Tag: kotri barrage

  • کوٹری بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

    کوٹری بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

    حیدرآباد(31 اگست 2025): دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند ہونے لگا، کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

    بیراج کنٹرول روم انچارج کے مطابق کوٹری بیراج اپ اسٹریم پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 844 کیوسک ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں پانی کی آمد میں 11 ہزار 176کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔

    کنٹرول روم کے مطابق ڈاؤن اسٹریم پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 739 کیوسک ہے جبکہ چاروں نہروں میں مجموعی پانی کا اخراج 32 ہزار کیوسک ہے اور کوٹری بیراج پر تمام صورتحال کنٹرول میں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-super-flood-31-aug-2025/

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شمالی سندھ کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ دوسری جانب دریائے سندھ میں اس وقت تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

    سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو بیراج پر اپ سٹریم سے پانی کی آمد 322819 کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم میں اخراج 307956 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح، سکھر بیراج پر اپ سٹریم سے پانی آمد 303480 کیوسک اور ڈاؤن سٹریم میں اخراج 252110 کیوسک موجود ہے۔

    شمالی سندھ کے اضلاع گھوٹکی، خیرپور اور کشمور کے کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ لوگ کشتیوں پر سامان لاد کر پکے کی طرف منتقل کر رہے ہیں، خیرپور میں رہڑی کے مقام پر سامان کی منتقلی کے دوران ایک کشتی الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کشتی پر سوار افراد محفوظ رہے۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر محمد بخش مہر نے گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اگر پانی کی سطح سات لاکھ سے تجاوز کرتی ہے تو گھوٹکی اور اوباوڑو تحصیل میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • سکھر: کوٹری بیراج پراونچے درجےکا سیلاب برقرار

    سکھر: کوٹری بیراج پراونچے درجےکا سیلاب برقرار

    کراچی : صوبہ سندھ کے کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور کنٹرول روم کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 626194کیوسک اوراخراج 600018کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    فلڈ کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق کالاباغ، چشمہ، تونسہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا ہے جس کے باعث سیلاب کی شدت میں واضح طور پر کمی سامنے آرہی ہے۔

    اس کے علاوہ تربیلا ڈیم پرپانی کی آمد 165400کیوسک اوراخراج 164600کیوسک جبکہ کالاباغ پرپانی کی آمد 174791کیوسک اوراخراج 166791 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چشمہ بیراج پرپانی کی آمد 197281کیوسک اوراخراج 179143کیوسک جبکہ تونسہ بیراج پرپانی کی آمد 181345کیوسک اوراخراج 164345کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 163022کیوسک اور اخراج 156098کیوسک جبکہ سکھربیراج پر پانی کی آمد 177666کیوسک اور اخراج 176955کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کوٹڑی بیراج پرپانی کی آمد 626194کیوسک اوراخراج 600018 کیوسک جبکہ منچھرجھیل کی سطح 22.8فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، دادو مورو پل پر پانی کی سطح 128.5فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ منچھر جھیل سے پانی کوٹری بیراج پہنچنے پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا۔