Tag: Korangi police

  • کراچی : کورنگی میں 2 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

    کراچی : کورنگی میں 2 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹا چورنگی اور گودام چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔

    مزید پڑھیں :کراچی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول اور 2 موٹرسائکلیں برآمد کرلی گئیں۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی بلال چورنگی کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں باپ جاں بحق اور اس کا بیٹا زخمی ہوگئے تھے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈکیتی میں ملوث2ملزمان عمران اور مظہر کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق شہری عبدالمالک بینک سے10لاکھ روپے نکلوا کر آرہا تھا کہ اس دوران 2موٹر سائیکلوں پر3ملزمان نے اسلحہ نکالا اور انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔

    ملزمان کو دیکھتے ہی عبدالمالک نے رقم دور پھینک دی تھی، ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے عبدالمالک کو قتل اور بیٹے کو زخمی کیا تھا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول عبدالمالک کے بیٹے نے موٹرسائیکل سوار ڈاکو پر فائرنگ کی، فائرنگ میں ایک ڈاکو کو گولی لگی جو دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا، واردات میں ملوث 2ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

  • کورنگی : دونوں ہلاک ڈاکو گھر سے قبرستان جانے کا کہہ کر نکلے

    کورنگی : دونوں ہلاک ڈاکو گھر سے قبرستان جانے کا کہہ کر نکلے

    کراچی : کورنگی زمان ٹاؤن میں شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکوؤں کی ہلاکت معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، دونوں ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں لوٹ مار کے دوران 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے دھرلیا، شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔

    اس حوالے سے زمان ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، جن کے نام عبدالرحمان اور عبدالخالق ہیں۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کورنگی سیکٹر51ڈی جمعہ گوٹھ کے رہائشی اور آپس میں گہرے دوست تھے، ڈاکو اپنے گھر والوں کو قبرستان جانے کا بتا کر نکلے تھے۔

    دوران واردات شہریوں نے موقع پر انہیں گھیر لیا تو ڈاکوؤں نے گھبرا کر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری حفاظت علی زخمی ہوا۔

    موقع پرموجود حفاظت علی نامی شہری نے اپنے ذاتی اسلحے سے جوابی فائرنگ کی مارے گئے مبینہ ڈاکوؤں سے چھینا ہوا موبائل فون، پرس اوراسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن راستہ نہیں ملا، شہریوں کے تشدد اورفائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہو نے والے ایک ڈاکو کو اگلے ماہ سعودی عرب جانا تھا، ملزمان کے اہلخانہ کے مطابق دونوں دوست گارمنٹس فیکٹری میں کام بھی کرتے تھے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے، جن شہریوں سے لوٹ مارکی گئی انہوں نے بھی ڈاکوؤں کی شناخت کرلی ہے۔

    موقع پرموجود حفاظت علی نامی شہری نے اپنے ذاتی اسلحے سے جوابی فائرنگ کی مارے گئے مبینہ ڈاکوؤں سے چھینا ہوا موبائل فون، پرس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی: کورنگی نمبر4 میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے لڑکی کی موت کے واقعے کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ رات گئے چھت پر لوگوں کے چلنے کی آواز سن کو سیڑھیوں پر گیا تو چھت پر کچھ لوگوں کو دیکھا اور نیچے آکر میں نے شور کرکے گھر والوں کو جگایا۔

    لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اچانک گھر کے داخلی راستے کے باہر سے فائرنگ کی آواز آئی، ملزمان کی جانب سے چلائی گئی گولی گھر کے اندر موجود میری بیٹی سحرالنساء کو لگی۔

    مدعی نے بتایا کہ زخمی بیٹی کو اسپتال لے کر جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئی، اسپتال میں بھتیجے نے آکر بتایا کہ پڑوسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مدعی کے بھتیجے کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھی چھت کے راستے سے ہمارے گھر داخل ہوئے اور کچھ باہر موجود تھے۔

  • کورنگی : شہریوں نے پولیس موبائل میں بیٹھے ڈاکو کو جان سے مار دیا

    کورنگی : شہریوں نے پولیس موبائل میں بیٹھے ڈاکو کو جان سے مار دیا

    کراچی : کورنگی میں مشتعل افراد نے پولیس موبائل میں بیٹھے ڈاکو کو تشدد کرکے مار ڈالا، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم بھی گرفتار ایک شہری زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ شہری زخمی ہو گیا، واقعے میں ملوث دو مبینہ ڈکیتوں کو شہریوں نے پکڑ لیا، بدترین تشدد سے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کورنگی ڈیڑھ نمبر کے قریب آر مارکیٹ میں دو مسلح ڈکیت شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی جس سے فیضان نامی نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں کورنگی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    فائرنگ کا واقعہ دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے ہمت دکھائی اور دو مبینہ ڈکیتوں کو پکڑ لیا اور خوب تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکو کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کرنے لگی تو شہریوں نے پولیس موبائل میں گھس کر ایک مبینہ ڈکیت کو تشدد کرکے مارڈالا۔

    کورنگی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت عرفان اور زخمی افراد کی شناخت راشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • کراچی : کیش وین میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرائیور سمیت 3 گرفتار

    کراچی : کیش وین میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرائیور سمیت 3 گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے نجی کمپنی کی کیش وین کو لوٹنے والے 5 میں سے 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان میں  ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نجی کمپنی کی کیش وین میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنادیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ نجی فیکٹری کی ڈلیوری کیش وین جوڑیا بازار سے واپسی پر کورنگی کاز وے روڈ پر پہنچی گاڑی میں موجود سیلزمین نے خطرہ بھانپ لیا۔

    پولیس کے مطابق کیش لوٹنے کیلئے دو موٹرسائیکلوں پر4ملزمان وین کے قریب آئے، جس پر سیلزمین نے ڈرائیور کو گاڑی تیز چلانے کا کہا۔

    کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق وین کے ڈرائیور نے اسلحہ نکال کر سیلزمین کے سر پر رکھ دیا اور رقم اپنے قبضے میں لے لی، بعد ازاں ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں: کیش وین سے 15 کروڑ ڈکیتی کا معمہ حل، نجی کمپنی کا ڈرائیور ملوث نکلا

    پولیس اہکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان اور وین ڈرائیور کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں اور ڈرائیور سے اسلحہ،3پستول اور لوٹی ہوئی5لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے2 ساتھی بقایا رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی میں ڈاکو بے قابو، ڈکیتی کے دوران شہری پر فائرنگ

    کراچی میں ڈاکو بے قابو، ڈکیتی کے دوران شہری پر فائرنگ

    کراچی : کورنگی میں موٹر سائیکل مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران براہ راست فائرنگ کردی، ملزمان لوٹ مار کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے، دن دہاڑے اور لوگوں کی موجودگی میں وارداتیں روز کا معمول بن گئیں۔

    کراچی کے علاقے کورنگی گلشن محمدی میں واردات کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز گلی میں موجود افراد سے لوٹ مار کررہے ہیں۔

    مسلح افراد کو دیکھ کرسیڑھی پر بیٹھے افراد میں بھگدڑ مچ گئی جس پر مسلح ملزمان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور براہ راست گولی چلا دی۔

    ایک نوجوان کے بھاگنے کی کوشش کرنے پر ملزمان نے اُس پر بھی فائر کیا، بعد ازاں اسٹریٹ کرمنلز بلاخوف وخطر اطمینان سے لوٹ مار کے بعد وہاں سے نکل گئے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ملزم نے گزشتہ دنوں اپنے ساتھیوں سمیت ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے فقیرا گوٹھ بلوچ محلہ میں واردات کی تھی، گرفتارملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

  • کراچی : بھائی کو قتل والے بہن بھائیوں کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

    کراچی : بھائی کو قتل والے بہن بھائیوں کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

    کراچی : کورنگی پولیس نے صرف چھ دن میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں اسے بہن بھائی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر27 جنوری کو کورنگی کے علاقے ناصر کالونی میں ایک رکشے سے ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ عابد کو اس کے بہن بھائیوں نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ مقتول عابد اپنی بہن سے چوری کی وارداتیں کرواتا تھا، متعدد بار بھائیوں اور بہن نے عابد کو خبردار کیا، اے آر وائی نیوز نے قتل سے پہلے اور بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق قتل کی رات عابد نے بہن کو چوری کی واردات کیلئے تیار رہنے کا کہا، ایک فوٹیج میں عابد کو بہن کے ہمراہ چوری کی واردات کیلئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق عابد اپنی بہن کے ہمراہ ایک رکشے کا انجن بھی کھول چکا تھا، پھر تینوں بہن بھائیوں نے عابد کو اسی رکشے میں قتل کیا، دوسری فوٹیج میں دونوں بھائیوں کو عابد کو قتل کیلئے جاتے اور آتے دیکھا جاسکتا ہے۔