Tag: Kohli

  • سابق انگلش کپتان ویرات کوہلی کی حرکت پر نالاں، بڑا مطالبہ کردیا

    سابق انگلش کپتان ویرات کوہلی کی حرکت پر نالاں، بڑا مطالبہ کردیا

    لندن: سابق انگلش کپتان مائیکل وان، ویرات کوہلی کے طرز عمل پر سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے آئی سی سی بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکل وان نے کہا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کا غیر مہذبانہ طرز عمل دیکھ کر دھچکا لگا، بطور کھلاڑی اس طرح کی صورت حال میں مضطرب ہونا یقینی ہوتا ہے مگر جب آپ ایک ٹیم لیڈر ہو اور میدان میں موجود مائیک پر اس طرح کی غیر شائستہ گفتگو کرینگے تو پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔Imageسابق انگلش کپتان نے کوہلی کے غیر ذمے دارانہ رویئے پر آئی سی سی کو فوری اقدام کرنے ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لئے بہت ضروری ہوگیا ہے کہ وہ کوہلی کے اس طرز عمل کا نوٹس لیں۔

    مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے اس غیر مہذبانہ رویئے پر آئی سی سی ان پر جرمانہ عائد کرے یا پھر ان پر میچز کی پابندی لگائے، یہ آئی سی سی پر منحصر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کےدرمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست پر بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر ہوگئے تھے، اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقا کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند اسٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی، اس فیصلے پر ویرات کوہلی نے وکٹ کے قریب موجود مائیک میں کہا کہ آپ کو تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوتی ہے صرف مخالف کھلاڑیوں پر نہیں۔

    کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ پورا ملک 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے۔

    https://twitter.com/DennisCricket_/status/1481909761616773121?s=20

  • ویڈیو: کوہلی نے فوٹوگرافرز کو بیٹی کی تصویر کھینچنے سے روک دیا

    ویڈیو: کوہلی نے فوٹوگرافرز کو بیٹی کی تصویر کھینچنے سے روک دیا

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی نے فوٹوگرافرز کو اپنی بیٹی کی تصویر کھینچنے سے روک دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کو اپنی 9 ماہ کی بیٹی وامیکا کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    کوہلی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    ٹیم کی بس سے اترنے کے بعد کوہلی فوٹو گرافرز کو کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ بچی کی تصویر مت لینا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    واضح رہے کہ چند دن قبل ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ویراٹ کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

    بعد ازاں بھارتی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • ویراٹ کوہلی پر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کی شدید تنقید

    ویراٹ کوہلی پر سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کی شدید تنقید

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کرن مورے نے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی کی عدم موجودگی سے اسپنرز بالخصوص رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔

    ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کرن مورے کا کہنا تھا کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے نہ ہونے سے جڈیجہ اور کلدیپ پہلے جیسے خطرناک نہیں رہے۔

    مورے کا کہنا تھا کہ دھونی اپنے وقت میں بولرز کو مستقل مشورہ دیتے رہتے تھے، وہ وکٹ کے پیچھے سے بولرز کو زیادہ تر ہندی میں بتاتے رہے کہ گیند کس لائن پر ڈالنی ہے۔ یہ کام انہوں نے مسلسل 10 سے 12 سال تک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دھونی کے وقت ویراٹ کوہلی ڈیپ مڈ وکٹ پر کھڑے ہوسکتے تھے لیکن اب انہیں گیند بازوں سے مشورہ کرنے کے لیے شارٹ ایکسٹرا کور یا مڈ آف پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان دھونی نے جس وقت اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اس وقت کرن مورے بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔

    مورے نے دھونی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کے بعد سے ہی دنیا کی باقی ٹیموں نے بھی ایک کپتان کی شکل میں وکٹ کیپر بلے باز کی تلاش شروع کردی لیکن اب دوسرا دھونی تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان، انگلینڈ یا جنوبی افریقہ کی ٹیموں پر نگاہ ڈالیں تو وہاں وکٹ کیپر بلے باز کو کپتان بنانے کے قواعد چل رہے ہیں، ایسا اس لیے ہے کیونکہ ان ٹیموں نے اس کے فوائد دھونی کی شکل میں دیکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بھارتی اسپنرز کافی مشکل میں دکھائی دیے۔ کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ اور یزویندر چہل کی گیندوں پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ون ڈے میچز میں بہت رنز بنائے۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-2 سے جیت لی تھی۔

  • کیچ چھوٹنے کے باوجود آؤٹ، دلچسپ واقعہ

    کیچ چھوٹنے کے باوجود آؤٹ، دلچسپ واقعہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے میچ میں کیچ چھوٹنے کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑی آؤٹ ہوگیا، کوہلی نے نہایت آسان کیچ چھوڑا اس کے باوجود مخلاف کھلاڑی کو آٓٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویراٹ کوہلی نے میتھیو ویڈ کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

    میتھیو ویڈ 32 گیندوں پر 58 رنز بنا چکے تھے اور بھارت کے لیے انتہائی خطرناک دکھائی دے رہے تھے۔

    آسٹریلوی اننگز کے ساتویں اوور میں واشنگٹن سندر کی گیند پر میتیو ویڈ نے ہلکا شاٹ کھیلا جہاں گیند سیدھی ویراٹ کوہلی کے ہاتھوں میں چلی گئی، لیکن کوہلی گیند کو نہ سنبھال سکے اور وہ ان کے ہاتھوں سے نکل کر نیچے گر گئی اور آسان کیچ چھوٹ گیا۔

    گیند زمین پر گرنے کے بعد میتھیو ویڈ سنگل رن لینا چاہتے تھے، تاہم وکٹ کے بیچ میں ساتھی کھلاڑی کو بروقت رن کا اشارہ نہ دینے کا فائدہ کوہلی نے اٹھایا اور گیند فوراً اٹھا کر انہیں رن آؤٹ کردیا۔

  • ویرات کوہلی نے داڑھی نہ منڈوانے کا فیصلہ کر لیا

    ویرات کوہلی نے داڑھی نہ منڈوانے کا فیصلہ کر لیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی داڑھی سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی داڑھی منڈوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنے عمدہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ اب تو ان کی خوبصورت داڑھی بھی ان کی پہنچان بن چکی ہے جسے وہ کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

    بھارت میں تقریب کے دوران ایک فین نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنی داڑھی کٹوانا چاہتے ہیں یا پھر کوئی دوسرا اسٹائل اپنانا چاہتے ہیں، جس کے جواب میں ویرات کوہلی نے بڑی شائستگی سے کہا کہ وہ داڑھی منڈوانا نہیں چاہتے کیوں کہ یہ ان پر ججتی ہے۔


    انگلش ویمن کرکٹرکی ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش


    انہوں نے کہا کہ میں اپنی داڑھی چھوٹی بھی نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی میری سوچ ہے کہ میں اس اسٹائل کو تبدیل کروں، یہ مجھے بے حد پسند ہے اور جب بھی داڑھی بڑھ جاتی ہے تو مجھے تراشنا پڑتا ہے۔

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ شیوز اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہیں جس پر انہیں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی۔


    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، ویرات کوہلی بیٹنگ اور راشد خان باؤلنگ میں سرفہرست


    خیال رہے کہ ویرات کوہلی کی داڑھی کا اسٹائل بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے جسے دیکھ کر دیگر شہرت یافتہ کھلاڑیوں نہ بھی داڑھی رکھی، جن میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ سمیت متعدد اسٹارز شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں گذشتہ دنوں ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرمنا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو ازراہ مذاق یہ تنبیح بھی کی تھی کہ وہ اپنی داڑھی ہرگز نہیں کٹوائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی کے بعد انوشکا شرما کا کرکٹ سے بھی بریک اپ

    ویرات کوہلی کے بعد انوشکا شرما کا کرکٹ سے بھی بریک اپ

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کو منانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی کیرئیر کے باعث ویرات کوہلی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب ویرات کوہلی اپنی محبوبہ انوشکا کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی انوشکا شرما کو منانے کی سر توڑ کو ششیں کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی بار اداکارہ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی ہے تاہم رابطے میں ناکامی پر کوہلی نے انوشکا کے بھائی کو دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے صلح کروانے کی درخواست کی ہے جب کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ میں شرکت کے باوجود اداکارہ کے بھائی سے رابطے میں ہیں اور انوشکا کی نارضی ختم ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما سلمان خان کے مدمقابل یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔