Tag: KP government

  • کے پی حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کی مخالفت کردی

    کے پی حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کی مخالفت کردی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کے پی حکومت نے31 مارچ کو دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کی مخالفت کردی۔

    ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہا کہ نئے شیڈول پر مشاورت نہیں کی گئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نئے شیڈیول پر انتخابات سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    سپریم کورٹ نے کیس الیکشن کمشن کو بھجوادیا اور کل سماعت کرکے فیصلے کی ہدایت کردی، عدالت کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور فریقین الیکشن کمشن کے سامنے مؤقف پیش کریں۔ سپریم کورٹ کے مطابق نئے شیڈول کے بعد اپیلیں غیر مؤثر ہوچکی ہیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے، الیکشن کمیشن نے مختصر تبدیلی کی ہے اس سے موسم کی شدت کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ نیا شیڈول آنے کے بعد کیس غیرمؤثر ہوچکا ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قانوناً شیڈول صوبائی حکومت کی مشاورت سے جاری ہونا تھا، یہ کہنا غلط ہے کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سنے بغیر فیصلہ کیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول معطل کرکے غلط مثال قائم نہیں کریں گے، شیڈول کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے تو کیا الیکشن کمیشن بند کردیں؟ انتخابی شیڈول کا اجراء اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے25مارچ کی تاریخ خود دی تھی، جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت خود شیڈول دے کر بھاگ رہی ہے۔

    الیکشن کے معاملات میں سپریم کورٹ کیوں مداخلت کرے؟ ابھی کہتے ہیں رمضان کے بعد الیکشن کرادیں، رمضان کے بعد کہیں گے عید آگئی ہے، پھر بڑی عید کا کہہ دینگے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بڑی عید کے بعد محرم آجائے گا اس طرح تو الیکشن ہوگا ہی نہیں، وکیل مدثر عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے اداروں پر عدم اعتماد نہ کریں، عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل نمٹا دی۔

  • اب پاکستانی نوجوانوں کیلئے فیس بک سے پیسہ کمانا آسان ہوگا، بڑی خوشخبری آگئی

    اب پاکستانی نوجوانوں کیلئے فیس بک سے پیسہ کمانا آسان ہوگا، بڑی خوشخبری آگئی

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان فیس بک سے پیسے کما سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے رابطہ کرلیا ، ضیاء اللہ بنگش نے ریجنل ہیڈ فیس بک سے رابطہ کیا۔

    ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہمارے نوجوانوں اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی جانب سے پاکستان میں فیس بک کی منیٹائزیشن آن کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر فیس بک سے رابطہ کیا۔

    مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوٹیوب کی طرح فیس بک بھی پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرے تا کہ ہمارے نوجوان اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ لوگ فیس بک سے پیسے کما سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کا ایک بہتر امیج پروموٹ کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان فیس بک سے پیسے کما سکیں اور اس جدید دور میں یہ ان کے لیے آمدنی کا زریعہ بنے۔

    ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک کی منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے باقاعدہ اقدامات شروع کر دیے انشاءاللہ جلد ہمارے نوجوانوں کو خوشخبری ملے گی، اور فیس بک ہمارے نوجوانوں کے لیے پیسے کمانے کا زریعہ بنے گا۔

    اس اقدام سے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی بھی بین الاقوامی سطح پر پروموشن ہو گی اور پاکستان کا ایک بہتر امیج پروموٹ ہو گا جبکہ پاکستان کی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑے گا اور بہتر ہو گی۔

  • پشاور جلسہ : کے پی حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور جلسہ : کے پی حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور:خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں اضافے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو کوروناصورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ محمودخان نےاپوزیشن سےرابطےکیلئےکابینہ رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں اکبرایوب،شوکت یوسف زئی، سلطان محمد، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ہیں۔

    کمیٹی نے اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کو کل 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دعوت دی ۔

    کے پی حکومت کی جانب سے سرداریوسف،لطف الرحمان،اکرم درانی، عنایت اللہ،سرداربابک، شیراعظم سے رابطہ کیا گیا، کمیٹی کورونا صورتحال کو پیش نظراپوزیشن کو جلسہ مؤخر کرنے کیلئے کہے گی۔

    کابینہ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوام کاتحفظ اولین ترجیح ہے، کسی کوزبردستی جلسےجلوس کرنےسےنہیں روکتےمگریہ موقع مناسب نہیں۔

    کمیٹی نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی، ہماری روایات ہیں کہ مسائل مذاکرات سے حل کرتے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا اعلان

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا اعلان کردیا، وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مستفید شہری وزیراعظم اورپی ٹی آئی حکومت کودعائیں دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا اعلان کردیا گیا، وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پارٹی منشور کا اہم ترین جزو ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ مستفید شہری وزیراعظم اورپی ٹی آئی حکومت کودعائیں دے رہے ہیں، ماضی میں فراہمی صحت کے حوالے سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیاگیا، سنگین بیماری میں مزدورطبقے کے پاس سسکنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تنخواہ دارطبقہ قرض کابوجھ سہتایامرض کےہاتھوں تکلیف برداشت کرتاتھا، ہیلتھ انشورنس ملنے سے کے پی میں قابل ذکرتحفظ حاصل ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت کا یہ قدم فلاحی ریاست کےحصول کی منزل آسان بنائےگا، دیگر صوبے بھی کےپی حکومت کے نقش قدم پر چلیں اور عوام کی صحت و علاج کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

  • خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

    خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحتی مقامات پرسینیٹائزرزکی سہولت لازمی قراردی گئی اور کہا گیا سیاحوں کوفیس ماسک اورسینیٹائزرزساتھ لازمی رکھنا ہوگا، تمام انٹری پوائنٹس پرسیاحوں کادرجہ حرارت چیک کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سیاحت، ہوٹل اورریسٹورنٹس سے متعلق ایس اوپیزجاری کردی ، جس میں سیاحتی مقامات پرسینیٹائزرزکی سہولت لازمی قراردی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیاحوں کوفیس ماسک اورسینیٹائزرزساتھ لازمی رکھناہوگا، تمام انٹری پوائنٹس پرسیاحوں کادرجہ حرارت چیک کیاجائے گا۔

    ایس اوپیز کے مطابق ہوٹلز کے لئے تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامات میں ایمرجنسی کی صورت قریبی ہیلتھ سینٹر سےرجوع کرنا ہوگا ، بیمار سیاحوں کو صحت مند سیاحوں سے الگ رکھناہوگا۔

    ایس اوپیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی سیز،ڈی ایچ اوزایس اوپیزپرعمل،مانیٹرنگ کےذمہ دارہوں گے اور کورونامشتبہ سیاح کوجلدہی قریبی ہیلتھ سینٹرسےرجوع کرنا ہوگا۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناوبا کے حوالے سےکافی بہتری سامنےآئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز8اگست سے کھول دیں گے جبکہ سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کو بھی10اگست سے کھول دیا جائے گا۔

  • آن لائن تربیت ،  میٹرک ، ایف اے اور بی اے پاس خواتین کیلئے بڑی خبر

    آن لائن تربیت ، میٹرک ، ایف اے اور بی اے پاس خواتین کیلئے بڑی خبر

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت خواتین کو آن لائن جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کا منصوبہ تیار کرلیا، میٹرک، ایف اے یا بی اے پاس خواتین پروگرام کا حصہ بن سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کے لئے ایک احسن اقدام اٹھایا اور آئی ٹی بورڈ نے 3ہزار خواتین کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    مشیر وزیراعلیٰ کے پی ضیا اللہ بنگش نے کہا پہلے مرحلے میں 500خواتین کی آن لائن تربیت شروع کردیا ہے ، کے پی کی خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوسکتی ہیں۔

    ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میٹرک، ایف اے یا بی اے پاس خواتین پروگرام کا حصہ بن سکتی ہیں، تربیتی پروگرام بین الاقوامی امدادی اداروں کی معاونت سے شروع کیا گیا ، خواتین گھر بیٹھ کر آن لائن پروگرام کی فارم پر کرسکتی ہیں۔

    خیال رہے کے پی آئی ٹی صوبے میں آئی ٹی اور آئی سی ٹی کے فروغ کے لئے ایک خودمختار سرکاری ادارہ ہے ، جو کے پی اسمبلی کے ایک ایکٹ کے تحت سنہ 2011 میں قائم کیا گیا تھا۔

  • سرکاری ملازمین  ہوشیار ہوجائیں ، حکومت کا بڑا فیصلہ

    سرکاری ملازمین ہوشیار ہوجائیں ، حکومت کا بڑا فیصلہ

    پشاور : سیاسی سرگرمیوں کے حامل سرکاری ملازمین کی شامت آگئی ، خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے  مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کےخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا اور محکمہ انتظامیہ نےتمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں  سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنےوالےملازمین کےخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  محکمےسیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔

    مراسلے کے مطابق سول سرونٹس رولزکےتحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پرپابندی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی  جبکہ مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔

    سوات موٹروے کی توسیع کیلئے 70 ارب روپے منظور کئے گئےتھے ،  جس سے سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع کی جائے گی جبکہ ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی ، 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے۔

    7 پروجیکٹس حتمی منظوری کے لیے وفاق کو ارسال کر دیئے گئے ہیں ، جس میں قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے درمیان سڑکوں ، اسکولوں، اسپتالوں، ریسکیو سروسز، توانائی سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔

  • سپریم کورٹ نے غلط بیانی پر خیبرپختونخوا حکومت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا

    سپریم کورٹ نے غلط بیانی پر خیبرپختونخوا حکومت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نےغلط بیانی پر خیبرپختونخوا حکومت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کرائی جائے اور وزیراعلیٰ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں محکمہ کمیونی کیشن اینڈورکس خیبر پختونخوامیں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے بتایا کہ 2009 میں17لوگوں کوبھرتی کیاگیاتھا اور اسی سال ہی ان لوگوں کونوکری سےنکال دیاگیا، یہ لوگ پشاورہائیکورٹ چلےگئے،عدالت نےبحال کردیا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کیاآپ نےاپنی درخواست دیکھی، خیبرپختونخواحکومت نےاپنی غلطی تسلیم کی ہے؟

    ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا جی بالکل غلطی ہوئی ہے، اے او آر سے غلطی ہوئی ، ہائی کورٹ اپیل کے2 پیراگراف درخواست پر دائر کردیے، یہ درخواست 2012 میں دائر ہوئی تھی، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیوں نہ پورے ایڈووکیٹ جنرل آفس کوہی معطل کردیا جائے، ایڈووکیٹ جنرل صاحب آج ہم آپ کا پورا دفترختم کردیں گے ، وزیراعلیٰ کو کہیں گے اے جی آفس میں نئے لا آفیسرز بھرتی کریں۔

    ،چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کوہم نوکری پرنہیں رہنےدیں گے، اتنی بڑی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، آپ نےحکومتی محکموں کواپنی جاگیر سمجھا ہواہے، یہ تون وکریوں کامعاملہ ہےاربوں روپے کا ہوتا تو حکومت کیساتھ کیا ہونا تھا، درخواست 2012میں دائرہوئی،باہرسےایک لفظ بھی نہیں سن سکتے۔

    ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا جن لوگوں نےیہ درخواست دائرکی وہ افسران اب موجودنہیں، جن اے او آر کے ذریعےدرخواست دائر کی وہ بھی دنیا میں نہیں رہے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا ایڈووکیٹ جنرل آفس نےاس درخواست کونہیں پڑھا، کیا محکمہ کے سیکریٹری نے بھی اسے پڑھنا گوارہ نہیں کیا۔

    سپریم کورٹ نے کے پی حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے غلط بیانی پر خیبرپختونخوا حکومت پر5 لاکھ جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کرائی جائے، وزیراعلیٰ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

    سپریم کورٹ نے حکم میں مزید کہا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے پی زاہد یوسف نےغلط بیانی کی، چیف جسٹس خیبرپختونخوا ان کےخلاف بھی کارروائی کریں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں۔

  • خیبرپختونخواہ میں جنگلات کی رائلٹی اب خواتین کو بھی ملے گی

    خیبرپختونخواہ میں جنگلات کی رائلٹی اب خواتین کو بھی ملے گی

    چترال : خیبر پختونخوا حکومت نے جنگلات کی رائلٹی میں پہلی مرتبہ خواتین کو بھی حصہ دار بنا دیا ہے اور خواتین کی معاشی بہبود کے اس اہم منصوبے کا آغاز سب سے پہلے دور افتادہ ضلع چترال سے کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اب چترال کے سب ڈویژن دروش میں خواتین بھی مردوں کی طرح جنگلات کی رائلٹی کی حقدار ہوں گی ‘ اب تک ہر گھر کے صرف مردوں کو جنگلات کی رائلٹی میں حصہ دیا جاتا تھا لیکن اب خواتین کو اس میں شامل کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ اقدام مالاکنڈ ڈیویژن میں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ضلع چترال میں انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور مقامی حکومتوں کی خواتین کونسلرز کے درمیان اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جس میں خواتین کو رائلٹی میں حصہ دار بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا تھا۔

    برطانوی  نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سوڈر نےکو بتایا کہ ’’جنگلات سے ہونے والی آمدن میں ساٹھ فیصد مقامی کمیونٹی اور چالیس فیصد حکومت کا حصہ ہوتا ہے۔ مقامی کمیونٹی میں اب تک خاندان کے صرف مرد افراد کو ہی حصہ ملتا تھا خواتین اس میں شامل نہیں تھیں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’صرف مرد حضرات پر مشتمل ایک گھرانے کو لگ بھگ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ملتے تھے، اس میں خواتین شامل نہیں تھیں لیکن اب خواتین کو شامل کرنے کے بعد دوبارہ سے تقسیم کا عمل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ضلعی انتظامیہ کے پاس تقریباً ساڑھے گیارہ کروڑ روپے پڑے ہیں جو ان لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے‘‘۔

    ایک مقامی افسرکا کہنا تھا کہ اس علاقے میں ایسی خواتین ہیں جن کے شوہر اور بیٹے نہیں ہیں، اس لیے وہ اس حق سے محروم تھیں جبکہ وہ خاندان جن کے ہاں بیٹیاں ہیں وہ بھی یہ حق حاصل نہیں کر سکتے تھے لیکن اب ایسے خاندان بھی اس سے متفید ہو سکیں گے۔

    یہ فیصلہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے دور افتادہ علاقوں میں آباد لوگوں کو ان کا حق پہنچانے کے لیے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایسے علاقے ہیں جہاں سے گیس اور تیل کے پیدا ہوتی ہیں لیکن اب تک ان علاقوں کے بارے میں اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلکس میں اسپتال انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ہے، کے پی کے حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے آئنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے نمٹنے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلکس کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہڑتالی ڈاکٹروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کو گرفتار اور نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی صورت صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو مریضوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔


    مزید پڑھیں : ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث 6 روز میں 76 مریض جاں بحق


    دوسری جانب ہڑتال کے باعث 80 سے زائد مریضوں کی ہلاکت کی انکوائری کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں اسپتال انتظامیہ, بورڈ آف گورنرز اور ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ایبٹ آباد تحصیل کونسل نے ڈاکٹروں کی ہڑتال پر ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ میرپور میں درخواست جمع کر وادی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔