Tag: KMC Officer

  • کے ایم سی افسران قبروں کی غیرقانونی فروخت میں ملوّث

    کے ایم سی افسران قبروں کی غیرقانونی فروخت میں ملوّث

    کراچی : قبریں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار گورکن ملزم نعیم نے ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ کے ایم سی کے افسران کے کہنے پرہی قبریں بیچی جاتی ہیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر قبرستان کو ہفتہ وار بیس ہزار روپے بھتہ بھی دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قبروں کی بے حرمتی میں ملوث گرفتارملزم نعیم کے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات نے دل دہلادیئے، اس نے بتایا کہ کےایم سی افسران کے کہنے پرقبریں بیچی جاتی ہیں۔

    ملزم نعیم عرف کالو نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر پرویزاورڈپٹی ڈائریکٹر فیاض نے اعجاز انور نامی شخص کو ایک سال کے لئےملازمت پر رکھا۔

    اعجازان  دونوں افسران کی ہدایات لے کرقبرستان آتا تھا، ایک قبرکی قیمت بیس سے پچیس ہزار روپے وصول کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر قبرستان کو ہفتہ وار بیس ہزارروپے بھتہ دیاجاتاہے۔

    ملزم نعیم نے مزید بتایا کہ جس قبر کے لواحقین ایک سال تک فاتحہ کیلئے نہیں آتے اس قبر کو خاموشی سے مسمار کردیا جاتا ہے، اس طرح کی معلومات قبروں پرپانی ڈالنے والے بچے سے لی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی، مکروہ دھندے میں ملوث گورکن گرفتار

    افسران کی شرمناک حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ملزم نعیم  نے انکشاف کیا کہ کے ایم سی افسران ہی اس گینگ  کے سرغنہ ہیں، قبرکو توڑنے سے پہلے ان ہی سے احکامات لئے جاتےہیں۔

    مزید پڑھیں: ایک سال میں ہزار سے زائد مردے نکالے، گرفتار گورکن کا اعتراف

     قبرفروخت کےالزام میں گرفتارگورکن ملزم فیاض عدالت سے پہلے ہی ضمانت کرا چکا ہے۔

  • قانون نافذکرنےوالوں کی کارروائیاں،4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    قانون نافذکرنےوالوں کی کارروائیاں،4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : شہر قائد کےمختلف علاقوں سےباون افراد کےقتل میں ملوث چار ٹارگٹ کلرزگرفتار کرلئے گئے،لیاری میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کےدوملزمان مارےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے ،رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹ کلرز کے تعاقب میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکےسیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے، ملزم کامران بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور بھارت سے دہشت گردی کی ٹریننگ لے چکا ہے، جبکہ ملزم خاور پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ایک اورٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس اہلکار سمیت پینتیس افراد کے قتل میں ملوث ملزم یامین کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن سے بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں حراست میں لےلیا۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔

    جبکہ عسکری پارک کےقریب فائرنگ کےنتیجے میں کےایم سی کا افسرارشد حسین جاں بحق ہوگیا۔ ادھر گلشن غازی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

  • کےایم سی کے پچاس بد عنوان افسران کی فہرست نیب کو ارسال

    کےایم سی کے پچاس بد عنوان افسران کی فہرست نیب کو ارسال

    کراچی : کے ایم سی میں لینڈڈیپارٹمنٹ کے بدعنوان افسران کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کر دیا. نیب کے طلب کرنے پرکے ایم سی نے پچاس بد عنوان افسران کی فہرست ریکارڈ کے ساتھ نیب کو ارسال کردی۔جس کی کاپی اے آروائی نیوزکومل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں زمینوں پر قبضے، جعلی الاٹمنٹ اور مہنگی زمینوں کی کوڑیوں کے مول فروخت میں ملوث بدعنوان افسران کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی ۔

    نیب کے طلب کرنے پرکے ایم سی نے لینڈڈیپارٹمنٹ کے 50 بد عنوان افسران کی فہرست ریکارڈ کے ساتھ ارسال کردی. جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی.

    کے ایم سی نے لینڈڈیپارٹمنٹ کا 18 سال کا تمام ریکارڈ بھی حوالے کیا ہے ، 50 بد عنوان افسران پر کلفٹن.گلستان جوہر. اور لانڈھی میں کروڑوں کی اراضی کوڑیوں کے دام فروخت کرنے. چائنا کٹنگ اور جعلی لیز و الاٹمنٹ کے ساتھ زمینوں پر قبضہ کا الزام ہے۔

    بدعنوان افسران کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق کئی افسران گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔