Tag: korangi

  • کراچی : کورنگی قبرستان سے 2 سالہ بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب

    کراچی : کورنگی قبرستان سے 2 سالہ بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب

    کراچی : کورنگی قبرستان سے دو سال کے بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے قبرستان سے دو سالہ بچے کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہونے کی لرزہ خیز واردات ہوئی، پولیس کو اطلاع دینے پر جب قبرستان میں تلاشی کا عمل شروع ہوا تو بچے کا سر قبرستان کی جھاڑیوں سے برآمد ہوا، شور مچا تو پولیس نے گورکن سے تفتیش شروع کی۔

    دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ہفتہ کی شام بچے کا انتقال ہوا تھا اور رات کو تدفین کی گئی تھی، رات گئے بچے کے گھر والے قبر پر گئے تو قبر کھدی ہوئی تھی اور لاش غائب تھی۔

    پولیس کے مطابق بچہ کو گھر والوں نے رات 2 بجے خود دفن کیا تھا، قبرستان کے گورکن کو تدفین کی اطلاع نہیں دی گئی، بچے کی قبر کچی ہونے کے باعث جانوروں نے قبر کھود دی، بچے کی لاش کو جانوروں نے خراب کیا۔


    مزید پڑھیں : کورنگی قبرستان سے مردے غائب ہونے کا انکشاف


    تاہم گھر والوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، واقعہ گھر والوں کی غلطی کے باعث پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کورنگی : ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار

    کورنگی : ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار

    کراچی : کو رنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر گارڈ نے اپنی جان پر کھیل کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد پیدل فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو روکا، ایک نجی کمپنی کا منیجر اور سیکیورٹی گارڈ بینک سے تقریباً 20 لاکھ روپے لے کر جارہے تھے۔

    لٹیروں نے کار سواروں سے رقم چھیننے کی کوشش کی ناکامی پر انہیں کو گولیاں ماردیں، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، اس موقع پر قریبی فیکٹری کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کارروائی کی بجائے ڈر کر اندربھاگ گئے۔

    مزاحمت کے دوران ڈرائیور نے کار چلادی جس سے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل گر کر کار کے نیچے پھنس گئی، کار میں موجود گارڈ نے گولی چلائی تو دونوں ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوا، وہاں موجود کتا بھی ملزمان کے پیچھے بھاگا لیکن مسلح گارڈ نے پھربھی ہمت نہ کی، ایمبولینس آنے پر گارڈ آگےجانے لگا تو اسے روک لیا گیا۔

    زخمی کار سواروں کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ہے، پولیس نے موقع واردات سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کراچی : مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کومارڈالا

    کراچی : مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کومارڈالا

    کراچی : مشتعل شہریوں نے دو ڈاکو کو مارڈالا۔ واقعہ کورنگی میں پیش آیا،پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بابرمارکیٹ میں مقامی افراد نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر تیل چھڑک کرآگ لگادی، آگ کے شعلوں میں جھلستا ہوا ڈاکو موقع پر ہی چل بسا، اس دوران کسی نے بھی اس کو بچانے کی کوشش نہ کی۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زندہ جلایا گیا شخص لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، اس موقع پر پولیس جائے وقعہ پر بر وقت نہ پہنچ سکی، پولیس نے تا حال کوئی کارروائی نہیں کی۔

    دوسری جانب کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں کار سوار ایک شہری نے ڈاکو کو گولی مارکر ہلاک کردیا، مذکورہ ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

    شہری کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے جس کے قبضے سے دو پستول بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق زخمی خاتون پر ڈاکو کے ساتھی ہونے کا شبہ ہے۔

    علاوہ ازیں حب ریور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے ٹارگٹ کلر نسیم الغنی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    چاند بنگلہ گراؤنڈ گل گوٹھ میں بھی کارروائی کے دوران پولیس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

  • کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کی فیکڑی میں آتشزدگی

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کی فیکڑی میں آتشزدگی

    کراچی: صنعتی علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے گورنگی انڈسٹریل ایریا میں مرتضی چورنگی کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    زرائع کے مطابق فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی حصوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں رکھا پلاسٹک سارا سامان جل گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق تمام ملازمین کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، آگ بجھانے کے لئے چار فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں تاہم ہمیشہ کی طرح عملے کو آگ بجھانے کے لئے پانی کی قلت کا سامنا رہا۔


    مزید پڑھیں : کراچی: پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی


    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر ڈیڑھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور دیگر سامان جل گیا تھا۔

    آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور ایک باؤزر نے حصہ لیا ، ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

  • ٹارگٹ کلرزاہد ملرکی تفتیشی رپورٹ، کئی افراد کے قتل کا اعتراف

    ٹارگٹ کلرزاہد ملرکی تفتیشی رپورٹ، کئی افراد کے قتل کا اعتراف

    کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں کورنگی سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر زاہد ملر کی تفتیشی رپورٹ اے آروائی نیوز نےحاصل کرلی۔ ملزم نے دوران تفتیش کئی افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگٹ کلر زاہد ملر کو گرفتارکیا تھا۔

    ملزم کا تعلق ٹارگٹ کلررئیس ماما گروپ سے رہا ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق زاہد ملرنے سال دوہزار گیارہ میں تین کلاشنکوف عرفان لارا کو دیں۔

    عرفان لارا نے اسلحہ ایاز، پپو، کاشف اوراخلاق کو دیا۔ اسلحے سے بخشو اور پپو سمیت چار افراد کو قتل کیا گیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ یونٹ انچارج عرفان لارا کے کہنے پر مخالف گروپ کے لوگوں کوقتل کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناصرکالونی اجمیری مسجد کے پیچھے بابل میراثی نامی شخص کو قتل کیا۔ ملزم زاہد ملر نے اعتراف کیا کہ چائنا کٹنگ میں ملوث ملزم شاہ نواز کو ساتھیوں کے ساتھ مل کرقتل کیا۔ شاہنواز سے ساتھی کالامنا اور ساجد شٹرو کا پلاٹ پرجھگڑا چل رہا تھا۔

  • متحدہ میں کوئی نوکری نہیں، اگر نکلی تو خود پوری کریں گے، خواجہ اظہار

    متحدہ میں کوئی نوکری نہیں، اگر نکلی تو خود پوری کریں گے، خواجہ اظہار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہےکہ دو ہزار اٹھارہ میں اپنا وزیراعلیٰ منتخب کروا کر سندھ کو ترقی دیں گے اور  سکھر،لاڑکانہ، خیرپوراورٹھٹھہ کوکراچی کے برابر لائیں گے۔

    کورنگی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور تشدد ایک دوسرے کی ضد ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ایم کیو ایم اپنا بھر پور کردار ادا کرسکتی ہے۔

    کنونیر متحدہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی متحدہ تھی اور آج بھی متحد ہے، یہ بکاؤ مال نہیں جس کے لوگ پیسوں کی وجہ سے ادھر اُدھر چلے جائیں جبکہ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کے خواہش مند افراد اور جماعتیں کے کارکنان خود منقسم ہورہے ہیں۔

    پڑھیں: متحدہ پتنگ کی ڈور مشرف کے ہاتھ آئے گی، نبیل گبول

     انہوں نے کہا کہ  آئندہ آنے والے مہینوں میں تاریخی اور فیصلہ کُن جلسہ کریں گے، ملکی میں برسوں سے قائم جاگیرداری، وڈیرہ شاہی اور کوٹا سسٹم کی باقیات کو مل کر ختم کریں گے۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اور متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے استعفوں کا مطالبہ کررہے ہیں مگر ہم مستعفی ہوکر کراچی کسی کو نہ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے اور نہ ہی ایسے عناصر کو اپنے علاقوں میں قابض ہونے دیں گے۔

    مزید پڑھیں: دہشت گردی سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی ناقص ہے : خواجہ اظہار الحسن

     خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ دبئی میں پرویز مشرف سے میری ملاقات کو اپنی خواہش اور خبر بنایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم میں کوئی نوکری خالی نہیں اور اگر نوکری نکلی بھی تو اس کی جگہ ایم کیو ایم کے اندر سے پوری کی جائے گی۔
  • کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج شہزاد اختر جاں بحق ہوگیا، ایس ایس پی نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ڈاکٹر سیمی جمالی نے پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقتول کو قریب سے گولیاں ماری گئیں تھیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا‘‘۔

    پڑھیں:  کراچی،پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

     ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے پولیس اہلکار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی جو کورنگی آر چوکی کا انچارج تھا، مسلح افراد نے اہلکار کو بہت قریب سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  ملزمان کا پولیس پر حملہ، گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا، ایک اہلکار جاں بحق

     ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تاہم جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس افسران نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کا نوٹس

    بعدازاں آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
  • کورنگی سے قتل کی وارداتوں میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار

    کورنگی سے قتل کی وارداتوں میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ،پولیس نے دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل کے اشتہاری و مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے ایس ائی او اسلم گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم نور محمد ولد گل شیر نے 2011میں کورنگی میں مختیار نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا اور پنجاب کے علاقے راجن پور فرار ہوگیا تھا۔

    ملزم کے خلاف اسی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 711/2016بجرم دفعہ302/34 ۔ 109/34 ت پ درج ہے، جس میں ملزم مفرور تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دوسرا ملزم غلام قادر بلوچ ولد غلام حسین نے شوکت شاہ کو اسی سال اپنے ساتھی عمران کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔

    اس سے قبل پولیس نے عمران کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اہم انکشافات متوقع ہیں.

     

  • سادہ لباس اہلکاروں کا خاتون کو حبس بے جا میں رکھنا غیر آئینی عمل ہے، ایم کیو ایم

    سادہ لباس اہلکاروں کا خاتون کو حبس بے جا میں رکھنا غیر آئینی عمل ہے، ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے کورنگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر بیگ نامی شخص کی گرفتاری نہ ہونے پر اس کی بہن کو حراست میں لینا اور حبس بے جا میں رکھنا غیر قانونی اور آئینی عمل ہے۔

    کورنگی میں عامر بیگ کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی عامر معین پیرزادہ نے الزام عائد کیا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ رات سے کورنگی میں چھاپوں کو سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ گزشتہ صبح گورنگی کے ایک گھر میں سادہ لباس اہلکار عامر بیگ نامی شخص کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا ملزم کی غیرموجودگی پر اہلکاروں نے گھر میں موجود خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اُن کی ہمشیرہ کو ایک گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا، جو غیرانسانی اور غیرقانونی عمل ہے۔

    پڑھیں :   کراچی: کومبنگ، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 50افراد گرفتار

    متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ اور کور کمانڈر  سے اپیل کی کہ اس قسیم کے غیر قانونی و غیر آئینی عمل کو رکواتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    اس موقع پر متاثرہ اہل خانہ نے بھی میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ پولیس کا یہ گورکھ دھندا بند کرایا جائے اور اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے‘‘۔

  • کراچی : دو ڈاکوعوام کے ہتھے چڑھ گئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

    کراچی : دو ڈاکوعوام کے ہتھے چڑھ گئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

    کراچی : کورنگی اور بفرزون مین شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کے دورا ن علاقہ مکینوں نے دوڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔

    بفرزون میں ڈاکو فرار ہوتے ہوئے ایک گاڑی سے ٹکراکر گرگیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو پکڑکر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔