Tag: korangi crossing

  • لوڈ شیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کی وضاحت

    لوڈ شیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک نے کورنگی کراسنگ کے علاقہ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کورنگی کراسنگ 31جی کے ایریا میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

    اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقے میں لوڈشیڈنگ ادارے کی ویب سائٹ پردیے گئے شیڈول کے عین مطابق کی جاتی ہے۔

    ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، وقت پر کی گئی بلوں کی ادائیگیاں علاقے کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جزو ہیں۔

  • کراچی میں رینجرز کی چوکی پرکریکرحملہ، 3 اہلکار زخمی

    کراچی میں رینجرز کی چوکی پرکریکرحملہ، 3 اہلکار زخمی

    کراچی : کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس سے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ چوکی پر حملے میں لسانی جماعت کے افراد ملوث ہوسکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر رینجرز کی چوکی پرایک اورکریکر حملہ کیاگیا۔

    اس ہفتے کے دوران رینجرز کی چوکی پریہ تیسرا حملہ ہے۔ کورنگی کراسنگ کے قریب کریکر حملے میں رینجرز چوکی کی دیواریں منہدم ہوگئیں،حملے کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکا ربھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    کریکر حملے کے کچھ دیر بعد ڈی جی رینجرز میجربلال اکبرنے جائے وقوعہ کامعائنہ کیا، اس موقع پر صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےبتایا کہ چوکی پرچارسے پانچ سوگرام بارودی مواد پھینکا گیا۔ جس میں کیلیں بھی تھیں۔

    ڈی جی رینجرز نےکہا کریکر حملے سیاسی جماعت کےلوگ کررہے ہیں۔ چند روز پہلے عیسیٰ نگری اور موتی محل کے قریب بھی رینجرز چوکیوں پرکریکرحملے ہوچکے ہیں، تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔