Tag: Korea

  • کوریا کا نمک 30 ہزار روپے فی کلو کیوں؟ بامبو سالٹ بنانے کا پیچیدہ طریقہ

    کوریا کا نمک 30 ہزار روپے فی کلو کیوں؟ بامبو سالٹ بنانے کا پیچیدہ طریقہ

    آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ کوریا میں ایک قسم کا نمک ہے جس کی فی کلو قیمت 30 ہزار روپے ہے۔

    اس نمک کے بارے میں جان کر لوگوں کے منہ سے یہ جملہ نکلتا ہے کہ ’’یہ نمک ہے یا سونا!‘‘ تاہم واقعی یہ دنیا کا مہنگا ترین نمک ہے، اور نمک کی اُن چند نایاب اقسام میں سے ایک ہے جو ناقابل یقین قیمتوں پر فروخت ہوتی ہیں۔

    کوریا کے اس نمک کا نام ہے ’بامبو سالٹ‘ یعنی بانس نمک، اسے جامنی بانس سالٹ یا جوگیوم بھی کہا جاتا ہے، جس کی قیمت 250 گرام کے لیے 100 ڈالر (8,621 روپے) یا 34,484 روپے (400 ڈالر) فی کلو ہے۔

    کورین بانس نمک کو دنیا کا سب سے مہنگا نمک مانا جاتا ہے، جو کورین پکوان پکانے کے ساتھ ساتھ روایتی کوریائی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    کوریا بمبو سالٹ

    سوال تو یہ ہے کہ کوریائی بانس نمک اتنا مہنگا کیوں ہے؟ اس کا جواب دراصل اس کی پیداوار کے طریقے میں مضمر ہے، یہ دراصل سمندر نمک ہے لیکن اسے ایک انتہائی پیچیدہ عمل سے گزارا جاتا ہے، اسے بانس کے ایک موٹے تنے میں پیک کیا جاتا ہے، اور پھر پائن کی لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے اسے اعلیٰ درجہ حرارت پر 9 بار پکایا جاتا ہے۔

    بامبو سالٹ بنانے کا طریقہ

    سمندری نمک کو بانس کے کنستروں میں ڈال کر پیلی مٹی کے لیپ سے بند کر دیا جاتا ہے، اور پھر اس کو لوہے کے تندور میں پکایا جاتا ہے اور پھر پائن کی لکڑی کی آگ میں بھونا جاتا ہے۔

    کوریا کے مغربی ساحل سے خلیج کا نمک حاصل کیا جاتا ہے، اور اسے بانس کے تنے میں بھر دیا جاتا ہے، پھر اسے سرخ مٹی سے بند کیا جاتا ہے، اور دیودار (پائن) کے درخت کی لکڑی سے بھٹے میں پکایا جاتا ہے۔

    جب بیکنگ کے بعد نمک کے گانٹھ سخت ہو جاتے ہیں، تو انھیں باہر نکالا جاتا ہے، اسے پیس کر ایک بار پھر ایک اور بانس کے تنے میں بھرا جاتا ہے، اور ایک بار پھر پکایا جاتا ہے۔ اس طرح اس عمل کو 9 بار دہرایا جاتا ہے، اور نویں بیکنگ سائیکل میں درجہ حرارت 1000 ڈگری سیلسیس تک بڑھایا جاتا ہے۔

    بیکنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد، بانس کے نمک میں نیلے، پیلے، سرخ، سفید اور سیاہ کرسٹل ہوتے ہیں، اور اس میں ایک مخصوص مٹھاس ہوتی ہے، جسے گیمروجنگ (Gamrojung) ذائقہ کہا جاتا ہے، کیوں کہ نمک اس عمل کے دوران بانس کے ذائقے کو جذب کر لیتا ہے۔

    اچھی طرح سے پکایا ہوا بانس کا نمک کا ایک مخصوص جامنی رنگ ہوتا ہے، جو 1,500 °C سے زیادہ درجہ حرارت پر تیار ہوتا ہے، یہ پورا عمل بہت محنت طلب اور وقت طلب ہے، جس کو مکمل ہونے میں 50 دن سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔ نمک کو پکانے کے لیے استعمال ہونے والی خصوصی بھٹیوں کو چلانے کے لیے ہنر مند کاریگروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • کورین پیداواری مراکز کو پاکستان منتقل کرنے کے منصوبوں کا اعلان

    کورین پیداواری مراکز کو پاکستان منتقل کرنے کے منصوبوں کا اعلان

    کوئٹہ: پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    وزارت تجارت سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر تجارت جام کمال اور کوریا کے وزیر تجارت نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، دونوں م مالک کے درمیان معاشی شراکت داری معاہدہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

    وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 1.3 ارب ڈالر ہے، اس حجم کو بڑھانے کے لیے معاہدے کے سلسلے میں کوریا کے وزیر تجارت نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پر زور دیا۔

    معاہدے کے تحت کورین پیداواری مراکز کو پاکستان منتقل کرنے کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشرقی افریقہ اور وسطی ایشیا کے لیے تجارتی مرکز بنایا جائے گا۔

    پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا

    اعلامیے کے مطابق کورین وزیر تجارت مذاکرات کی قیادت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے اہم نکات میں معاشی تعاون، ڈیجیٹل تجارت اور ماحولیاتی تحفظ شامل ہیں۔

  • کورین منی ہائسٹ کا ٹیزر جاری

    کورین منی ہائسٹ کا ٹیزر جاری

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی جانب سے دنیا بھر میں مقبول ہسپانوی سیریز منی ہائسٹ کے کورین ورژن کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، کورین سیریز رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی۔

    نیٹ فلکس کی مشہور ترین ہسپانوی سیریز منی ہائسٹ کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نے اس سیریز کا کورین ورژن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، منی ہائسٹ: کوریا جوائنٹ اکنامک ایریا نیٹ فلکس پر 24 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

    نیٹ فلکس پر موجود معلومات کے مطابق اس سیریز کی کہانی بالکل اوریجنل منی ہائسٹ جیسی ہی ہوگی اور اس میں بھی ایک پروفیسر بڑی ڈکیتیوں کے لیے نئے لوگوں کو بھرتی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    نیٹ فلکس کی طرف سے جاری ٹیزر میں سیریز کے کسی کردار کو تو نہیں دکھایا گیا لیکن کورین زبان میں ایک آواز سنائی دیتی ہے، ایک چور جو معمولی رقم چوری کرتا ہے وہ یا تو مارا جاتا ہے یا پھر جیل چلا جاتا ہے، لیکن جو چور بڑی چوری کرتا ہے وہ دنیا بدل سکتا ہے اور ہیرو بھی بن سکتا ہے۔

    ہسپانوی منی ہائسٹ کی طرح اس سیریز میں بھی سفید ماسک پہنے چوروں کو کسی بڑے بینک میں ڈاکا مارتے ہوئے دکھایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ہسپانوی منی ہائسٹ کا پہلا سیزن 2017 میں آیا تھا اور اس کا پانچواں اور آخری سیزن گزشتہ سال 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ دسمبر 2021 میں نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ منی ہائسٹ میں پروفیسر کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے برلن پر بنائی گئی فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا  کا  پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

    وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا کا پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

    اسلام آباد : ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خودکررہاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقعوں اورحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات گزشتہ روزہوئی،چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ ہارون شریف موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آج سے پہلے اتناموزوں ماحول نہیں رہا، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خود کررہا ہوں ، ون ونڈو آپریشن سمیت دیگرحکومتی اقدامات سے اعتماد بڑھاہے۔

    ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    مارشل اسمتھ کا کہنا تھا سرمایہ کاری زراعت، ڈیری فارمنگ، آئل سیڈ، اور خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبوں میں کی جائے گی، جو آئندہ 3 سے 5 برس کے دوران ہوگی جبکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کارگل کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا ’کارگل کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریں گے، تمام معاملات میں آسانی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر سطح پر کارگل کمپنی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

    مزید پڑھیں : بل گیٹس کا وزیر اعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

  • کم جونگ اُن کا خط موصول، ٹرمپ ملاقات کے لیے راضی ہوگئے

    کم جونگ اُن کا خط موصول، ٹرمپ ملاقات کے لیے راضی ہوگئے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا خط موصول ہونے کے بعد ملاقات کے لیے راضی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرتا ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا خط موصول ہوا جس میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ان کی پالیسی کا حصہ ہے، اگر شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں دستبردار ہونے پر آمادہ ہے تو وہ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    امریکی صدر نے کم جونگ ان سے جلد ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایک بار پھر دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی اقتصادی پابندیاں مسلسل جاری رہیں تو وہ دوبارہ جوہری پروگرام شروع کردیں گے۔

    امریکی پابندیاں، شمالی کوریا کی جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم خطے سے جوہری تنصیبات کا خاتمہ کرچکے ہیں، نہیں چاہتے دوبارہ نیوکلیئر پروگرام شروع کریں، امریکا کا رویہ ایسا ہی رہا تو ہم جوہری ہتھیاروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیں گے۔

    واضح رہے کہ جون 2018 میں سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان ون آن ون تاریخی ملاقات جزیرہ سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آیا تھا۔

    بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو وقت آنے پر وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا۔