Tag: Korangi Mehran Town

  • کراچی: آتشزدگی کا شکار فیکٹری ایک بار پھر شعلوں کی لپیٹ میں آگئی

    کراچی: آتشزدگی کا شکار فیکٹری ایک بار پھر شعلوں کی لپیٹ میں آگئی

    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کورنگی مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ امدادی کارروائیوں کے لئے جائے حادثے کی جانب روانہ کی گئی۔

    حکام کے مطابق گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، آگ پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا، آتشزدگی کا شکار ہونے والے فیکٹری کے اطراف سے غیر ضروری افراد کو نکال دیا گیا ہے اور سڑک کو مکمل طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد بڑا ایکشن

    مہران ٹاؤن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر سندھ رینجرز کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں اور ریسکیوٹیموں کے ساتھ ملکر آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ فیکٹری میں پہلےبھی آگ لگنےسے متعدد افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

  • مہران ٹاؤن مقابلہ : قتل میں ملوث مبینہ پولیس اہلکاروں کی عدالت میں پیشی

    مہران ٹاؤن مقابلہ : قتل میں ملوث مبینہ پولیس اہلکاروں کی عدالت میں پیشی

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان واصف کے کیس کی سماعت کی۔

    اس موقع پر پولیس نے مقدمے میں گرفتار3 ملزمان کوعدالت میں پیش کردیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مذکورہ ملزمان کو پیش کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پیش کیے گئے ملزمان میں دانش، ذیشان اور فرحان شامل ہیں، سماعت کے موقع پر عدالت نے پولیس اہلکار تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن تک توسیع کردی۔

    عدالت نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ مقتول کے بھائی نے عدالت کو بتایا کہ میرے بھائی واصف کو تین پولیس اہلکاروں نے ذاتی رنجش کی بنا پر قتل کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن دیگر افسران کے ہمراہ جاں بحق نوجوان واصف کے گھر پہنچے اور مقتول کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان جاں بحق : ایڈیشنل آئی جی کی اہم ہدایات

    مقتول کے لواحقین نے انہیں بتایا کہ ہمارے بھائی کو قتل کیا گیا، لاش کو گھسیٹ کر موبائل میں ڈالا گیا، ہمارا مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ایس ایچ او کو صرف معطل نہیں بلکہ ملازمت سے فارغ کیا جائے۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ ہمارے لوگ وہاں چیختے رہے کہ یہ ہمارا بھائی یا بھانجا ہے، پولیس کی جانب سے ہم سے بہت برا سلوک کیا گیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

  • کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر دو افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی مہران ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں خاتون ٹینک کی صفائی کے دوران بے ہوش ہوکر پانی میں جاگری، اسی دوران پڑوسی خاتون کو نکالنے کے لئے ٹینک میں گیا تو وہ بھی ڈوب گیا۔

    واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، ایک ہی محلے سے دو افراد کی میتوں پر علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

    واقعے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون سمیت مرد کی موت ٹینک میں زہریلی گیس کے باعث ہوئی، ٹینک بہت عرصے سے خالی تھا،جس کے باعث اس میں گیس بھر گئی تھی، خاتون کے ٹینک میں گرنے کے بعد یونس خان نامی شہری بھی اسکی مدد کو گیا تاہم وہ بھی زہریلی گیس کا شکار ہوگیا۔