Tag: KP govt

  • خیبر پختونخوا حکومت کا سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون  کیلئے بڑا اعلان

    خیبر پختونخوا حکومت کا سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون کیلئے بڑا اعلان

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سرمیں کیل گھسنے سے متاثرہ خاتون کے مفت علاج کا اعلان کردیا اور کہا مفت طبی مشاورت اور سائیکو سوشل سپورٹ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑانے سرمیں کیل گھسنےسےمتاثرہ خاتون کےمفت علاج کااعلان کرتے ہوئے کہا خاتون کےنفسیاتی مسائل کامفت علاج فراہم کیاجائےگا اور مفت طبی مشاورت اورسائیکو سوشل سپورٹ دی جائے گی۔

    یاد رہے پشاور میں نرینہ اولاد کی خاطر پیر کے کہنے پر سر میں کیل ٹھکوانے کا واقعہ سامنے آیا تھا ، بعد ازاں میاں بیوی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کسی نے بھی سر میں کیل نہیں ٹھوکی۔

    شوہر صابر نے عدالت کو بتایا تھا کہ 4 فروری کو ارباب روڈ پر موجود تھا کہ اطلاع ملی زوجہ جنات کا اثر ہو کر گئی زوجہ کےگرنے سے کیل سر میں داخل ہوئی اور وہ زخمی ہوئی۔

    زوجہ صابر نے بیان میں کہا تھا گھر کےکام کاج میں مصروف تھی اچانک جنات آنے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے کمرے کے سامنے گر گئی اور سر میں کیل داخل ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے۔

    اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 4 فروری کو خاتون اسپتال آئی تھی ، خاتون کے سر میں کیل گھسی ہوئی تھی ، جس کے بعد خاتون اور اس کے شوہر سےبات چیت کی۔

    ہارون رشید کا کہنا تھا کہ افغان خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، خاتون کی دماغی حالت ٹھیک نہیں، سسرالیوں کی جانب سےاولادِ نرینہ کے مطالبے کی بات غلط ہے کیونکہ خاتون کےدوبیٹے اورایک بیٹی ہے ، عامل کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں۔

  • ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی  خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

    ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج، وزیراعظم کی خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد

    اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کے مفت علاج پر خیبر پختونخواہ حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ وہ پاکستان ہے جس کی طرف ہم گامزن ہیں اور جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا تھا۔


    خیال رہے کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔

  • اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

    اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسکولوں کے بعد کالجوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پبلک سیکٹر کے تمام ڈگری کالجز 11 جولائی تک بند رہیں گے تاہم نجی کالجز چھٹیاں دینے یانہ دینے سےمتعلق فیصلہ کرسکتےہیں، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں امتحانات کاشیڈول تبدیل نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں میں یکم سے 11 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ، اعلامیےمیں کہا تھا کہ صوبے کے تمام اسکولز، کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس بند رہیں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں پر سرکاری، نجی اسکولز انتظامیہ عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

  • تعلیمی ادارے 31 مئی سے  کھولنے کا فیصلہ

    تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع 31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مزید5اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ، بنوں،چارسدہ،ہری پور، نوشہرہ اورصوابی میں31 مئی  سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ پانچوں اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ اسکولز،مدارس ، ماڈل اسکولز،اکیڈمی اورٹیوشن سینٹرکھولنےکی اجازت ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں کوسختی سےکوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ7 جون  سے  تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اسی طرح تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام،  اورکزئی اور کوہاٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

    کورونا کے باعث کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے ہوں گے۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا شرح5فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے7جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

  • بجٹ سے قبل ہی ملازمین کی تنخواہوں  میں 4 ہزار روپے کا  اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

    بجٹ سے قبل ہی ملازمین کی تنخواہوں میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے ڈیلی ویجز  ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے کا  اضافہ کردیا، جس کے بعد تنخواہ 17 ہزار سے بڑھ کر21 ہزار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نےڈیلی ویجز ملازمین  کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ کےپی نے تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی۔

    منظوری کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے تک کا اضافہ کیا گیا اور تنخواہ 17ہزار سے بڑھا کر21ہزارکردی گئی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی ‏مشکلات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 10 سے 15 ‏فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی جسے وزیراعلی عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے %25 ‏سپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

    خیال رہے فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا اور صوبوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کو ایڈ ہاک ریلیف دیا جائے گا، وفاقی سیکرٹریٹ اور ان سے متعلق اداروں کے ملازمین اس میں شامل ہونگے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی ملازمین کی 2017 کی بنیادی تنخواہوں پر 25 فیصد ایڈ ہاک ریلیف ملے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین خیبر پختونخواہ حکومت کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد سے متعلق آرڈیننس نافذ

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد سے متعلق آرڈیننس نافذ

    پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 60 سال تک کرنے کا آرڈیننس نافذ کردیا گیا، صوبہ کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63 کے بجائے 60 سال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پردستخط کردیئے، جس کے بعد صوبے میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ60سال تک کا آرڈنینس نافذ کردیا گیا۔

    جس کے بعد صوبہ کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر63کےبجائے60سال ہوگی ، آرڈیننس کے اجرا کا مقصد اس فیصلے کو قانونی شکل دینا ہے۔

    یاد رہے خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عمر کی حد 60 سال کردی تھی۔

    بعد ازاں محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق آرڈیننس منظوری کیلئے گورنر کو ارسال کیا تھا۔

    خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔

    بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

  • خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

    خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پرغور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے معاملے پر خیبرپختونخواحکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں، سوشل میڈیا ایپلیکشن پرپابندی سے عالمی سطح پر درست تاثر نہیں جاتا۔

    صوبائی وزیرضیااللہ بنگنش کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، ہم فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    ضیااللہ بنگش نے مزید کہا ٹک ٹاک کے خلاف نہیں، بدنامی پھیلانےوالےعناصرکےخلاف ہیں، ریگولیٹری باڈی موجود ہے، شکایات ہوں تو اسے حل کرنے کا کہا جانا چاہیے۔

    یاد رہے پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدیدار تعاون نہیں کرتے تب تک ایپلی کیشن بند رکھیں۔

    چیف جسٹس قیصر رشید خان نے مزید کہا ٹک ٹاک پرجوویڈیوزاپ لوڈہوتی ہیں وہ ہمارےمعاشرے کوقبول نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اور زیادہ نوجوان متاثرہورہےہیں، ٹک ٹاک سےمتعلق جورپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی ؟ بڑی خبر آگئی

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی ؟ بڑی خبر آگئی

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لے لیااور  عمر کی حد 60 سال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی 63سال کی بجائے عمر 60 سال کرنے کی منظوری دے دی۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام بھرتیاں صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کو ایک ماہ کے اندر اندر نئے زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے پنشن اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

    خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔

    بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

  • کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد  خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور : کورونا کے پھیلاؤ پر خیبرپختونخواحکومت نے نواضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر اسکولوں کوبند کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا ،جس میں کورونا وبا کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش پر صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ، کمیٹی میں تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔

    اجلاس میں صوبے کے نو اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونےپراسکولوں کوبند کیاجائے گا، اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات اوردیر لوئر شامل ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ ڈیرہ جات فیسٹول اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی تاہم ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت پروگرامز بند کیے جائیں گے۔

    وزیراعلی ٰ کےپی محمود خان نے کہا صوبائی حکومت کورونا روکنے کے ضروری اقدامات کررہی ہے، کورونا کی حالیہ لہر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کرکے وبا سے مؤثرانداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا شہریوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    خیبرپختونخوا شہریوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کے پی شہریوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا، خیبرپختونخوا کومبارکبادپیش کرتا ہوں، کےپی کے4کروڑشہریوں کوہیلتھ انشورنس کی سہولت دی گئی ہے، مفت صحت سہولت کےتحت سالانہ ہر خاندان10 لاکھ تک کاعلاج کراسکے گا، ہیلتھ انشورنس کے تحت 400سرکاری ونجی اسپتالوں میں علاج کرایا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کےپی حکومت کامران بنگش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کےپی حکومت کاشہریوں کوبلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کردیا ہے ، صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ نبھایا، جنوبی اضلاع کےشہریوں کیلئے صحت کارڈپلس آج دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی محمودخان آج ڈی آئی خان اورٹانک کا دورہ کریں گے ، عمران خان کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کیلئے کوشاں ہیں۔