Tag: kpk cm mehmood khan

  • وزیراعلیٰ کے پی بھیس بدل کر پہنچ گئے، رشوت خور کلرک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    وزیراعلیٰ کے پی بھیس بدل کر پہنچ گئے، رشوت خور کلرک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    پشاور : وزیراعلیٰ کے پی نے عام شہری کا روپ دھار کر رشوت لینے والے کلرک کو معطل کردیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت میں غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھیس بدل کر ڈی سی پشاور آفس کا اچانک دورہ کیا اس دوران محمود خان عام شہریوں کے درمیان کھڑے ہو کر دفتر میں ہونے والے متعلقہ امور کا جائزہ لیتے رہے۔

    اسی دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لائسنس برانچ کے ایک کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہو کہ کسی قسم کی غلفت لاپرواہی اور بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ میں اب خود مختلف مقامات اور اداروں میں عوام کے درمیان جاکر اس طرح کے جائزے لیتا رہوں گا، کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

  • ٹائیگر زفورس ڈے، وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا محمود خان نے بڑی ذمہ داری اٹھالی

    ٹائیگر زفورس ڈے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بڑی ذمہ داری اٹھالی

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان نے ٹائیگر زفورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لے لی جبکہ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ریکارڈ شجر کاری مہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائیگر زفورس ڈے منانےکی تیاریوں میں تیزی آگئی ، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد صوبائی حکومتیں بھی متحرک ہوگئیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان اورمعاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کاظم نیاز بھی شریک تھے۔

    ملاقات کے دوران 9اگست کوٹائیگرزفورس ڈے منانے اور شجرکاری مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ محمودخان نے 5 لاکھ درخت لگانےکی ذمہ داری لے لی اور کہا ٹائیگرزفورس رضاکاروں کےساتھ ملکر5لاکھ درخت لگائیں گے۔

    محمودخان کا کہنا تھا کہ پختونخواہ حکومت ایک ارب درخت لگانےکاسنگ میل عبورکر چکی ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ 9اگست کوبڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ریکارڈ شجر کاری مہم کی جائے گی، ایک دن میں سب سے زیادہ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم براہ راست معاملات کی نگرانی کررہےہیں، صوبائیت اورسیاست سےبالاترہوکرنوجوان قومی مہم میں حصہ لیں، وزیراعظم خودرضا کاروں کےساتھ ملکرمہم میں شریک ہوں گے۔