Tag: korangi industrial area

  • ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد رستم علی کو گرفتار کرلیا، ملزم قتل، اقدام قتل اور ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی میں کالعدم ایس آر اے (سندھو دیش لبریشن آرمی) کے دہشت گرد رستم علی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رستم علی کالعدم ایس آر اے کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم قتل، اقدام قتل اور ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم کے خلاف 8 مقدمات کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں درج ہیں، گرفتار ملزم ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ہدایات اپنے دیگر ساتھیوں کو دیا کرتا تھا۔

  • کراچی میں دھاگہ فیکٹری نظرِآتش

    کراچی میں دھاگہ فیکٹری نظرِآتش

    کراچی: شہر کے صنعتی علاقےمیں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جسے تیسرے درجے کی آگ قراردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے غنی چورنگی کے قریب واقع دھاگے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پرپہنچنا شروع ہوگئیں اورتازہ اطلاعات کے مطابق کل دس گاڑیاں آگ بھجانے کی کوشش میں مشغول ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کی جارہی ہیں۔

    فیکٹری ذرائع کے مطابق آگ پھیلنے کا سبب گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا دھاگہ جس نے آگ پکڑلی ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔