Tag: kot radha kishan incident

  • اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا تھا عمل کیوں نہیں ہوا، سپریم کورٹ

    اقلیتوں کے تحفظ کا حکم دیا تھا عمل کیوں نہیں ہوا، سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کاحکم دیا تھا، عمل کیوں نہیں ہوا؟ سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل حکومت سے اقلیتو ں کے تحفظ کے لئے اقدامات سے متعلق اپنے فیصلے کے تناظر میں کوٹ رادھا کشن واقعے پرحکومت سے فوری جواب طلب کر لیا ہے۔

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اوروفاقی و صوبائی حکومتوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے انیس جون کوپشاور چرچ حملہ کیس میں اقلتوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس قانون سازی اور اقدامات کرنےکاحکم دیا تھا لیکن اسکے بعد کوٹ رادھا کشن جیسا ایک اور واقعہ رونماہوگیا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ اٹارنی جنرل فوری طور پر سپریم کورٹ کے انیس جون کے حکم پر عملدآمد کیلئے کیے گئے اقدامات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں اور اس ضمن میں تحریری طور پر تفصیلات عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

  • ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    ایم کیوایم کا مسیحی جوڑےکوخراج عقیدت،شمعیں روشن کی گئیں

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کاقتل قانون کا قتل اورقوم کےخلا ف سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کوانتقام کانشانہ بنا کر مذہب کے نام پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے کےخلاف سازش کوسمجھنےکی ضرورت ہے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک مین تمام اقلیتوں کےحقوق یکساں ہونےچاہئیں،اشتعال انگیزی کرنےوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

  • مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

    مسیحی جوڑے کی یاد میں نائن زیروپرشمعیں جلائی جائیں گی

    کراچی: پنجاب کے شہر قصورکے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مذہبی انتہاپسندعناصرکے ہاتھوں تشدد کے بعدزندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج شام 6بجے عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر شمعیں جلائی جائیں گی ۔

    آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے الطاف حسین کوکوٹ رادھاکشن میں پیش آنے والے اس واقعہ کی سامنے آنے والی مزیدتفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے ایک بارپھرکوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کوزندہ جلائے جانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے سراسرظلم،وحشت وبربریت اورسفاکانہ کارروائی قراردیا۔

    انہوں نے کہاکہ جن عناصرنے بھی مذہب کی آڑلیکریہ وحشت وبربریت کی ہے انہوں نے اسلام کاچہرہ مسخ کرنے کی گھناوٴنی کوشش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر مطالبہ کیاکہ اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کوعبرتناک سزادی جائے ۔

    انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آدھاگھنٹہ نکال کرکوٹ رادھاکشن میں زندہ جلائے جانے والے مسحی جوڑے کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نائن زیروپرہونے والی تقریب میں شرکت کریں اور اپنے حصہ کی ایک شمع جلاکرمسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کریں۔

  • سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزمان گرفتارکئے جائیں، مولانا عبدالخبیرآزاد

    سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزمان گرفتارکئے جائیں، مولانا عبدالخبیرآزاد

    لاہور:بادشاہی مسجدکےخطیب مولانا عبدالخبیرآزاد نےکوٹ رادھاکشن واقعے کےذمےداروں کوکیفرِکردارتک پہنچانےکامطالبہ کیاہے۔سنی اتحاد کونسل کےفتوےکےمطابق ملزمان نےبدترین گناہ اورسنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

    بادشاہی مسجدکےخطیب مولاناعبدالخبیرآزاد نےجمعےکوکلارک آبادکا دورہ کیا۔اُن کاکہناتھاکہ پاکستان میں اس واقعےکی مثال نہیں ملتی اور اس واقعےسے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    مولانا عبدالخبیرآزاد کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں میں بھٹے پرکام کرنے والے مزدور میاں بیوی شہزاد مسیح اور شمع بی بی پر توہین مذہب کے الزامات لگاکر انہیں زندہ جلانے پرمختلف اقلیتی،سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید ردِعمل کا اظہارکیاجارہاہے۔۔

    سنی اتحاد کونسل کے پچاس مفتیوں کی جانب سےجاری کردہ اجتماعی فتوی میں کہاگیا ہےکہ ملزمان نے بدترین گناہ اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔۔

    توہین قرآن ہوئی تو مقدمہ درج کرواکرحقائق کو پرکھنا لازم تھا ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے۔جبکہ اقلیتیں بھی اسلامی شعائر کا احترام کریں۔

  • سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

    سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت خراب کرنے میں بدعنوان عناصرکا ہاتھ ہے۔

    وزیراعظم وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزرا کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبے میں اصلاحات کے لئے ترجیحات طے کی جائیں اور برآمدات کو دو گنا سے بڑھا کرآٹھ گنا تک لے جایا جائے۔

    انہوں نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ چاول کی برآمدات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدراری کے معاہدرے پر بیجنگ میں دستخط ہوں گے جبکہ چینی صدر دس ہزار چار سو میگاواٹ توانائی کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نےاجلاس میں تجویز پیش کی کہ وزیرِاعظم ہر دو ہفتے بعد ایک اجلاس منعقد کیا کریں جس میں اصلاحات سے متعلق تجاویز دیں جائیں۔

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹ رادھا کشن سانحہ بھی زیر ِگفتگو آیا اور انہوں نے اس معاملے میں ملوژ افراد کو فی الفورگرفتار کرنے کی ہدایت دیں۔