Tag: kohistan vedio scandal

  • کوہستان ویڈیو اسکینڈل : چیف جسٹس کا پانچوں لڑکیوں کے قتل کی ایف آئی درج کرنے کا حکم

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل : چیف جسٹس کا پانچوں لڑکیوں کے قتل کی ایف آئی درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس میں قتل کی جانے والی پانچوں لڑکیوں کے قتل کی پولیس کو ایف آئی درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔

    سپریم کورٹ نے ڈی پی او کوہستان کو پانچوں لڑکیوں کے قتل کی ایف آئی آر درج کرکے فی الفور مقدمہ کی تفتیش شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی حقیقت جاننے کے لئے تین جے آئی ٹیز بنائیں گئیں، تاہم ہر مرتبہ دھوکہ دیا گیا، جے آئی ٹیز کے سامنے دھوکہ دہی کی گئی۔ دوسری رشتہ دار لڑکیاں پیش کی گئیں۔

    کیس کی پیروی خواجہ اظہر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سماجی کارکن فرزانہ باری اور کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی مقدمہ میں مدعی تھے۔

    واضح رہے کہ سنہ 2012 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک شادی کی تقریب میں کچھ لڑکیوں کو رقص کرتے اور تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا تھا۔ ان لڑکیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کوہستان ویڈیو اسکینڈل معمہ بن گیا، تحقیقات دوبارہ شروع

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل معمہ بن گیا، تحقیقات دوبارہ شروع

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے دور اُفتادہ علاقے کوہستان کے ایک گاؤں گادر میں چار لڑکیوں کی ویڈیو اور مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کا واقعہ ایک معمہ بن چکا ہے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں کوہستان ویڈیو اسکینڈل تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

    اعلٰی سطح کمیشن نے آج اپنا دورہ کوہستان مکمل کر دیا ہے سرکاری حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج سے تقریبا 4سال قبل چار لڑکیوں کی ویڈیو اور مبینہ طور پر انہیں قتل کرنے کا واقعے کے بعد عدالتی احکامات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت پرفیصلہ محفوظ

    اس حوالے سے کوہستان کے ڈی پی او، سیشن جج، خاتون پولیس آفیسر اور مقامی ڈی ایس پی پر مشتمل کمیشن نے کوہستان کا دورہ کیا کمیشن نے چلاس کے علاقے گادر میں مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کی اور بیانات قلمبند کیے، کمیشن اپنی رپورٹ مرتب کر کے اعلٰی حکام کے سامنے پیش کرے گا۔

  • کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    کو ہستان وڈیواسکینڈل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

    پشاور: کو ہستان وڈیو اسکینڈل کیس میں پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ میں زیر التواء درخواست کے فیصلہ تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل ڈبل بنچ نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسوکو اس کیس کی سماعت سے روک کر حکم امتناعی جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلہ میں سماجی کارکن فرزانہ باری کی سپریم کورٹ سے درخواست پر فیصلہ آنے تک کاروائی سے روکا ہے۔وڈیو میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خواتین کے ورثاء کی دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا یا ہے۔

  • کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت پرفیصلہ محفوظ

    کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت پرفیصلہ محفوظ

    پشاور: کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس میں پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو کل سُنایا جائے گا۔

    مقدمے کی سماعتسیٹھ وقار اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل ڈبل بینچ نے کی، خواتین کی جانب سے مصطفیٰ خان ایڈوکیٹ اور افضل کوہستانی کی جانب سے عبدالصبور ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔

     خواتین کے ورثاء کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج داسو کوہستان ویڈیو اسکینڈل کیس کو سُن نہیں سکتے، لہٰذا عدالت اُنہیں اس کیس کی سماعت سے روکے۔

    وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو کل سنایا جائے گا۔