Tag: Knife Attack

  • چاقو بردار خاتون کے 18 افراد پر وحشیانہ حملے، ملزمہ گرفتار

    چاقو بردار خاتون کے 18 افراد پر وحشیانہ حملے، ملزمہ گرفتار

    جرمنی میں ایک چاقو بردار خاتون کی جانب سے کیے گئے چاقو کے حملے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے، چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کا یہ واقعہ جرمنی میں ہمبرگ ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے شبے میں 39 سال کی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے حملے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

    شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    ہیمبرگ سے ہفتہ 24 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس جرمن سٹی اسٹیٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر کل جمعہ 23 مئی کی شام ایک خاتون نے چاقو سے حملے کر کے کم از کم 18 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مشتبہ ملزمہ کی عمر 39 سال ہے، یہ خاتون جرمن شہری ہے اور اس وقت پولیس کی  حراست میں ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کی جانے والی خاتون نے اکیلے ہی سب تیز دھار آلے سے حملہ کیا اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 19 سال سے 85 سال تک ہیں۔

    پولیس نے مزید بتایا کے خاتون کی صحت کے حوالے سے واضح شواہد موجود ہیں کہ وہ ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہے، پولیس نے کہا کہ خاتون نے بغیر کسی وجہ کے راہگیروں کو چاقو مارنا شروع کر دیا تھا۔

  • اسکول میں طالب علم پر چاقو سے جان لیوا حملہ، شہریوں سے دل خراش تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل

    اسکول میں طالب علم پر چاقو سے جان لیوا حملہ، شہریوں سے دل خراش تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل

    برطانیہ میں چاقو زنی کا ایک اور جان لیوا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں ایک اسکول طالب علم کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر شیفیلڈ میں ہاروے وِلگوز نامی 15 سالہ طالب علم اسکول میں چاقو حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

    ساؤتھ یارکشائر پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت اسکول کے اوقات میں پیش آیا، واقعے میں ملوث ہونے کے شُبہے میں پولیس نے ایک 15 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    چاقو حملہ

    اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ساؤتھ یارکشائر پولیس لنزی بٹرفیلڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی، اُن کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے تیزی سے تحقیقات کر رہی ہے، اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی دل خراش تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں۔

    انھوں نے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس کو مطلع کریں۔

  • ’بیٹے کی چیخ سے آنکھ کھلی اور پھر۔۔۔ ‘ سیف علی خان نے حملے کی ہولناک تفصیلات بیان کردیں

    ’بیٹے کی چیخ سے آنکھ کھلی اور پھر۔۔۔ ‘ سیف علی خان نے حملے کی ہولناک تفصیلات بیان کردیں

    حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے دو دن بعد ممبئی کرائم برانچ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے پولیس کو 16 جنوری کی رات پیش آنے والے واقعات کی پوری تفصیلات باندرہ پولیس اسٹیشن میں بیان کردیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان سدگرو شرن بلڈنگ کی گیارہویں منزل پر اپنے بیڈروم میں موجود تھے جب انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر (جیہ) اور ان کی آیا ایلیاما فلپ کی چیخیں سنیں۔

    اداکار نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کی چیخ سن کر میں کرینہ کے ساتھ فوراً اس کے کمرے کی طرف گیا، جہاں میں نے حملہ آور کو دیکھا، جے کی آیا خوفزدہ ہو کر چلا رہی تھی جبکہ جے رو رہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    جب آیا ایلیاما فلپ نے مجھے دیکھا تو بتایا کہ حملہ آور نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، میں نے حملہ آور کو کمرے میں دھکا دے کر بند کیا جبکہ آیا جے کو لے کر بھاگ گئی۔

     پولیس کے مطابق سیف علی خان نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے ان کی کمر، گردن اور ہاتھ پر چاقو کے کئی وار کیے، گھر میں جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت گھر میں سیف علی خان، کرینہ کپور اور ان کے دونوں بیٹے جے اور تیمور اور ان کی آیا موجود تھی۔

     پولیس کے مطابق 19 جنوری کو پولیس نے اداکار پر حملہ کرنے والے ملزم شہزاد کو گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم محمد شہزاد بنگلہ دیشی شہری ہے جو گزشتہ سال غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم چوری کے مقصد سے ہی گھر میں داخل ہوا تھا، اداکار کے فلیٹ سے ملنے والے فنگر پرنٹس ملزم کے فنگر پرنٹس سے مطابقت رکھتے ہیں، یہ فنگر پرنٹس ڈکٹ پائپ پر پائے گئے جس کا استعمال ملزم نے عمارت پر چڑھنے کے لیے کیا تھا۔

    دریں اثنا شہزاد کے والد محمد روح الامین فقیر نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص ان کے بیٹے جیسا نہیں لگتا۔

    شہزاد کے والد محمد روح الامین نے کہا ’’فوٹیج میں دکھایا گیا شخص لمبے بالوں والا ہے لیکن میرا بیٹا کبھی لمبے بال نہیں رکھتا، مجھے لگتا ہے کہ میرے بیٹے کو سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘‘۔

  • اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد زخمی

    اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد زخمی

    اسرائیل کے شہر حدیرا میں گزشتہ روز چاقو بردار شخص کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’حملہ کرنے والے دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔‘

    پولیس کے مطابق چار مختلف مقامات کی نشان دہی ہوئی ہے جہاں چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اس کے باوجود اس طرح کے واقعات کا ہونا اسرائیلی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑے تو اسے بھی غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اپنے ایک حالیہ جاری بیان میں نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے پاس موقع ہے کہ لبنان کو ایک طویل جنگ کے دلدل میں جانے سے بچالیں جو ویسے ہی تباہی اور تکلیف لائے گی جیسی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں لبنان کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرائیں تاکہ یہ جنگ ختم ہو سکے۔

    اسرائیل کی دھمکیاں، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کا دائرہ جنوبی لبنان کے ساحلی علاقوں تک پھیلا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی بیروت میں حملہ کرکے 4رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا۔

  • مشرقی افریقی ملک کے صدر پر قاتلانہ حملہ

    مشرقی افریقی ملک کے صدر پر قاتلانہ حملہ

    مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی پر حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر ازالی اسومانی پر مذہبی رہنما کے جنازے میں شرکت کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا، جس سے انہیں متعدد زخم آئے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک شہری بھی صدر ازالی اسومانی کو بچاتے ہوئے زخمی ہوا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے حملے کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مشرقی افریقی ملک کوموروس کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ازالی اسومانی کو چاقو حملے میں سنگین نوعیت کی چوٹیں نہیں آئیں، انہیں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب کانگو کی فوجی عدالت نے بغاوت کے الزام میں امریکی اور برطانویوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔

    ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش کے الزام میں جمعہ کو فوجی عدالت نے سینتیس افراد کو سزائے موت سنا دی ہے، جن میں ایک برطانوی، ایک کینیڈین، ایک بیلجیئم شہری اور 3 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

    امریکی شہریوں میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے سیاست دان کرسچن ملنگا کا بیٹا مارسیل ملنگا، مارسیل کا دوست ٹائلر تھامسن (جو یوٹاہ میں اس کے ساتھ ہائی اسکول فٹ بال کھیلتا تھا، اور دونوں کی عمر 20 سال ہے)، اور بنجمن زلمان پولون (کرسچن ملنگا کا کاروباری ساتھی) شامل ہیں۔

    برطانیہ: نو عمر لڑکیوں سے زیادتی کے 7 ملزمان کو سزا سنادی گئی

    ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے مئی میں صدارتی محل اور صدر کے ایک اتحادی سیاست دان کے گھر پر حملہ کیا تھا، فوجی عدالت نے 14 افراد کو رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ کانگو میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش 19 مئی کو کی گئی تھی۔

  • جرمنی : مسلح ملزم نے چاقو کے وار سے 3 افراد کو قتل کردیا

    جرمنی : مسلح ملزم نے چاقو کے وار سے 3 افراد کو قتل کردیا

    برلن : چاقو بردار شخص نے حملے کرکے 3 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    جرمن میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو کے حملے میں سولنگن شہر کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے "فیسٹیول آف ڈائیورسٹی” کے موقع پر کیے گئے، جہاں صنعتی شہر سولنگن کی650 ویں سالگرہ منائی جارہی تھی۔

    چاقو بردار حملہ آور تین افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک اس حملے کے پیچھے واضح مقاصد کا علم نہیں ہوسکا ہے، ہم ان تمام عینی شاہدین اور ان متاثرین سے معلومات حاصل کررہے ہیں تاکہ حملہ آور کو پکڑنے میں مدد مل سکے۔

    صنعتی شہر سولنگن کی تقریب "فیسٹیول آف ڈائیورسٹی” کا آغاز جمعہ کو ہوا تھا اور یہ ہفتے کے آخر تک چلنے والا پروگرام تھا تاہم وقعے کے بعد اسے فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں جرمنی میں ایک مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر کراچی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ محمد فہیم کو چاقو کے وار سے قتل جبکہ اہلیہ اور ان کی13 سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا تھا۔

    پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کروا کے واپس آیا تھا۔

  • لندن: چاقو زنی کی 2 وارداتیں، 2 بچے اور ایک نوجوان ہلاک

    لندن: چاقو زنی کی 2 وارداتیں، 2 بچے اور ایک نوجوان ہلاک

    لندن: برطانیہ میں چاقو زنی کی دو وارداتوں میں 2 بچوں اور ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن اور برمنگھم میں چاقو زنی کی دو مختلف وارداتوں میں دو بچوں سمیت تین افراد کو جانوں سے محروم کر دیا گیا، جب کہ چالیس سال کا ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    چاقو زنی کی پہلی واردات لندن میں ہوئی، مشرقی لندن کے علاقے ایلفرڈ میں چھریوں کے وار کر کے 1 سال کی بچی اور 3 سال کے بچے کو قتل جب کہ 40 سالہ شخص کو زخمی کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

    چاقو زنی کی دوسری واردات برمنگھم میں ہوئی جہاں 20 سالا نوجوان کو دن دہاڑے چھری مار کر شدید زخمی کر دیا گیا، نوجوان کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا، برمنگھم پولیس نے عوام سے واردات کے سلسلے میں تحقیقات میں مدد دینے کی اپیل کر دی ہے۔

    برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات نہ رک سکی، مزید 4 افراد زخمی

    پولیس کے مطابق لندن میں ہونے والے واقعے میں دونوں بچے اور چالیس سالہ شخص ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انھیں گھر کے اندر حملہ کر کے چاقو سے زخمی کیا گیا، جب پولیس جائے واردات پر پہنچی تو 12 ماہ کی بچی دم توڑ چکی تھی جب کہ تین سالہ بچے اور چالیس سالہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، تاہم بچہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر ٹراما سینٹر میں جاں بحق ہو گیا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کاروں نے اس دوہرے قتل کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں مذکورہ فیملی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

  • فیصل آباد، گھر میں سوئی خاتون پر چھری سے حملہ، اسپتال منتقل

    فیصل آباد، گھر میں سوئی خاتون پر چھری سے حملہ، اسپتال منتقل

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھر میں سوئی خاتون پر چھری سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اعجاز ٹاؤن میں گھر میں سوئی ہوئی خاتون چھری سے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں، خاتون کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر فیصل نے 2 شادیاں کررکھی ہیں، تھانہ غلام محمد آباد میں بھائی شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    خاتون کے بھائی شہباز کا کہنا ہے کہ بہن پر شوہر فیصل نے قاتلانہ حملہ کیا ہے وہ پہلے بھی تشدد کرتا رہا ہے، فیصل نے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچایا ہے۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد : سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    ادھر فیصل آباد گورنمنٹ اسکول کے پرنسپل علی رضا کو سرٹیفکیٹ نہ دینے پر 6 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سرٹیفکیٹ لینے آئے تھے پرنسپل کی جانب سے پیر کو آنے کا کہنے پر دھمکیاں دیں، اسکول کے باہر کھڑے ملزمان نے پستول کے دستے اور مکے بھی مارے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ ساہیاں والا میں درخواست جمع کرادی تاہم مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے، زخمی پرنسپل علی رضا ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

  • برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات نہ رکی، آج ایک اور شخص ہلاک

    برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات نہ رکی، آج ایک اور شخص ہلاک

    لندن: برطانیہ میں چاقو زنی کی واردات میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج مزید ایک شخص چاقو حملے میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو حملے کے دو واقعات سامنے آئے جس میں ایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک شخص کی عمر 29 سال ہے جبکہ زخمی 20 سال کا نوجوان ہے، واقعے میں ملوث ہونے کے شبے پر ایک شخص گرفتار بھی ہوا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا، گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے، جاعے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے جاچکے ہیں۔

    برطانیہ میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی وارداتوں نے حکام کے لیے بڑی چیلنج کھڑا کردیا، وارداتوں کے اعدادوشمار گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دس سال میں 40 ہزار سے زائد چاقوزنی کی وارداتیں ہوئیں جس میں 730 افراد لقمہ اجل بنے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں یومیہ 2 افراد چاقو کے حملوں میں جان کی بازی ہارتے ہیں، جبکہ ان حملوں میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں سے صرف 8 فیصد کو چارج کیا گیا۔

  • برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ

    برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ

    لندن: برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا، وارداتوں کے اعدادوشمار گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی وارداتوں نے حکام کے لیے بڑی چیلنج کھڑا کردیا، وارداتوں کے اعدادوشمار گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دس سال میں 40 ہزار سے زائد چاقوزنی کی وارداتیں ہوئیں جس میں 730 افراد لقمہ اجل بنے۔

    برطانیہ میں یومیہ 2 افراد چاقو کے حملوں میں جان کی بازی ہارتے ہیں، جبکہ ان حملوں میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں سے صرف 8 فیصد کو چارج کیا گیا۔

    برطانوی دارلحکومت لندن سمیت مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی چاقو زنی کی واردات نے حکام کے لیے بڑا چیلنچ کھڑا کردیا، جس کی روک تھام کے لیے حکومت نے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    خیال رہے کہ دو روز قبل ہی برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ جوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

    دوسری جانب برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔