Tag: korangi

  • کورنگی کراسنگ کےقریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق4 افراد زخمی

    کورنگی کراسنگ کےقریب دھماکا،ایک شخص جاں بحق4 افراد زخمی

    کراچی: کورنگی کراسنگ کےقریب رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چارافرادزخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    ڈی آئی جی منیر شیخ کےمطابق پولیس ریسپانس فورس کونشانہ بنانےکی کوشش کی گئی، دھماکےسےپولیس موبائل اوررکشہ کونقصان پہنچا،پولیس ملزمان پولیس موبائل کوٹارگٹ کرناچاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکاخیزمواد پھینکاگیایانصب تھااس کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • کرپشن اسکینڈل کیس:ملزمان سے ساڑھے تئیس کروڑ روپے وصول کرلئے،ڈی جی ایف آئی اے

    کرپشن اسکینڈل کیس:ملزمان سے ساڑھے تئیس کروڑ روپے وصول کرلئے،ڈی جی ایف آئی اے

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے غالب علی نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کرپشن کے اسکینڈل میں ملزمان سے ساڑھے تئیس کروڑ روپے وصول کر کے ٹی ڈی اے پی کو واپس کر دیئے ہیں۔

    کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 35ارب کے گولڈ اسمگل کیس کے4ملزمان گرفتارکئے ہیں،مزید پیسے کی واپسی کے لئے طریقہ کار بنارہے ہیں۔

    ٹڈاپ میں اربوں کا فراڈ ہواشرم آتی ہے کہ کئی اہم شخصیات گرفتار ہوئیں اورضمانت کروالی گئی،انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے نیکی کی قوتوں کو جمع کرنا ہوگا،بدی کی قوتیں مکمل ختم نہیں ہوسکتی، تاہم نیکی کی قوتوں کا ساتھ دینا ہے۔

    غالب علی نے کہا کہ ایف آئی اے جعلی ادویات کیخلاف خصوصی مہم چلائے گی،جبکہ سائبر کرائم کے حوالے سے قانون بن چکے ہیں جس میں سخت سزائیں ہیں تاہم قوانین ابھی اسمبلی سے پاس نہیں ہوئے ہیں۔

    ڈی جی ایف آئی اے کاکہنا تھا کہ پانچ سال میں ایف آئی اے میں کوئی بھرتی نہیں ہوئی،ایک ہفتہ میں بھرتی کا عمل مکمل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام امیگریشن کاؤنٹر کام کریں گے۔

    صدر کاٹی راشد احمد صدیقی کاکہنا تھا کہ تاجروں کو دیئے گئے نوٹسزہراساں کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں،شفاف طریقہ اپنانے کیلئے تاجروں کے ساتھ مشترکہ کمیٹی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے کرپشن23.5کروڑ روپے ٹڈاپ کو واپس دلوائے جوذمہ دارانہ ادارتی عمل ہے۔

  • کچی شراب: دودن میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

    کچی شراب: دودن میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی

    کراچی: کچی شراب پینے سے آج ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے اور پندرہ مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دو دن میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شراب پینے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔شراب پی کر جن افراد کی حالت خراب ہوئی ان میں زیادہ تر کا تعلق لانڈھی، کورنگی، بلال کالونی اور زمان ٹاؤن سے ہے جنہیں جناح اسپتال لایا گیا۔

    جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے ،سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ تین افراد کے ورثاء نے اپنے پیاروں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی پولیس کے سربراہ سے واقعہ کی فوری طور پررپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی:عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    کراچی:عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    کراچی : ڈاکوؤں کی شامت آگئی،کورنگی میں عوام کے ہاتھوں مار کھانےوالے دوڈاکواسپتال میں ہلاک ہو گئے۔جبکہ سبزی منڈی کے قریب دو ڈاکو پولیس سے مقابلے میں مارے گئے،سولجر بازار میں عوام نے ڈاکو کو مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوام اور پولیس کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی شامت آگئی،کورنگی چارنمبرمیں دوڈاکولوٹ مارکرتے ہوئے شہریوں کےہتھےچڑھ گئے جنہیں فردا فرداہرشہری نے جی بھر کے مارا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس کےمطابق زخمی ڈاکوؤں کوطبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ ہلاک ہو گئے۔نئی سبزی منڈی کےقریب پولیس مقابلے میں دوڈاکومارےگئے۔

    سولجربازارمیں بھی ایک ڈاکوشہریوں کےہاتھ لگ گیا جس کی عوام نے پہلے تو خوب پٹائی کی پھر اسے پولیس کےحوالےکردیا، آئی آئی چندریگرروڈ پرشادی ہال کےباہردوموٹرسائیکلوں پرسوارڈاکوؤں کی لوٹ ماردیکھ کرشادی ہال کےگارڈنےہوائی فائرنگ کردی جس کےبعدڈاکوفرارہوگئے۔

    اجمیر نگری میں پولیس نےکارروائی کےدوران تین سالہ مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔پولیس نےملزم کوگرفتارکرکےدس لاکھ روپےتاوان کی رقم اور اسلحہ بھی تحویل میں لےلیا۔

  • کراچی: فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ اورپرتشددواقعات میں تین افرادجان سےگئے۔ کورنگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نےٹارگٹ کلرکاشف عرف چیتاکوگرفتارکرلیا۔
    کراچی کےعلاقے ماری پورسےتشدددزدہ بوری بندلاش برآمدہوئی۔

    سی ویوکےقریب سےایک شخص کی لاش ملی۔ گلستان جوہرسےایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی۔ شارع فیصل پربس پرفائرنگ سےتین خواتین سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔

    اورنگی ٹاؤن پاکستان بازارمیں فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹارگٹ کلرکاشف عرف چیتاکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔