Tag: Kohli

  • روہت اور کوہلی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ؟ بی سی سی آئی نے خاموشی توڑ دی

    روہت اور کوہلی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ؟ بی سی سی آئی نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ کر سب کو حیران کردیا تھا، اب دونوں کھلاڑیوں کے ون ڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ایسے میں بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور روہت شرما کے فینس کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ انہیں یہ اندیشہ ہو رہا ہے کہ کہیں اب وہ اپنے ان پسندیدہ کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں جلوہ دکھاتے ہوئے دوبارہ نہ دیکھ سکیں گے۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے لب کشائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ابھی ریٹائرمنٹ لینے نہیں جا رہے ہیں۔ وہ ٹیم انڈیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان دونوں کا یک روزہ کرکٹ میں کافی شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

    راجیو شکلا کا یوپی ٹی-20 لیگ کے دوران ایک ’ٹاک شوک‘ میں کوہلی اور روہت کے یک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ابھی کرکٹ کے اس فارمیٹ میں موجود رہیں گے۔

    شکلا سے سوال کیا گیا کہ کیا کوہلی اور روہت کو ٹندولکر کی طرح وعداعی ملے گی؟ اس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر نے سوال کیا کہ لوگ دونوں کھلاڑیوں کو لے کر اتنے فکرمند کیوں ہیں؟ جبکہ وہ ابھی ونڈے کھیل رہے ہیں۔

    شکلا کا کہنا تھا کہ روہت اور کوہلی دونوں ابھی بھی ونڈے ٹیم میں موجود ہیں، تو اگر وہ ابھی کھیل رہے ہیں تو وداعی کی بات کیوں ہو رہی ہے؟ آپ لوگ ابھی سے اتنے فکر مند کیوں ہیں؟

    شکلا نے آگے کہا کہ ”ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ بورڈ کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہتا، اسے اپنا فیصلہ خود لینا ہوتا ہے۔“

    قومی ٹیم سے ڈراپ بابر اعظم نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

    شکلا کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی ابھی بھی سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور روہت شرما ایک بہترین ونڈے کرکٹر ہیں، انہوں نے فینس سے کہا کہ وہ ان دونوں کھلاڑیوں کی وداعی کے بارے میں فکر نہ کریں۔ جب وہ وقت آئے گا تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے کرنا ہے؟

  • بابر اعظم کے پاس کوہلی اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع

    بابر اعظم کے پاس کوہلی اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع

    کرکٹ میں Fab-4 کے نام سے مشہور چار کھلاڑیوں کو سنچری بنائے کافی وقت گزر چکا ہے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 453 دنوں سے سنچری اسکور نہیں بنا سکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو روٹ، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی نے گزشتہ 15 سالوں میں مسلسل اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    پاکستان میں اس وقت کھیلی جارہی سہ فریقی سیریز میں کین ولیمسن نے 21 اننگز کے طویل انتظار کے بعد ون ڈے میچوں میں سنچری بنائی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 133 رنز اسکور کئے، مگر Fab-4 کے ارکان ویرات کوہلی، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ ابھی بھی ون ڈے میں سنچری بنانے کے انتظار میں ہیں۔

    گزشتہ 453 دنوں سے ویرات کوہلی نے ون ڈے میچوں میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم نے سال 2024 میں صرف تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔ کوہلی نے آخری اور 50 ویں ون ڈے سنچری 2023 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔

    اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے پچھلی آٹھ ٹیسٹ اننگز میں سے چار میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ لیکن 883 دن گزرنے کے باوجود وہ ون ڈے میں سنچری نہیں بناسکے۔

    اسمتھ کی آخری ون ڈے سنچری ستمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی تھی، جہاں انہوں نے 105 رنز بنائے تھے۔ اسمتھ نے ون ڈے میچوں میں اب تک 12 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    جو روٹ ون ڈے فارمیٹ میں پانچ سال سنچری بنانے کا انتظار کررہے ہیں، روٹ نے گزشتہ چار سالوں میں 19 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن ون ڈے میں ان کا انتظار کافی طویل ہوچکا ہے، 2,068 دن جاری ہے۔ روٹ نے آخری بار سینچری جون 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر روہت شرما منافق قرار

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، مگر ون ڈے میں بابر بھی سنچری بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، کرکٹ شائقین بابر کے بلے سے بڑی اننگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم کے پاس اپنی سرزمین پر 100 کرنے کا بہترین موقع ہے۔

  • رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    رشبھ پنت نے کوہلی کو گلے لگا کر منالیا، ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور رشبھ پنت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے نو وکٹوں پر 285 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔

    اس دوران چوتھے دن کے کھیل میں جب کرکٹر ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو رشبھ پنت کی غلط کال کی وجہ سے کوہلی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    کوہلی اس پر غصے میں آگئے اور انہوں نے رشبھ پنت کو غصے سے دیکھا اور پھر پنت نے مسکراتے ہوئے ان کو گلے لگا لیا جس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے گیند بازوں نے بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    شاداب خان نے کھویا ہوا اعتماد کیسے بحال کیا؟ آل راؤنڈر کا اہم انکشاف

    واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش پر 52 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اور چوتھے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دو وکٹ کھو کر 26 رنز بنا لیے ہیں۔

  • کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کرلیا ہے۔

    سابق کپتان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے چے مگوئیاں جاری تھیں اور ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

    گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

    علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔

    تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں عالمی شہرت یافتہ بلے باز کوہلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بابر اعظم نے اوپنرز سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

    رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ورلڈ کپ کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے وضاحت چاہتے تھے اور اب کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوہلی میگا ایونٹ میں شامل ہیں اور کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

  • کوہلی کی انسٹا گرام سے کروڑوں کی کمائی، کرکٹر کا رد عمل آ گیا

    کوہلی کی انسٹا گرام سے کروڑوں کی کمائی، کرکٹر کا رد عمل آ گیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہ انسٹا گرام سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، تاہم اب کرکٹر کی جانب سے اس پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ روز کوہلی سے متعلق چلنے والی خبروں میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہر ایک اسپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

    رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کوہلی کا سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس میں تیسرا نمبر ہے۔ رونالڈ ایک پوسٹ کے 32 لاکھ 34 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں اور میسی ایک پوسٹ کے 25 لاکھ 97 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔

    تاہم ویرات کوہلی نے انسٹا گرام پر بھاری کمائی سے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کمایا اس پر شکر گزار ہوں، ویرات کوہلی نے کہا کہ میری کمائی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں صداقت نہیں۔

  • کرکٹ کے ساتھ کوہلی کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری

    کرکٹ کے ساتھ کوہلی کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور مہنگی جائیداد خرید لی، وہ اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما 19.24 کروڑ بھارتی روپے میں 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس بھی خرید چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ایک اور مہنگا ترین بنگلہ خرید لیا۔

    کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6 کروڑ بھارتی روپے کا بنگلہ خریدا ہے، 2 ہزار اسکوائر فٹ کے بنگلے میں 400 اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہونے کے باعث ویرات کوہلی کے بھائی نے 36 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں 3 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی اسی علاقے میں یہ دوسری پراپرٹی ہے، دونوں شخصیات نے 19.24 کروڑ بھارتی روپے میں 36 ہزار اسکوائر فٹ کا فارم ہاؤس بھی خریدا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس پراپرٹی کی بھی 1.15 کروڑ بھارتی روپے کی ڈیوٹی ویرات کوہلی کے بھائی وِکاص کوہلی نے دی تھی۔

  • انوشکا کے ساتھ بُرا سلوک کیا، ویرات کوہلی کا انکشاف

    انوشکا کے ساتھ بُرا سلوک کیا، ویرات کوہلی کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے بدترین دنوں میرا اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے برتاؤ درست نہیں تھا۔

    ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام دورانیے میں، میں بہت غصہ کرتا تھا اور جلد اشتعال میں آجاتا تھا۔

    کوہلی نے کہا کہ میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چناں چہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت میں اشتعال اور غصے کی وجہ سے میرا اپنی بیوی انوشکا اور میری فیملی کے ساتھ میرا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔

    کرکٹر کے مطابق اگر آپ کو برے حالات کا سامنا ہو تو اپنے مقصد کو مت چھوڑیں بلکہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ جائزہ لیں اور اس سے آپ اپنے مقصد میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    انٹرویو میں ویرات نے کہا کہ اب میں نے کم بیک کیا ہے، سنچری کرنے کے بعد بہت حوصلہ ملا ہے میں اب اس طرح ہی اپنا کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

  • کوہلی بھی پشپا کے دیوانے نکلے

    کوہلی بھی پشپا کے دیوانے نکلے

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی بھی تیلگو زبان میں بننے والی بھارتی فلم کے کردار پشپا کے دیوانے نظر آتے ہیں۔

    حال ہی میں سری لنکا سے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک موقع پر کوہلی پشپا کا انداز اپناتے ہوئے دکھائی دیے جس میں وہ اپنے ہاتھ کی پشت تھوڑی پر پھیر رہے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ان کے اس انداز سے مداح نہایت محظوظ ہوئے اور مختلف تبصرے کیے۔

    دوسری جانب پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دی ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت نے برتری حاصل کی ہے۔

    دوسرا ٹیسٹ بنگلور میں 12 سے 16 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

  • جنوبی افریقہ اور کوہلی کے تنازعے میں سعید اجمل کیوں درمیان میں آگئے؟

    جنوبی افریقہ اور کوہلی کے تنازعے میں سعید اجمل کیوں درمیان میں آگئے؟

    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز روی چندرن ایشون کی گیند پروٹیز کے کپتان ڈین ایلگر کے پیڈز پر لگی اور امپائر نے انہیں آؤٹ دے دیا لیکن انہوں نے اس فیصلے کو ریویو کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ریویو کا نتیجہ ڈین ایلگر کے حق میں نکلا کیونکہ ڈیجیٹل ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کے مطابق جب گیند جنوبی افریقی کپتان کے پیڈز پر لگی تب اس کی اونچائی وکٹوں سے زیادہ تھی۔

    بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی سمیت تقریباً پوری ٹیم کو یقین تھا کہ ڈین ایلگر آؤٹ ہوگئے ہیں لیکن پھر بھی ڈی آر ایس کی جانب سے ان کا ناٹ آؤٹ قرار پانا ان کے لیے اضطراب کا باعث بنا۔

    انہوں نے اس غلطی پر جنوبی افریقی براڈ کاسٹر سپر سپورٹ کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا اور سٹمپز کے مائیک کے پاس جا کر کہا کہ اپنی ٹیم پر بھی توجہ دیں جب وہ گیند چمکا رہے ہوتے ہیں صرف ان کی پوزیشن پر نہیں۔ آپ بس ہمیشہ لوگوں کو پکڑنے کے چکر میں لگے رہتے ہیں۔

    بھارت کے نائب کپتان کے ایل راہل کی جانب سے بھی کہا گیا کہ یہ پورا ملک ہے 11 لوگوں کے خلاف، روی چندرن ایشون نے سوپر سپورٹ کی ٹیم کو کہا کہ آپ جیتنے کے لیے بہتر راہ تلاش کریں، سپر سپورٹ۔

    اس کے بعد ٹویٹر پر سعید اجمل کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

    سنہ 2011 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر سابق پاکستانی بولر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے لیکن ٹنڈولکر نے آئین گولڈ کے اس فیصلے پر ریویو لیا جس پر انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

    اس وقت بھی سعید اجمل نے یہی کہا تھا کہ سچن ٹنڈولکر آؤٹ ہوگئے تھے لیکن ریویو میں انہیں ناٹ آؤٹ دینا غلط فیصلہ تھا۔

    اس حوالے سے جمعرات کے روز سعید اجمل نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر کہا کہ میں نے ڈین ایلگر کا ریویو آج کئی بار دیکھا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گیند وکٹوں سے اوپر نہیں جارہی تھی۔ گیند ان کے گھٹنے پر لگی تھی اور وہ آؤٹ تھے۔

    پھر سعید اجمل نے 2011 کا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب 2011 کے ورلڈ کپ میں سچن ٹنڈولکر کے آؤٹ ہونے کا فیصلہ ریویو میں تبدیل ہوگیا تھا تو مجھے کہا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔ آج وہی لوگ کہہ رہے ہیں ٹیکنالوجی پر ٹرسٹ نہیں کرنا چاہیئے۔

    اس حوالے سے بھارت کے سابق بیٹسمین وسیم جعفر نے لکھا کہ آپ کو پتہ ہے ناں وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی 99 فیصد ایکیورٹ ہے۔ آج ہم نے بقیہ ایک فیصد دیکھ لیا۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی اس معاملے پر بھارت پر طنز و مزاح کے نشتر برساتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    شاہد ندیم نامی صارف نے لکھا کہ آخر کار ویراٹ کوہلی نے ثابت کردیا کہ امپائر آئین گولڈ کا سچن ٹںڈولکر کے خلاف فیصلہ 100 فیصد درست تھا۔

    کچھ صارفین نے بھارتی صارفین کو مخالفین کی عزت کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈینیئل الیگزینڈر نامی صارف نے کہا کہ انڈین کھلاڑیوں اور خصوصی طور پر ویراٹ کوہلی کو مخالفین، امپائرز، میچ ریفری، تماشائیوں اور اس کھیل کی عزت کرنا سیکھنا چاہیئے۔

  • بھارتی ٹیم آپے سے باہر، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    بھارتی ٹیم آپے سے باہر، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

    کپپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والے غیر مہذبانہ حرکات کا سوشل میڈیا خوب چرچا ہے اور بھارتی ٹیم کا مذاق میمز کا سہارا لے کر اُڑایا جارہا ہے۔

    ماجرا کچھ یوں ہے کہ گذشتہ روز کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکالا۔

    جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔

    Image

    ریویو ضائع ہونے پر بھارت لیگ اسپنر بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے وکٹ میں نصب مائیک پر اپنے غصے کا اظہار کچھ یوں کیا” آپ کو جیتنے کے لیے کوئی دوسرے حربے اپنانے چاہیئے”

    یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کپتان ویرات کوہلی کی حرکت پر نالاں، بڑا مطالبہ کردیا

    کے ایل راہول بھی ریویو ضائع ہونے پر جذباتی ہوئے اور مائیک میں جا بولا کہ "پورا ملک 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے”، کپتان ویرات کوہلی نے تو حد کردی اور مائیک میں کہا ہے کہ "آپ کو تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے صرف مخالف کھلاڑیوں پر نہیں”۔Imageبھارتی کھلاڑیوں کے اس طرز عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین نے دل کھول کر اس پر تبصرے کئے، کوہلی کی تنقید پر شائقین سعید اجمل کا اتنا ذکر کررہے ہیں کہ آج ٹوئٹر پر سعید اجمل کے 10 برس پرانے واقعے کی وجہ سے وہ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

    پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے ، وہ 2011ء ورلڈ کپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئی تھی جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوور ٹرن ہوگیا تھا۔

    https://twitter.com/Faisal46677028/status/1481835309587484673?s=20