ہراساں اوربلیک میل کیاگیا ،وہ نام نہیں بتانا چاہتےمگرمیں ان سے رابطےمیں ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک کی جان اور عزت بھی چلی گئی، مرتضیٰ وہاب سے کہتا ہوں آپ اس بچی تک پہنچیں، ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اس کا نام نہیں لینا چاہ رہا۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ ہے جن لوگوں نے کیا میں ان کوچھوڑوں گا نہیں۔