Tag: kohat

  • سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے لگا

    سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے لگا

    پشاور: سونا نکالنے کے لیے مرکری کے استعمال سے خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، لیکن مرکری کے استعمال سے کوہاٹ میں پانی زہر آلود ہوتا جا رہا ہے۔

    درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی عائد ہے، اس لیے عدالت سونے کی کان کنی کے دوران مرکری کے استعمال پر یہاں بھی پابندی عائد کرے۔

    کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا، اور محکمہ معدنیات کے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار پر مشتمل بینچ نے کی۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    ادھر آج پنجاب کے سابق نگراں وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں 28 لاکھ ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی مالیت 8 سو ارب روپے ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سونا اٹک میں 32 کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوا ہے، یہ رقم ڈالروں میں 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

    ابراہیم حسن مراد کے مطابق جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس انکشاف کی تصدیق کی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے تھے۔

  • درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ، 16 افراد قتل

    درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ، 16 افراد قتل

    کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کوئلہ کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ سے 16 افراد قتل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی قبائلی تحصیل درہ آدم خیل میں دو گروپوں میں خوفناک تصادم کے دوران فائرنگ سے 16 افراد کی جان چلی گئی، 3 زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ سنی خیل اور اخوروال کے مکینوں میں اراضی کی حد بندی اور کوئلے کی کان کا دیرینہ تنازع چل رہا تھا، جرگے بھی منعقد ہو چکے تھے، اور پہلے بھی کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    پیر کی سہ پہر فریقین کے مسلح افراد کا شہباز نیکی پہاڑ پر آمنا سامنا ہوا، دونوں جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی، جس سے دونوں طرف سے لاشیں گریں۔

    پولیس نے علاقے میں پہنچ کر صورت حال کو قابو کیا، لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، پولیس تھانہ درہ آدم خیل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

  • کوہاٹ میں سینیٹر شمیم آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ

    کوہاٹ میں سینیٹر شمیم آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ

    کوہاٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی اور خیبر پختون خوا کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ایم پی اے ملک امجد آفریدی کے گھر پر عظیم باغ کوہاٹ میں دستی بم حملہ ہوا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بم حملے کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوئی، تاہم جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کیے۔

    امجد آفریدی ایم پی اے کوہاٹ اور پی پی پی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ہیں، پولیس حکام کے مطابق حملے کے وقت دونوں گھر میں موجود تھے۔

    پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • تحریک انصاف آج کوہاٹ میں عوامی قوت کامظاہرہ کرے گی

    تحریک انصاف آج کوہاٹ میں عوامی قوت کامظاہرہ کرے گی

    کوہاٹ: تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آذادی تحریک کے سلسلے میں تحریک انصاف آج کوہاٹ میں سیاسی قوت کامظاہرہ کرےگی، جلسے کے لئے اسپورٹس کمپلیکس میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، مرکزی قائدین کے لئے چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ لمبا اسٹیج تیارکیاگیاہے۔

    جلسےسے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان5بجےخطاب کریں گے، جلسےکی سیکیورٹی کیلئےایک ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔

    گذشتہ روز صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم ان چوروں، غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے صرف الیکشن چاہتے ہیں ہم چاہتےہیں عوام فیصلہ کریں ملک کی قیادت کون کرےگا؟ میرے خلاف یہ سب اکھٹے ہو گئے ڈیزل اور اسٹوجز ان سب کی سیاست کا جنازہ اکھٹا نکلے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ اس وقت 60فیصدکابینہ تو ضمانت پر بیٹھی ہے پرائم منسٹر نہیں کرائم منسٹراس وقت خودضمانت پرہے ان کے بیٹے پر ایف آئی اے کے 40 ارب کے کیسز ہیں کرائم منسٹرکابھائی اس وقت عدالتی مفرورہےلندن میں بیٹھاہے جس ملک میں ایسےلوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھا دیا جاتا ہے تو وہ تباہ ہو جاتا ہے۔

  • کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

    کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

    کوہاٹ : وفاقی وزیر شبلی فراز نے کوہاٹ میں بین الااقوامی میعار کی کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، صدر پاکستان بہت جلد اس یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کوہاٹ میں کامسیٹس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا، اس حوالے سے شبلی فراز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے کوہاٹ اور قبائلی اضلاع کے ہزاروں نوجوان اعلی تعلیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

    شبلی فراز نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، قبائلی اضلاع کے طلباء کے لئے یونیورسٹی قائم کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے طلباء کیلئے سب کیمپس بنانے جارہے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کامسیٹس یونیورسٹی کوہاٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئےجنوبی اور قبائلی اضلاع کے طلباء کو دور جانا پڑتا تھا، یونیورسٹی سے کے پی کے جنوبی اور قبائلی اضلاع مستفید ہوں گے۔

  • کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

    مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ کیوں آتا ہے؟

    زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتا ہے، جس کى وجہ سے زیر زمین مخصوص لہريں پیدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائی اکثت آتش فشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتى ہے۔

    اس توانائى کے قوت اخراج سے قشر الارض کى تختيوں ميں حرکت پذيرى پیدا ہوتى ہے۔ لہٰذا اپنی حرکت کے دوران يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جس کى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے پيدا ہوتے ہيں اور زلزلے رونما ہوتے ہیں۔

  • فوڈ  اتھارٹی کی کارروائی،  ٹرک  سے 40 ہزار خراب انڈے برآمد

    فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ٹرک سے 40 ہزار خراب انڈے برآمد

    پشاور : خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 40 ہزارخراب انڈے برآمد کرلئے اور خراب انڈے سپلائی کرنے پر مالکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کوہاٹ، پشاور، چارسدہ اور دیر لوئر میں کارروائیاں کیں ، کارروائیوں کے دوران کوہاٹ کے علاقے کالو بانڈہ میں ٹرک سے 40 ہزارخراب انڈے برآمد کرکے خراب انڈے سپلائی کرنے پر مالکان کو گرفتار کرلیا ہے ، جن کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    فوڈ اتھارٹی نے حاجی کیمپ اڈے کے قریب گودام سے 2000 کلوچائناسالٹ برآمد ہوئے ، چارسدہ کے علاقے شیرپاؤبازار میں 10ہزارلیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کیں۔

    حکام نے بتایا کہ جعلی مشروبات برآمد ہونے پر 2 ڈسٹریبیوشن سینٹرز سیل کرکے جرمانہ عائد کردیا ہے ، اسی طرح تحصیل ادیزئی دیر لوئر میں گودام سے 3 ہزا رلیٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔

    فوڈسیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ کلاں بازار میں بھی کارروائی کی اور 80کلوممنوع چائناسالٹ برآمد کرلی۔

  • کوہاٹ: معمولی تنازعہ 6 انسانی جانیں نگل گیا

    کوہاٹ: معمولی تنازعہ 6 انسانی جانیں نگل گیا

    کوہاٹ: صوبہ کے پی کے ضلع کوہاٹ میں معمولی گھریلو تنازعے نے چھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ ڈھیری بانڈہ میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو تنازعے پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی خون کی ہولی میں تبدیل ہوئی اور خاتون سمیت چھ افراد لقمہ اجل بن گئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: معمولی تنازعے پر بہو نے ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

  • کوہاٹ ‌: اجتماعی قبر سے 16 اغواشدہ کان کنوں کی لاشیں برآمد

    کوہاٹ ‌: اجتماعی قبر سے 16 اغواشدہ کان کنوں کی لاشیں برآمد

    کوہاٹ : درہ آدم خیل سے اغواء شدہ 16 کان کنوں کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے دریافت ہوئی ہیں، بد قسمت مزدوروں کو سال 2011 میں اغواء کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے سے سال 2011میں لاپتہ16کان کنوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جنہیں اغواء کے بعد بے دردی سے مار کر ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا تھا۔

    اغوا ہونے والے16مزدوروں کی لاشیں درہ آدم خیل کےعلاقے طور چپر جواکی سے ملیں، لاشوں کو مقامی لوگ اورریسکیو ٹیم کے ذریعے سڑک تک لایا جارہا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان سولہ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے مذکورہ مقام سے شانگلہ منتقل کیا جائے گا۔

  • کوہاٹ میں قتل ہونے والی ننھی حریم فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق

    کوہاٹ میں قتل ہونے والی ننھی حریم فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق

    کراچی : کوہاٹ میں قتل ہونے والی ننھی حریم فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں معصوم بچی کے قتل پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ حریم فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چی حریم فاطمہ کی موت گلا دبانےسےہوئی۔

    دوسری جانب قبیلہ خٹک کی جانب سے سابق ایم این اے مولانا شاہ عبد العزیز نے حکومت کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے باہترگھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    مقتولہ حریم فاطمہ کے دادا کی مدعیت میں بچی کے قتل کا مقدمہ تھانہ ریاض محمدشہید میں درج کروایا گیا۔

    یاد رہے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ حریم فاطمہ کے والد فرہاد حسین نے بتایا تھا کہ وہ کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی کے رہائشی ہیں، اُن کی صاحبزادی تین روز قبل گھر سے چیز لینے کے لیے باہر نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی تلاش شروع کی مگر ناکامی کا سامنا رہا، صبح بچی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔

    یاد رہے بدھ سےلاپتہ چار سالہ حریم فاطمہ کی لاش جمعرات کو نالے کے قریب سےبرآمد ہوئی تھی، تاہم حریم کوآبائی علاقے کرک میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

    بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے قتل میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے ’حریم کو انصاف دو‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھی چلا۔

    صارفین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کےلیے اپنا کردار ادا کرے اور ملوث ملزمان کو سخت سزا دے۔