Tag: Knife Attacker

  • چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 طلبہ ہلاک، 10 سے زائد زخمی

    چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 7 طلبہ ہلاک، 10 سے زائد زخمی

    بیجنگ : چین کے صوبے میزہی کے میڈل اسکول میں‌ چاقو بردار شخس کا طالب علموں پر حملہ، 9 بچے ہلاک جبکہ 10 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے. پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی علاقے میں جمعے کے روز انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چاقو بردار شخص نے اسکول میں گھس کر طالب علموں پر خنجر سے حملہ کردیا۔ چاقو زنی کی واقعے نے ملک بھر کی فضا کو سوگوار کردیا۔

    چاقو زنی کا واقعہ چین کے صوبے شانزی کے علاقے میزہی میں واقع میڈل اسکول میں شام 6 بجے کے وقت پیش آیا، جب حملہ آور نے اسکول میں زیر تعلیم بچوں پر خنجر سے وار کرنا شروع کردیئے۔

    میزہی کاؤنٹی پبلک سیکیورٹی بیورو کا کہنا تھا کہ 28 سالہ حملہ آور کر گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے تیز دار خنجر بھی برآمد کرلیا ہے۔

    پبلک سیکیورٹی بیورو کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسکول کے بچوں پر دشمنی میں حملہ کیا تھا، چاقو زنی کی واقعے میں میڈل اسکول کے 7 طالب علم ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 12 سے 15 سال درمیان ہے، جبکہ زخمی طالب علموں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

    کاؤنٹی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور زاؤزیشان گاؤں کا رہائشی ہے جس کی شناخت زاؤ کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے دوران حراست انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بھی متاثرہ اسکول کا طالب علم تھا اور دشمنی کی وجہ سے اپنی کلاس کے دیگر طالب علموں سے نفرت کرتا تھا۔ اس لیے خنجر کے ذریعے اسکول کے طالب علموں کو قتل کرنے کے فیصلہ کیا‘۔

    چین کے نشریاتی ادارے نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اپنی ویب سایٹ پر شائع کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے میدان میں بچوں کے نعشیں پڑی ہوئی ہیں اور ایک شخص پولیس پولیس چیخ رہا ہے، حادثے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے حملہ آور کر گرفتار کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ چین میں چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے غیر معمولی نہیں ہیں، اس کے قبل بھی ایسے دردناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

    رواں سال فروری میں چین کے شہر بیجنگ میں واقع شاپنگ مال میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے خاتون کو ہلاک جبکہ 12 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں چین جنوبی شہر شینزِن میں چاقو بردار شخص کے حملے میں سپر مارکیٹ میں موجود دو لوگ قتل جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سنہ 2017 میں بھی ایک شخص نے چین کے شہر کنڈر گارڈن میں چاقو سے حملہ کرکے 11 بچوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔

    چین میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کر گذشتہ چند ماہ مسلسل حملوں کے بعد چینی حکام میں اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وسائل خرچ کر کے بھی چھرا مار تک نہیں پہنچ سکے، پولیس کا اعتراف

    وسائل خرچ کر کے بھی چھرا مار تک نہیں پہنچ سکے، پولیس کا اعتراف

    کراچی: سندھ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ تمام تر وسائل استعمال کرنے کے باوجود چھرا مار تک نہیں پہنچ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گلستان جوہر سے گرفتار ہونے والے مبینہ چھرا مار ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام تر وسائل خرچ کرنے کے باوجود چھرا مار شخص کو گرفتار نہ کرسکے۔

    تفتشی افسر نے عدالت میں مبینہ ملزم سے تفتیش کے 5 چالان پیش کیے جس میں اُسے کلیئر قرار دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم شہزاد سے 20 روز تک تفتیش کی گئی مگر کوئی سراغ نہ ملا۔

    قبل ازیں پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ‘بس ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس سے بہت اہم انکشافات ہونے کی توقع ہے‘۔

    پولیس کی عدم تفتیش پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کے تفتیشی چالان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم شہزاد کی رہائی کا فیصلہ عدالت خود کرے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں چھرا مار نے حملہ کر کے متعدد خواتین کو زخمی کیا تھا، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے متعدد بار دعویٰ بھی کیے گئے۔

    واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ ماہ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ چھرا مار واقعات کی روشنی میں 38 مشتبہ افراد کو حراست جبکہ 200 سے زائد موبائل نمبرز کی جانچ پڑتال اور 15 ہزار کالز کو ٹریس کیا گیا علاوہ ازیں 3 نفسیاتی اسپتالوں سے مریضوں کی تفصیلات جمع کی گئیں۔

    ڈی آئی جی نے بتایا تھا تیز دھار آلے کے 13 واقعات مماثلث رکھتے ہیں، خواتین کو زخمی کرنے کے الزام میں مبینہ شخص وسیم کو گرفتار کیا گیا جس نے 16 مختلف سمز اور موبائل فون استعمال کیے گئے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو پنجاب کے علاقے ساہیوال میں پولیس نے مبینہ چھری مار شخص کو گرفتار کیا تھا جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ کراچی میں خواتین پر حملے کر کے واپس اپنے علاقے آگیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس کی ٹیم نے مذکورہ شخص کو تحویل میں لے تفتیش کی جس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی تھی۔

     

  • چھرامارکی عدم گرفتاری، کراچی پولیس ساہیوال سے بھی ناکام واپس

    چھرامارکی عدم گرفتاری، کراچی پولیس ساہیوال سے بھی ناکام واپس

    کراچی : چھرامار کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھولنے کے کافی ہے۔ ساہیوال جانے والی پولیس کی ٹیم بھی ناکامی کاسہرا سجائے کراچی واپس آگئی۔ تفتیش میں ملزم کلئیر قرار دیدیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھرا مار کہاں گیا؟ اس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، کراچی میں پندرہ وارداتیں کرنے کے بعد سے چھرا مار چھلاوہ غائب ہوگیا، کراچی پولیس ساہیوال سے بھی ناکامی کا تاج سجائے واپس آگئی۔

    ساہیوال کے ملزم وسیم کو کراچی پولیس نے تفتیش کے بعد کلئیر قرار دیدیا، ساہیوال پولیس نے  بھی وسیم کو کراچی پولیس کی کسٹڈی میں دینے سے انکار کردیا۔


    مزید پڑھیں: کراچی کا مبینہ چھرا ماروسیم پنجاب سے گرفتار


    ایس پی حیدر رضا کا کہنا ہے کہ ساہیوال پولیس نے ثبوت مانگے جو پولیس کے پاس نہیں تھے، ساہیوال والے جانے والی ٹیم کے ایس پی کا کہنا ہے کہ جب کراچی میں چھرامارنے کے واقعات ہوئے تو وسیم لاہور اور گجرانوالہ میں تھا۔


    مزید پڑھیں: چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات


    تفتیش میں ثابت ہوا کہ وسیم کراچی آیا ہی نہیں، ملزم وسیم تفتیش میں کلئیر ہوگیا تو اس کے دوست شہزاد کی گرفتاری پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

  • کراچی کا مبینہ چھرا ماروسیم پنجاب سے گرفتار

    کراچی کا مبینہ چھرا ماروسیم پنجاب سے گرفتار

    کراچی : چھرا مار وسیم کو پنجاب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم گلستان جوہر کے حملوں میں ملوث ہے یا نہیں؟ ملزم کو تحویل میں لینے کراچی پولیس کی ٹیم ساہیوال روانہ ہو گئی، وسیم سے تفتیش کے بعد حقیقت کا پتہ لگ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گلستان جوہر کی گلی گلی میں خوف پھیلانے والا چھری مار پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مذکورہ کارروائی ساہیوال پولیس نے کی ہے، ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم وسیم کو کراچی لایا جارہاہے۔ کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم پہلے ہی ساہیوال میں موجود ہےاور دوسری ٹیم ملزم کولینے ساہیوال جارہی ہے۔


    چھری مارچھلاوے کو پکڑنے کیلئے چھ سو پولیس اہلکار تعینات


    ان کا کہنا تھا کہ ملزم وسیم نے ساہیوال میں دو ہزار تیرہ کے دوران چھریوں کے وار سے متعدد خواتین کو زخمی کیا تھا اور گلستان جوہر میں بھی اسی نوعیت کے واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ پنجاب تک پھیلایا۔


    چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا


    ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق چند روز پہلے وسیم کے دوست شہزاد کو بھی کورنگی کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا جو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور اس نے وسیم کے ساتھ کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

    چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

    کراچی : چھرا مار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس حکام نے انعامی رقم میں اضافہ کردیا، چھلاوے کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 5 کے بجائے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پولیس نےچھرا مار کے مزید اسکیچز بھی جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر چھری سے حملہ کر کے ان کو زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پرعوام سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

    پولیس نے ملزم کے حلیے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ملزم سے ملتی جلتی نئی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جس کے مطابق حملہ آور کا وزن65کلو اور قد5فٹ9انچ ہے۔

    مزید پڑھیں: خواتین پرچاقوسےحملہ، ملزم کی گرفتاری پرپانچ لاکھ روپے انعام

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقارمہر نے بتایا ہے کہ ملزم نے آخری واردات گلستان جوہر میں کالے رنگ کی70سی سی موٹرسائیکل پر کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو حراست میں لینے کیلئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : نوجوان کے چاقو سے زخمی ہونے کا بیان جھوٹا نکلا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔