Tag: Koh-e-Suleman

  • کوہ سلیمان پر بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ،  پانی کے بہاؤ میں کمی

    کوہ سلیمان پر بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ، پانی کے بہاؤ میں کمی

    راجن پور : کوہ سلیمان پر بارشوں کا سلسلہ تھمنے سے پانی کے بہاؤ میں کمی آنے لگی جبکہ انڈس ہائی وے پر اسٹیل پل بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے لگا ، جس کے بعد ندی نالوں سے آنے والے سیلابی پانی میں بھی کمی ہونے لگی۔

    نالہ کاہا سلطان سے4 ہزار 446 کیوسک کے سیلابی ریلے اور درہ چھاچھڑ سے 2500 کیوسیک سیلابی ریلے کی آمد ہے۔

    نالہ کالا بگا کھوسرا سے 500 کیوسک سیلابی پانی کا ریلا جاری ہے اور نالہ سوری جنوبی میں 1000 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا انڈس ہائی وے پراسٹیل پل بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے ، انڈس ہائی وے پر اسٹیل پل بنا کر آج ٹریفک بحال کر دیا جائے گا۔

    انڈس روڈ پر پڑے شگافوں کےباعث راجن پور کا دیگر شہروں سے 7 روز سے رابطہ منقطع ہے۔

    دوسری جانب عاقل پور کے قریب رود کوہی سیم نالے میں سیلابی پانی کی سطح میں بھی کمی واقع ہونے لگی ہے۔

    بستی لاشاری کے مقام پر پڑاشگاف 2 روز گزرنے کے باوجود پر نہ کیا جا سکا ، شگاف پڑنے سے سیلابی پانی راجن پور شہری آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    قومی شاہراہ کےکناروں پرسیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے موجود ہے ،سیلابی پانی روجهان کے قریب انڈس ہائی وے کو بھی نگل گیا ، سڑک ٹوٹنے سے روجهان اور کشمور کا بھی زمینی راستہ منقطع ہے۔

  • میں آپ کا وکیل بن کر دن رات خدمت کررہا ہوں، عثمان بزدار

    میں آپ کا وکیل بن کر دن رات خدمت کررہا ہوں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوہ سلیمان دورہ کیا اس موقع پرعوامی مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے کھلی کچہری بھی لگائی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقامی لوگوں کی شکایات اور ان کے مسائل بغور سنے اور کچھ لوگوں سے خود درخواستیں وصول کیں انہوں عوام کے بنیادی مسائل جلد از جلد حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

    عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، عثمان بزدار نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں مقامی لوگوں سے حال احوال معلوم کیا۔

    کچہری میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ آپ میرے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، مجھے آپ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آپ کا وکیل بن کر دن رات خدمت کر رہا ہوں، کوہ سلیمان سمیت سہولیات سے محروم دیگر علاقوں کی ترقی کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ماضی میں جان بوجھ کر ان کا حق نہیں دیا گیا، اب ہر پسماندہ علاقہ ترقی کے سفر میں برابرکا شریک ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ میعاد کےاندر مکمل کرائیں گے، اس موقع پر مقامی شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ڈیم کا منصوبہ تیار

    کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ڈیم کا منصوبہ تیار

    لاہور: کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ڈیم کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیم علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے ڈیم کا تیار شدہ منصوبہ پیش کیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اگلے برس کے آغاز میں سوڑا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ڈیم علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ یہ صرف ایک ڈیم نہیں بلکہ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے پورا علاقہ استفادہ کرے گا، ڈیم کی تعمیر کے لیے اراضی کے حصول کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 51 ہزار ایکڑ پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے گا، ڈیم دریا کی سطح سے 258 فٹ اونچا ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر پر تقریباً 10 ارب روپے لاگت آئے گی، ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر مقدار میں پانی ملے گا، علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر سال برسات میں پہاڑی نالوں میں بہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے، اس پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کے پروجیکٹ کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیم کی تعمیر سے متعلقہ دیگر امور کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔