Tag: kotri

  • کوٹری میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ : ایس ایچ او پر فائرنگ، دو دہشت گرد زخمی

    کوٹری میں سی ٹی ڈی کا مقابلہ : ایس ایچ او پر فائرنگ، دو دہشت گرد زخمی

    حیدرآباد : کوٹری سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2مبینہ دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔

    گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں بارودی مواد سمیت دیگرسامان بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد بی ڈی ایس عملہ طلب کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایس ایچ او آصف حیات کو دو گولیاں لگیں جو بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ نے بتایا کہ کوٹری میں کارروائی کیلئے جانے والی سی ٹی ڈی حیدرآباد کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، اس دوران ایس ایچ او آصف حیات کو ماری جانے والی دو گولیاں بلٹ پروف جیکٹ پرجالگیں۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکا خیز مواد کے معائنہ کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے۔

  • مندر سے مورتیوں کے ہار چوری: وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    مندر سے مورتیوں کے ہار چوری: وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر کوٹڑی میں مندر سے مورتیوں کے ہار چوری ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے جیو فینسنگ شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹڑی میں مندر سے مورتیوں کے ہار چوری ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے جیو فینسنگ شروع کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ رات چور نے مندر کی چھت سے داخل ہو کر مورتیوں کے ہار چوری کیے، مورتیاں شوکیس میں بند تھیں جبکہ چوری ہونے والے 2 ہار چاندی کے تھے۔

    بریفنگ کے مطابق دونوں ہاروں کی مالیت 40 ہزار روپے بتائی جارہی ہے، چور نے چندے کی پیٹی سے 20 ہزار روپے بھی چرائے۔ پولیس نے جیو فینسنگ شروع کی ہے اور چھاپے مار رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس، مندر انتظامیہ کو کارروائی سے آگاہ کرتی رہے۔ مندروں اور اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • مزید 2 ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں

    مزید 2 ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں

    کراچی/فیصل آباد: ریل حادثات رکنے میں نہیں آ رہے، دو مزید ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئی ہیں، ایک حادثہ سندھ کے شہر کوٹری جب کہ دوسرا پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو سندھ کے ضلع جام شورو کے تعلقہ کوٹری میں حادثہ پیش آ گیا ہے، ریل کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، ریلوے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں کو پٹری پر رکھ کر ریل گاڑی کو روانہ کر دیا، کراچی آنے والا ٹرین اپنے ٹریک پر بحال ہو گیا۔

    سال 2019 محکمہ ریلوے کے لیے حادثوں کا سال رہا

    ادھر فیصل آباد میں بھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا، ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ انجن کو واپس پٹری پر لانے کا کام جاری ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں متعدد بار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ریل کی پٹریوں پر آئے روز ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو رہی ہیں، پٹری سے ریل کے اترنے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے وزیر ریلوے کو بھی اس کے لیے نشانہ بنایا گیا کہ جب سے شیخ رشید وزیر بنے ہیں تب سے حادثات بڑھ گئے ہیں، تاہم شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے کم حادثات ان کے دور میں ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019 محکمہ ریلوے کے لیے حادثوں کا سال رہا، جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں ریل گاڑیوں کو حادثات پیش آئے وہاں صرف سندھ کے ضلع سکھر کی حدود میں 2 درجن سے زائد حادثے ہوئے۔

  • ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

    ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

    کوٹری: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم مشرف کی جیلوں اور جلا وطنی سے نہیں ڈرے۔ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے 2 منصوبے عوام کی فلاح کے لیے بنے، سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار دینا ہو یا صوبے کو ترقی دینا ہو، سندھ حکومت آگے ہے۔ حکومت نے جتنے دعوے کیے وہ ہوا میں اڑ گئے، حکومتی نمائندوں کی آنکھوں پر غرور کی پٹی ہے۔

    بلاول نے کہا کہ صرف زبان چلانے سے عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جا سکتا، کانٹوں کی جھاڑیوں سے دامن تار تار ہو سکتا ہے لیکن سایہ نہیں بنتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم مشرف کی جیلوں اور جلا وطنی سے نہیں ڈرے، ’تم زور آزماؤ ہم جگر آزمائیں گے‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول وزرا کی ناقص کارکردگی پر سخت برہم ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نتائج چاہئیں اس طرح کی بریفنگ پر یقین نہیں رکھتا۔

    بلاول بھٹو نے تعلیم، ثقافت، زراعت، ریونیو اور صحت کے محکموں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے کاغذات پر مشتمل بریفنگ دینے پر وزرا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاغذات پر مبنی بریفنگ فرضی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ شکایات عام ہیں کہ وزرا اپنے دفاتر میں نہیں بیٹھتے اور نہ ہی عوام سے ملتے ہیں، وزرا عوام سے تو دور کی بات ارکان اسمبلی سے بھی نہیں ملتے اور تو اور ارکان اسمبلی کا فون تک اٹینڈ نہیں کرتے، مجھےارکان اسمبلی نے وزرا کے خلاف کئی شکایاتیں کی ہیں۔

  • مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    جامشورو:صوبہ سندھ کے وزیر خوراک نے کوٹری کے نواحی علاقے بولاری میں چھاپہ مارکر ناقص گندم کی فراہمی کے الزام میں گودام انچارج اور ایک پولیس افسر کو معطل کردیا۔

    تھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری قحط اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس تک پہنچ گئی۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کسی حد تک صوبائی حکومت اور وزراء کوہوش آ گیا۔

    صوبائی وزیرخوراک جام مہتاب ڈہر نے کوٹری کے قریب بولاری میں گندم کےایک گودام پرچھاپہ مارکرتھر میں ناقص اور مضر صحت گندم فراہم کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی قمر دین اور گودام انچارج نذر لوند کومعطل کردیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کروڑوں ٹن گندم فراہم کی جارہی ہےجبکہ صوبے میں بڑی مقدار میں گندم موجود ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی نے تھرپارکرمیں ریکارڈکام کیا ہے۔