Tag: KP Floods

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن تیز

    وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن تیز

    اسلام آباد (17 اگست 2025): وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو تیز کر دیا گیا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مقصد کیلیے وفاقی وزراء کو براہِ راست ریلیف آپریشنز میں شامل کیا گیا تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت اور موثر امداد فراہم کی جا سکے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام شانگلہ اور بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مانسہرہ جبکہ معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی تقسیم اور نگرانی کیلیے موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    گزشتہ روز بھی انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پورا دن متاثرہ اضلاع میں گزارا اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کی۔

    این ڈی ایم اے کو وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ وہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں (پی ڈی ایم ایز/جی بی ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر ریلیف آپریشنز کو مزید مربوط بنائے۔ متاثرہ علاقوں میں امداد کی ترجیحی فہرست کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ ضرورت مند افراد تک بروقت راشن، خیمے اور ادویات پہنچائی جا سکیں۔

    شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان سے بھرے مزید ٹرک خیبر پختونخوا کے مختلف متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جا رہے ہیں۔ یہ سامان ضلعی انتظامیہ کے سپرد کیا جا رہا ہے تاکہ شفاف انداز میں تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پاک فوج، دیگر ریاستی ادارے اور مختلف این جی اوز بھی ریلیف آپریشنز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

    انہوں نے اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیلاب متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب، سعودی عرب، ترکیہ، روس، برطانیہ و دیگر کا اظہار افسوس

    خیبرپختونخوا میں سیلاب، سعودی عرب، ترکیہ، روس، برطانیہ و دیگر کا اظہار افسوس

    اسلام آباد (17 اگست 2025): پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب پر سعودی عرب، ترکیہ، روس، برطانیہ و دیگر ممالک نے اظہار افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر سعودی عرب، یو اے ای، ایران، ترکیہ، کویت، روس اور برطانیہ نے اظہارافسوس کیا ہے،اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تعزیتی پیغام میں کہا ایران پاکستان کے لیے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کے لیے تیار ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف زرداری کے نام تعزیتی خط میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ یو اے ای مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔

    خیبرپختونخوا: این ڈی ایم اے نے 328 اموات کی تصدیق کر دی

    ترک وزارت خارجہ نے بھی سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کویتی وزیر خارجہ ولی عہد صباح الخالد الصباح نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کر کے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کی، برطانوی وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

  • ملاکنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 10 دنوں کے لیے سیکریٹری بلدیات تعینات

    ملاکنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 10 دنوں کے لیے سیکریٹری بلدیات تعینات

    پشاور (17 اگست 2025): ملاکنڈ ڈویژن میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 10 دنوں کے لیے سیکریٹری بلدیات کی تعیناتی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن میں گریڈ 20 کے افسر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ثاقب رضا اسلم کو تعینات کیا گیا ہے، جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کام کی نگرانی کریں گے۔

    اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ثاقب رضا اسلم کی تعیناتی چیف سیکریٹری کی ہدایت پر دس دن کے لیے کی گئی ہے، اور انھیں دس روزہ مدت میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس دوران وہ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کا ڈیٹا بھی اکھٹا کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلابی صورت حال اور ریلیف سرگرمیوں پر اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، چیف سیکریٹری اور ضلعی حکام شریک ہوئے، تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بونیر کی 7 ولیج کونسلوں میں 5380 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک 209 اموات، 134 لاپتا، اور 159 زخمی ہوئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں 223 ریسکیو اہلکار، 205 ڈاکٹرز، 260 پیرا میڈکس، 400 پولیس اہلکار متحرک ہیں، پاک فوج کی 3 بٹالین ریلیف آپریشن میں شریک ہیں، خوراک، ٹینٹس، کمبل، دیگر ضروری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں، پیر بابا اور گوکند کی سڑکیں بحال، 15 مقامات سے ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، بونیر سمیت 8 اضلاع میں ریلیف ایمرجنسی نافذ ہے، 3500 پھنسے افراد کو بہ حفاظت نکال لیا گیا ہے، اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • پی ٹی اے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروسز کی بحالی کیلیے اہم اقدامات

    پی ٹی اے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروسز کی بحالی کیلیے اہم اقدامات

    اسلام آباد (17 اگست 2025): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام صور تحال کے حوالے سے نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے متعدد موبائل اور فکسڈ لائن سائٹس متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث سروسز میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور وفاقی و صوبائی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ٹیلی کام آپریٹروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ سروسز کے حوالے سے فوری بحالی کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    بونیر میں پی ٹی اے نے وفاقی وزیر امیر مقام، چیئر مین پی ٹی آئی گوہر خان، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم اور پی ٹی سی ایل و سی ایم اوز کے اعلیٰ نمائندگان کے ساتھ نیٹ ورک کی بحالی کے اقدامات کے جائزے کیلیے اجلاس منعقد کیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے آپریٹروں کے تعاون سے کم سے کم وقت میں کمیونیکیشن سروسز کی بحالی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ بلا تعطل ٹیلی کام خدمات ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

  • وزیر اعلیٰ کا بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ کا بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان

    بونیر (17 اگست 2025): وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کی زد پر آنے والے علاقے بونیر کا دورہ کیا، اور سیلاب سے نقصان اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

    علی امین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس بیس لاکھ روپے دیے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ بونیر کے عوام کا مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔

    خیبرپختونخوا: این ڈی ایم اے نے 328 اموات کی تصدیق کر دی

    دورے کے موقع بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلابی صورت حال اور ریلیف سرگرمیوں پر اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، چیف سیکریٹری اور ضلعی حکام شریک ہوئے، تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بونیر کی 7 ولیج کونسلوں میں 5380 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک 209 اموات، 134 لاپتا، اور 159 زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو فوری معاوضہ دیا جائے گا، حکومت نے ریلیف کے لیے 1.5 ارب روپے جاری کر دیے ہیں، وزیر اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

    اجلاس میں بریفنگ کے مطابق


    خیبرپختونخوا میں 223 ریسکیو اہلکار، 205 ڈاکٹرز، 260 پیرا میڈکس، 400 پولیس اہلکار متحرک ہیں، پاک فوج کی 3 بٹالین ریلیف آپریشن میں شریک ہیں، خوراک، ٹینٹس، کمبل، دیگر ضروری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں، پیر بابا اور گوکند کی سڑکیں بحال، 15 مقامات سے ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، بونیر سمیت 8 اضلاع میں ریلیف ایمرجنسی نافذ ہے، 3500 پھنسے افراد کو بہ حفاظت نکال لیا گیا ہے، اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

    وزیر اعظم کی ہدایت


    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ہدایت جاری کی ہے کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند راستوں کو فوری بحال کیا جائے، بند شاہراہوں پر پھنسے مسافروں کو جلد از جلد مدد پہنچائی جائے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور ریسکیو ریلیف آپریشن اور امدادی سامان کی ترسیل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا: این ڈی ایم اے نے 328 اموات کی تصدیق کر دی

    خیبرپختونخوا: این ڈی ایم اے نے 328 اموات کی تصدیق کر دی

    خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے زبردست تباہی ہوئی ہے، این ڈی ایم اے نے اب تک 328 اموات کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی ہے، بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی اموات کی تصدیق شدہ تعداد تین سو اٹھائیس تک پہنچ گئی ہے۔

    کلاؤڈ برسٹ کے شکار بونیر میں 230 لاشیں نکالی گئی ہیں، اور 180 سے زائد شہری زخمی ہوئے، متعدد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ قدر نگر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد جان سے گئے، قدر نگر اور ڈگر میں کئی رابطہ پل بھی بہہ گئے ہیں۔

    بونیر میں 120 سے زائد گھر بھی مکمل تباہ ہو چکے ہیں، سیلاب کے دوران جاں بحق 190 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ شانگلہ میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے، اور کئی لاپتا ہیں، جب کہ 7 سے زائد رابطہ پُل ٹوٹ چکے ہیں۔

    آبی ریلا درجنوں گاڑیاں اور مویشی بھی بہالے گیا ہے، سوات میں بھی سیلاب سے ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے، اور جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے، مانسہرہ میں بھی این ڈی ایم اے نے 20 اموات کی تصدیق کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار


    پی ڈی ایم اے نے بھی بارشوں اور فلش فلڈ سے جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مختلف حادثات میں 313 افراد جاں بحق، اور 156 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین، اور 21 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین، 10 بچے شامل ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 159 مکانات کو نقصان پہنچا، 97 جزوی، 62 مکمل منہدم ہوئے، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر ہوا ہے جہاں 208 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام میں پیش آئے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث خصوصی کنٹرول روم قائم

    خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث خصوصی کنٹرول روم قائم

    پشاور (16 اگست 2025): صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

    محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل میں کنٹرول روم قائم کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ کنٹرول روم میں عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، بارش اور سیلاب پر کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: کلاؤڈ برسٹ : کیا بادل پھٹنے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے؟

    مزید بتایا گیا کہ تمام فیلڈ دفاتر کو ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم سے رابطے کی ہدایت کر دی گئی۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات کے باعث صوبے میں 180 افراد، گلگت بلتستان میں 5 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکار امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

    این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    ممکنہ طور پر مزید بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، شہریوں سے گزارش ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ اگلے 5 تا6 روز تک شمالی علاقہ جات کے سفر سے گریز کریں۔

  • ملک میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی موجود تھی لیکن ہم سائنس کو سنجیدہ نہیں لیتے، ماہر ماحولیات

    ملک میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی موجود تھی لیکن ہم سائنس کو سنجیدہ نہیں لیتے، ماہر ماحولیات

    ماہر ماحولیات ڈاکٹر زنیب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی موجود تھی لیکن ہم سائنس کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

    خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے قیامت صغریٰ برپا ہونے کے بعد ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں درجہ حرات بڑھ رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    انھوں نے کہا ملک میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی بھی موجود تھی لیکن ہم سائنس کو سنجیدہ نہیں لیتے، غلط اندازے لگانے اور بر وقت مناسب انتظامات نہ کرنے سے تباہی ہوتی ہے۔

    زینب نعیم نے کہا ملک میں پانی کے ذخائر خشک ہو رہے ہیں، ہمیں 2 انتہاؤں کا سامنا ہے، خشک سالی یا شدید سیلاب، دونوں انتہاؤں سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس انتظامات نہیں ہیں، زیادہ بارشوں کی پیشگوئی بھی موجود تھی لیکن ہم نے سیریس نہیں لیا، ہم سائنس کو سیریس نہیں لیتے، غلط اندازوں سے تباہی آتی ہے، موحولیاتی تبدیلی کے لیے بھی پلاننگ کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں، 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، سیکڑوں زخمی ہیں اور درجنوں انسان لاپتا ہیں، بونیر میں قدرتی آفت سے تاریخ کی سب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، بادل پھٹنے کے بعد آبی ریلے درجنوں گھر مکینوں سمیت بہا لے گئے ہیں، کھیت کھلیان اجڑ گئے، مال مویشی برباد ہو گئے۔


    کلاؤڈ برسٹ : کیا بادل پھٹنے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے؟


    بونیر میں 220 لاشیں نکال لی گئی ہیں، بونیر میں طوفانی بارش سوئے ہوئے مکینوں کے لیے موت بن کر آئی، درجنوں افراد ریلے میں بہہ گئے، سوات میں بھی درجنوں گھر بہہ گئے ہیں۔ لوگوں کو بلند مقامات پر پناہ لینا پڑی، بونیر میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، اور اب تک ایک ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

    کلاؤڈ برسٹ کے بعد انتظامی المیہ بھی جنم لینے لگا ہے، پیاروں کو گنوانے، سامان کھونے والے متاثرین صبح سے بھوکے پیاسے بے یارو مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں صبح سے ڈاکٹر نہیں تھے، دوپہر ایک بجے کے بعد آئے، اسپتال کا جنریٹر بھی کام نہیں کر رہا تھا۔

  • خیبرپختونخوا : بادل پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 213 تک جا پہنچی

    خیبرپختونخوا : بادل پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 213 تک جا پہنچی

    بونیر : خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال نے سارا نظام تباہ و برباد کردیا، اب تک 213 افراد جاں بحق اور 180 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی آفات میں 213 سے زائد اموات اور 180افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 850کو ریسکیو کیا گیا، زخمی افراد تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال میں زیرعلاج ہیں،۔

    اے آر وائی نیوز بونیر کے نمائندے شوکت علی کے مطابق ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 300تک بھی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا حکومت نے آج سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ نے متاثرہ اضلاع کی بحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 50کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔

    علاوہ ازیں کے پی پولیس قدرتی آفات میں بھی عوامی خدمات میں مصروف عمل ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    متاثرہ ہزارہ و مالاکنڈ ڈویژن میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ، پولیس  اہل کاروں اور افسران کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    ترجمان پولیس کے مابق ہزارہ پولیس نے سہمک جھیل کے قریب پھنسے 9 سیاحوں کو ریسکیو کیا، ہزارہ پولیس نے مکان کے ملبے سے ایک بچی کو بھی زخمی حالت میں باہر نکالا۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں لکڑیاں پکڑنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، اہلکار عوام کو رش سے بچانے اور متبادل روٹس فراہم کرنے میں مسلسل کوشاں ہیں۔

  • کے پی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا ازالہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

    کے پی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا ازالہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کے پی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا ازالہ کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے بات ہوئی ہے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں، زخمیوں کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، اسپتالوں میں تمام ریسورس استعمال کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ انفرا اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے سے درخواست ہے کہ رابطے میں رہے۔

    یہ پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    بیرسٹڑ گوہر نے کہا کہ اس وقت ہماری پوری توجہ لاپتا افراد کی تلاش اور انہیں بچانا ہے، لوگوں کو ریسکیو کرنا اور فرسٹ ایڈ کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کے مطابق کام کررہی ہے، ریسکیو ہیلی کاپٹر کریش ہوا جس پر بہت دکھ ہے، بونیر کی عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس چیز کی بھی ضرورت ہے لوگ بھرپور مدد کررہے ہیں، اس وقت سیاست نہیں ہورہی سب مل کر بھائیوں کی مدد کررہے ہیں، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام جماعتیں مدد کررہی ہیں۔