Tag: kot lakhpat

  • جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    لاہور: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

    کوٹ لکھپت جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    یاد رہے کہ 24 مئی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر انھیں دو گھنٹے تک قیدیوں کے لیے مخصوص وین میں رکھا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے شکایت کی تھی کہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اور وہ دمہ کی مریضہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

    معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے 23 مئی منگل کو جناح ہاؤس حملے کے کیس میں خود گرفتاری پیش کی تھی۔

  • لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

    لاہورپولیس نے ن لیگ کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا

    لاہور :  پولیس نے ن لیگ کو ریلی نکالنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو چھ بج کر48منٹ تک جیل منتقل کردیا جائے، کم نفری کی وجہ سے ریلی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کو ریلی نکالنے سے منع کردیا، اس حوالے سے ایس پی سیکیورٹی لاہور نے ن لیگ لاہور کے صدر ملک پرویز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو ریلی کی صورت میں جیل منتقل نہ کیا جائے کیونکہ ان دنوں پولیس کی بھاری نفری شہرت بھر کی مختلف مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پرمامور ہے۔

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی بھی ریلی نکالنے سے منع کر چکی ہے، چھ بجے کے بعد اندھیرا ہونے کےباعث ریلی نکالنا پُرخطر ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا نوازشریف کو چھ بج کر48منٹ تک جیل منتقل کردیا جائے۔

    مراسلہ ایس پی سیکیورٹی لاہور  کی جانب سے ن لیگ لاہور کے صدر ملک پرویز کو لکھا گیا ہے۔

  • مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ، ن لیگی کارکنوں کی ہلڑ بازی

    مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ، ن لیگی کارکنوں کی ہلڑ بازی

    لاہور : مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر گلو بٹ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود رہی اور ہلڑ بازی کی ، جیل حکام نے لیگی کارکنان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں تو نون لیگی کارکنان نے ان کا زبردست استقبال کیا اور نعرہ بازی کی۔ کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔

    کارکن مریم نواز کے ساتھ پولیس رکاوٹیں توڑتے ہوئے جیل کی طرف چل پڑے تو جیل انتظامیہ نے مریم نواز کو کارکنوں کے ساتھ آنے پر اندر جانے سے روک دیا، جیل حکام نے مریم نواز کو کہا کہ وہ کارکنوں کو واپس بھیجیں ورنہ انہیں بھی اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔

    جس کے بعد مریم نواز نے کارکنوں کو واپس بھیج دیا اور خود ملاقات کیلئے چلی گئیں۔

    اس دوران جیل کے باہر نون لیگی کارکنان نے ہلڑ بازی شروع کر دی، ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین نے جیل کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے اتار لئے۔

    مسلم لیگی کارکنان نے کراچی سے آنے والی ٹرین بھی روک لی، گلو بٹ سمیت متعدد کارکنان انجن پر چڑھ گئے، سیلفیاں بنائیں جبکہ مسافروں سے بھی چھیڑ خانی کرتے رہے، لیگی کارکنوں نے ٹرین کو پندرہ منٹ تک روکے رکھا جبکہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    مریم نواز والد سے ملاقات کے بعد سیکورٹی کے ہمراہ جیل کے دوسرے گیٹ سے نکل گئیں اور کارکنان ان کی راہ دیکھتے رہ گئے۔

    دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق جیل حکام نے لیگی کارکنان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے کی سفارش کی ہے۔

    مزید پڑھیں : مجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا تو جیل کے باہرکھڑی ہوجاؤں گی، مریم نواز

    یاد رہے گذشتہ روز مسلم لیگ ن نے نوازشریف سے ملاقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا تھا ، جس کے بعد مریم نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت مل گئی تھیں۔

    اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نوازشریف کی گردوں کی بیماری اسٹیج تھری کی ہے، ڈاکٹرزکولگتاہے ان کودردگردوں کی بیماری کی وجہ سے ہے، نواز شریف کا یوریا لیول چیک ہونا چاہئے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر مجھےاوران کےڈاکٹرکوملنے نہیں دیاتوکل جیل کےباہرکھڑی ہوجاؤں گی، جب تک ملنے کی اجازت نہیں دی جائےگی جیل کےباہرکھڑی رہوں گی۔

  • قومی ایکشن پلان: تین مجرم تختۂ دار کے حوالے

    قومی ایکشن پلان: تین مجرم تختۂ دار کے حوالے

    لاہور/پنجاب: لاہوراورگجرانوالہ میں سزائے موت کے منتظر3قیدیوں کو تختۂ دارپرلٹکا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    آج بھی لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دوقیدیوں شفاقت اورانعام اللہ کو تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔

    مجرم انعام اللہ نے معمولی تنازعے پرایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم شفاقت کو 2005 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    گجرانوالہ میں سزائے موت کے قیدی طارق کو پھانسی دیدی گئی مجرم طارق نے اپنی بھتیجی کو قتل کیا تھا۔