Tag: kot adu

  • کم عمر یتیم بہنوں کا مرضی کے بغیر نکاح، دادا اور چچا گرفتار

    کم عمر یتیم بہنوں کا مرضی کے بغیر نکاح، دادا اور چچا گرفتار

    کوٹ ادو (04 اگست 2025): صوبہ پنجاب کے ایک علاقے سلطان کالونی میں 2 کم عمر بہنوں کے نکاح کی کوشش پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کے دادا اور چچا کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں 2 کم عمر یتیم بہنوں کا ان کی مرضی کے بغیر کیے جانے والا نکاح بروقت رکوا دیا، پولیس نے بچیوں کے دادا اور چچا کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کا دادا اور چچا جائیداد کی وجہ سے زبردستی ان بچیوں کا نکاح کر رہے تھے، پولیس نے بچیاں تحویل میں لے کر ان کی والدہ کے حوالے کر دیا ہے۔


    آٹھ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن دھر لی گئی


    رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو بچیاں بھاگ کر پولیس کے پاس آ گئیں، اور لیڈیز پولیس کو سارا واقعہ بتایا تو پولیس نے فوری طور ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کر لیا۔

    یاد رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی تھی، جس کے تحت 18 برس سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

  • جی روڈ پرٹریفک حادثہ، طالبہ سمیت 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    جی روڈ پرٹریفک حادثہ، طالبہ سمیت 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    کوٹ ادو: اسکول وین اورمسافرویگن میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پردھند اورتیزرفتاری کے باعث پیش آیا جب مخالف سمت سے آتے ہوئے ڈرائیورایک دوسرے کو دیکھ نہیں پائے۔

    تصادم کے نتیجے میںچھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 زخمی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں پانچ طلبہ اورڈرائیور شامل ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں اورمیتوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔