Tag: KPK CM pervez khattak

  • پرویز خٹک کا صوبے کے 3اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان

    پرویز خٹک کا صوبے کے 3اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان

    کراچی : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبے کے تین اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کردیا۔

    کراچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے عبدالستار ایدھی کی قبر پرحاضری دی، قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کےتین اضلاع میں ایدھی فاونڈیشن کومفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کیا۔

    ایدھی فاﺅنڈیشن کو صوابی، سوات اور کوہاٹ میں مفت اراضی دی جائیگی، جہاں ایدھی فاﺅنڈیشن سینٹر بنائے جائینگے۔

    قبر پرفاتحہ خوانی کے بعد عبدالستار ایدھی مرحوم کی رہائشگاہ پہنچے اور فیصل ایدھی سے تعزیت کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی بہت بڑے ہیرو تھے، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے ایدھی سینٹر کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

  • تحریک انصاف کے 5ایم این ایز کا پرویزخٹک کو ہٹانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کے 5ایم این ایز کا پرویزخٹک کو ہٹانے کا مطالبہ

    پشاور : خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی پرویز خٹک کی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں، کے پی کے کے پانچ اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعلی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعلی کے پی کے پرویزخٹک کے خلاف علم بغاوت کرتے ہوئے انہیں پارٹی قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

    مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی داور کنڈی، امیر اللہ مروت، ساجد نواز، خیال زمان آفریدی اور جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، عمران خان کو سازش کے تحت ناکام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے صوبہ تباہی کی جانب جارہا ہے اور صوبائی وزرا کی کرپشن میں شریک ہیں۔

    اراکین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے ایک سال بعد بھی نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کی راہ میں کرپٹ ٹولہ رکاوٹ بنا ہوا ہے، واٹر مینجمنٹ، محکمہ مال اور تعلیم میں کرپشن کا بازار گرم ہے صوبے کے فنڈز صرف تین اضلاع نوشہرہ، مردان اور صوابی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

  • کے پی کے،وزیراعلیٰ نے پروٹوکول کا نوٹیفکیشن روند ڈالا

    کے پی کے،وزیراعلیٰ نے پروٹوکول کا نوٹیفکیشن روند ڈالا

    پشاور:‌ خیبر پختون خواہ حکومت نے ہفتے کو وی آئی پی پروٹوکول او ر وی آئی پی مومنٹ کے دوران سڑکیں بند نہ کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا مگر خود وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے دوسرے ہی روز اپنے ہی نوٹفیکیشن کی دھجیاں اُڑا دیں ۔

    وزیر اعلی پرویز خٹک چارسدہ میں سابق ضلعی ناظم ساجد خان مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ایک درجن گاڑیوں کے پروٹوکول میں پہنچے۔ اس دوران عام ٹریفک مکمل طور پر بند کردی گئی ۔

    وزیر اعلی پرویزخٹک کے پروٹوکول اور ان کیلئے ٹریفک کی بندش پر عوامی حلقوں نے شدید تنقید کی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اپنے پروٹوکول اور ٹریفک بندش کو بھول ہی گئے.

    یاد رہے کہ وی آئی پی پروٹوکول بند کرنے کیلئے کے پی کے حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم سمیت کسی بھی وی آئی پی کیلئے صوبے میں سڑکیں بند نہیں کی جائینگی۔ ان شخصیات کو قانون کے مطابق سکیورٹی دی جائے گی لیکن کسی روڈ کو بند نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے ایک بچی کی ہلاکت کے بعد عمران خان نے صوبائی حکومت کو صوبے میں وی آئی پیز کا پروٹوکول ختم کرنے کا حکم دیا تھا.