Tag: Knee Pain

  • گھٹنوں کے درد میں کمی کیسے لائی جائے؟

    گھٹنوں کے درد میں کمی کیسے لائی جائے؟

    گھٹنے ہمارے جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے گھٹنوں میں درد ہر عمر کے لوگوں میں ایک عام شکایت ہوتی ہے، عام طور پر اس کی وجہ عمر کا بڑھنا بھی ہوتی ہے تاہم س کی دیگر وجوہات بھی اہم ہیں۔

    گھٹنوں کے درد کی سب سے عام وجوہات میں بھاری چیزوں کو غلط طریقے سے اٹھانا، کیلشیم کی کمی، کمزور لچک، خراب جوتے، پٹھوں کی کمزوری، بغیر وارم اپ کے فٹنس روٹین شروع کرنا شامل ہیں۔

    ہماری زیادہ تر حرکات کا انحصار گھٹنوں پر ہوتا ہے اس لیے اگر گھٹنوں کے جوڑ مختلف مسائل کا شکار ہوں تو ہمیں اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں کو نماز پڑھنے کے دوران التحیات میں دو زانوں ہوکر بیٹھنا تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔ ،

    اس حوالے سے ڈاکٹر خالد جمیل اختر نے بتایا ہے کہ جن بڑی عمر کے لوگوں کو گھٹنوں کا درد ہے تو انہیں اپنے گھٹنوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور س پر زیادہ زور نہ دیں، دو زانوں بیٹھنے کے بجائے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھیں۔

    اس کے علاوہ سیڑھیاں چڑھتے اترتے ہوئے دونوں پیر سیڑھی پر رکھ کر چڑھیں اور اتریں، بیڈ یا صوفہ زیادہ نیچا نہ ہو، زمین پر قالین یا گدا بچھا کر بالکل نہ سوئیں یعنی گھٹنوں پر جتنا زیادہ زور دیں گے وہ اتنا ہی درد کریں گے، کیونکہ بڑی عمر میں جوڑ گھسنے کے بعد اسے روکا تو جاسکتا ہے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • گھٹنے کے درد سے نجات کے لیے شہری نے زبان کاٹ دی

    گھٹنے کے درد سے نجات کے لیے شہری نے زبان کاٹ دی

    فتح پور: بھارت میں ایک شہری نے گھٹنے کے درد سے نجات کے لیے مندر میں اپنی زبان کاٹ دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں منگل کو عقیدے کے نام پر ایک معمر شخص نے جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے اپنی زبان دیوی کی نذر کر دی۔

    زبان کٹنے کی وجہ سے 65 سالہ بابورام پاسوا کے منھ سے بہت سارا خون بہہ گیا جس کے سبب وہ گر کر بے ہوش ہو گئے، اور انھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کلیان پور تھانہ علاقے کے بابورام اپنے گھٹنوں کے درد سے کافی پریشان رہتے تھے، جس پر کچھ لوگوں نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی زبان دیوی ماں کے قدموں میں پیش کر دے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ناخواندہ معمر شخص نے آج صبح گھر والوں کو بتائے بغیر دیوی مندر جا کر بلیڈ سے زبان کاٹ دی اور اسے دیوی کی مورتی پر چڑھا دیا، تاہم زیادہ خون نکلنے سے وہ بے ہوش ہو گئے۔

    مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس پر اہل کار انھیں اسپتال لے گئے۔ شہری کے بیٹے دھرم پال نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ پانچ سال سے گھٹنے کے درد سے دوچار تھے، کئی بار علاج کروانے کے بعد بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا تھا۔

    دھرم پال کا کہنا تھا کہ شاید انھیں لگا تھا کہ دیوی کے قدموں میں زبان کاٹ کر رکھنے سے ان کا درد ختم ہو جائے گا۔

  • بجلی سے جوڑوں کے درد کا علاج کس طرح ممکن ہے؟

    بجلی سے جوڑوں کے درد کا علاج کس طرح ممکن ہے؟

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں علم ہوا کہ بجلی خارج کرنے والے ایک نظام سے اس نرم ہڈی کی افزائش بڑھائی جاسکتی ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کے درمیان موجود ہوتی ہے اور جوڑوں کے درد میں ٹوٹ پھوٹ اور گھساؤ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

    تجربے میں اس ہڈی کا پیوند یا امپلانٹ ایسے چوہوں پر آزمایا گیا جو حرکت کرتے تھے اور اس حرکت سے ہلکی بجلی بنتی تھی جو ٹوٹی ہوئی نرم ہڈیوں تک پہنچتی تھی۔

    اس طرح ان کی ہڈیوں کی درمیان ربڑ جیسی چکنی تہہ کی افزائش ازخود شروع ہوگئی، تاہم بعض خرگوشوں میں فرضی آلہ(بلے سیبو) لگایا گیا تھا جس کا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا۔

    ماہرین نے جسم کے اندر بیٹری لگانے کے بجائے ایسا مادہ لگایا جو جسمانی حرکت اور دباؤ سے بجلی بناتا ہے اور جوڑوں تک پہنچاتا رہتا ہے۔ یوں نرم ہڈی کے خلیات بڑھے اور ان میں حرکت پیدا ہوئی یوں دھیرے دھیرے ان کی تکلیف کم ہوتی گئی۔

    ماہرین نے بجلی خارج کرنے والا نرم پیوند خرگوشوں کی ان نرم ہڈیوں کے سوراخوں میں پھنسایا تھا جو گھس کر ختم ہورہی تھیں، خورد بین سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ دھیرے دھیرے اصل ہڈی کے خلیات اس جگہ کو بھرنے لگے اور یہ سب ہلکی بجلی کی بدولت ممکن ہوا تھا۔