Tag: KP LG polls

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن : تحریک انصاف نے پوری اپوزیشن کو پچھاڑ دیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن : تحریک انصاف نے پوری اپوزیشن کو پچھاڑ دیا

    پشاور : خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف نے پوری اپوزیشن کو پچھاڑدیا، تحصیل چیئرمین کی 15 نشستوں اور اٹھارہ تحصیل کونسلزکی نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی آگے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں دوسرے مرحلے کےبلدیاتی انتخابات کےغیر حتمی وغیرسرکاری نتائج آنےکاسلسلہ جاری ہے۔

    تحصیل چیئرمین کی 63 نشستوں میں سے 32 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج آگئے ، جس میں تحریک انصاف چیئرمین کی 15 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔

    غیرحتمی نتائج کے تحت جے یوآئی چیئرمین کی 5 نشستوں ، ن لیگ،اے این پی تحصیل چیئرمین کی 2،2 نشستوں جبکہ قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

    غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات میں 6 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

    غیرسرکاری غیرحتمی نتائج میں 39 کونسل میں سے اٹھارہ کونسل کی نشستوں پر تحریکِ انصاف نے میدان مار لیا، توڑ جوڑ اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ اپوزیشن کے کچھ کام نہ آئی۔

    سوات کی میئر شپ بھی تحریک انصاف کے نام رہی تاہم جے یو آئی (ف) 7تحصیل کونسلز میں کامیاب ہو گئی۔

    مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی 2، 2 تحصیل کونسلز جبکہ پیپلز پارٹی ایک تحصیل کونسل میں کامیابی حاصل کرسکی۔

    غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف نے ایبٹ آباد کی تحصیل لوئرتناول، ضلع بٹگرام کی تحصیل بٹگرام، ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام، تحصیل پورن اور ضلع اپرچترال کی تحصیل ملخوتورخو میں مخالفین کو مکمل طور پر آؤٹ کردیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی آج امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی آج امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں صوبائی صدر وزیردفاع پرویز خٹک اور ضلعی کوارڈینیٹرزشریک ہیں، اجلاس میں65 تحصیل چیئرمین کے امیدواروں پر مشاورت جاری ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات فیز2 کیلئے خود ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے پی ایز کو ہدایت دی تھی کہ پہلےفیزکی غلطیوں سےسیکھ کردوسرے فیز میں نہ دہرائی جائیں، عوام کے ان مسائل کا سدباب ہونا چاہے۔

    یاد رہے پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا ‏گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا ‏کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دئیے۔

    الیکشن میں ہونے والی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر خیبرپختون خواہ سے ‏رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کرنے اور امیدوار کے ‏معاملے میں کارکنان کے تحفظ دور کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمان کے گڑھ میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

    مولانا فضل الرحمان کے گڑھ میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

    ڈی آئی خان : تحریک انصاف کے عمر امین گنڈاپور نے تحصیل میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست جیت لی، عمرامین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانافضل الرحمان کے گڑھ میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر تمام 296 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا۔

    غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعمرامین گنڈاپور63 ہزار 753 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے۔

    جے یو آئی کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی32ہزار788 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

    حلقے میں کل ایک لاکھ 49ہزار246 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے تین ہزار سات سو چون مستردہوئے، انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 45 اعشاریہ 57 فیصد رہا۔

    غیرحتمی نتائج کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل، کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ اور تخت نصرتی کے چیئرمین کی نشستیں بھی پی ٹی آئی کے نام رہی جبکہ سٹی میئر پشاور،باڑہ اورخارکی تحصیل چیئرمینوں نشستوں پر جےیوآئی کامیاب ہوئی۔

    کوہاٹ کی تحصیل درہ کی چیئرمین شپ کی نشست پر تمام چون پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار شاہد بلال ایک ہزار چھے سو پچاسی ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ ایک اورآزادامیدوار ابرارمحمد نو سو اٹھائیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • کے پی بلدیاتی الیکشن: سپریم کورٹ نے اہم ترین فیصلہ سنادیا

    کے پی بلدیاتی الیکشن: سپریم کورٹ نے اہم ترین فیصلہ سنادیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انعقاد سے متعلق دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کے پی بلدیاتی الیکشن دوسرے مرحلے میں کرانے کےفیصلے پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

    فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

    فیصلے سے قبل وکیل الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نےالیکشن کمیشن کو نہیں سنا، عدالت نے ہمیں سنےبغیر بلدیاتی انتخابات کاشیڈول مؤخرکیا۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا کہ یکم فروری کی سماعت کا نوٹس 2 فروری کوموصول ہوا،نوٹس ملنےتک پشاورہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات مؤخر کرچکی تھی، پانچ اضلاع کے شیڈول مؤخر کرنےکی درخواست پر 18اضلاع کا الیکشن مؤخر کیا گیا۔

    اس موقع پر وکیل شکایت کنندگان نے عدالت کو بتایا کہ موسمی حالات کے پیش نظر 27 مارچ کو انتخابات نہیں ہو سکتے۔

    بینچ میں شامل جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ کو فیصلے سے پہلےالیکشن کمیشن کا مؤقف سنناچاہیے تھا جبکہ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تصدیق نہیں ہوئی کہ موسمی حالات الیکشن میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن نے دیکھنا تھا عدالت نے نہیں ، ہائیکورٹ کو فیصلہ دینے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی گئی۔