Tag: KPK Election

  • کے پی میں بلدیاتی انتخابات : الیکشن کمیشن کی ہدایات جاری

    کے پی میں بلدیاتی انتخابات : الیکشن کمیشن کی ہدایات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبی خیبر پختونخوا کے انتخابی عمل کیلئے ہدایات جاری کردیں، خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہدایات کے مطابق پولنگ اسٹیشن کےاندر موبائل فون یا تصویر بنانے والے آلات پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی اور ووٹنگ کے عمل پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    مردوں اور خواتین کی آمد کیلئے پولنگ اسٹیشن پر الگ الگ راستے بنائے جائیں، پریذائیڈٖنگ افسر تمام اانتظامات کی نگرانی خود کریں گے۔

    مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی صورت میں فارم 17کےکالم میں ووٹوں کا لاگ اندراج کرنا ہوگا، کاؤنٹ فارمز کی کاپیاں پولنگ اسٹیشن پر موجود ایجنٹس کو فراہم کرنا ہونگی۔

    امیدواروں اور ایجنٹس کے دستخط بھی لینے ہونگے، دونوں فارمز پر سینئر اےپی او کےدستخط کروانے ہونگے، یہ دونوں فارم مکمل کرکے آر او کو جلد از جلد پہنچانا ضروری ہوگا۔

    تمام انتخابی سامان متعلقہ آراوز کو پہنچانا ضروری ہے، کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے، پولنگ افسر ووٹر کا اصلی شناختی کارڈ چیک کریں گے۔

    سیکیورٹی اہلکار پریذائنڈنگ افسر کے احکامات کے پابند ہونگے، انتخابی سامان کی نقل وعمل کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ داری ہوگی۔

    الیکشن ایجنٹ کو ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لینے کا اختیار ہے، ریٹرننگ افسر کی جانب سے اجازت نامہ الیکشن ایجنٹ اپنے پاس رکھیں گے۔

    الیکشن ایجنٹ ذاتی سیکیورٹی گارڈ وغیرہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں لاسکتے، پولنگ ایجنٹ کسی ووٹر سےبراہ راست سوال یا بات نہیں کرسکتے۔

    گنتی کے دوران صرف ایک پولنگ ایجنٹ مشاہدہ کرنے کا مجاز ہے، مبصرین ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کرسکتے ہیں، مبصرین کے پاس اجازت نامہ ضروری ہے، پریذائیڈنگ افسر تھیلےکو ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے نہیں کھول سکتا۔

  • خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم کے نامزد کردہ 22حق پرست امیدوار کامیاب

    خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم کے نامزد کردہ 22حق پرست امیدوار کامیاب

    پشاور :صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزد کردہ 22حق پرست امید وار کارمیاب ہوئے ہیں، کانٹیں دار مقابلے میں جیتنے والے12امید واروں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد کردہ 10امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، گزشتہ روز ہونے والے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امید واروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور شدید مصائب و مشکلات کے باوجود حق پرست امیدواروں کی شکل میں کامیابیاں حا صل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق جن علاقوں سے حق پرست امیدواران کامیاب ہوئے ہیں۔

    انکے نام یہ ہیں، ایبٹ آباد سے 2، ڈسٹرکٹ چترال سے 2، ڈسٹرکٹ صوابی سے 2، ڈیرہ اسماعیل خان ، ہری پور اور ڈسٹرکٹ سوات سمیت ڈسٹرکٹ بنوں سے12حق پرست امید واروں نے کاٹیں دار مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔

    ڈسٹرکٹ سوات تحصیل بحرین سے سہیل وہاب یونین کونسل کے وائس چیئر مین منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ چترال سے نسیمہ بی بی (جنرل کونسلر)، محمد نواز (چیئرمین ولیج)، ڈسٹرکٹ صوابی سے امجد خان(جنرل کونسلر)،اعجاز (یوتھ کونسلر)،ایبٹ آباد سے سرفراز خان(جنرل کونسلر)، پروین اختر (خاتون کونسلر)، ڈیرہ اسماعیل خان سے صلاح الدین (جنرل کونسلر)، ہری پور سے اسرار احمد خان (جنرل کونسلر)، عصمت اللہ خان، یوسی،طلب عباس/منڈان(کسان کونسلر)، ناہیدہ اختر، تحصیل کنگر(خاتون کونسلر )، دلفراز ،یوسی مندوی (خاتون کونسلر) منتخب ہوئے ہیں۔

  • کے پی کے بلدیاتی انتخابات کو فی الفور کالعدم قراردیا جائے، الطاف حسین

    کے پی کے بلدیاتی انتخابات کو فی الفور کالعدم قراردیا جائے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران متعدد علاقوں میں خواتین کو ووٹنگ سے روکا گیا ہے اور جبروتشدد اوربندوق کے زورپرعوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالاگیا ہے۔

    لہٰذا صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو فی الفور کالعدم قراردیا جائے اوروہاں غیرجانبدار مبصرین کی زیرنگرانی ازسرنوانتخابات کروائے جائیں ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ملک کی بیشتر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف بہتان تراشی کی گئی اور ہرواقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے اس کامیڈیا ٹرائل کیاگیا لیکن آج صوبہ خیبرپختونخوا میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران کھلی دھاندلی کی گئی۔

    عوام کے سامنے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے گئے ، جدید ترین اسلحہ کی آزادانہ نمائش واستعمال کیا گیا،پولنگ اسٹیشنوں پر حملے کئے گئے ،مخالف امیدواروں اورسیاسی کارکنوں کو ہلاک وزخمی کیا گیااوریہ مناظر پاکستان کے تقریباً تمام ٹی وی چینلز نے نمایاں انداز میں نشر کئے ہیں ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ذرائع ابلاغ اور حقوق نسواں کی تنظیموں کی جانب سے مسلسل اس بات کی نشاندہی کی جارہی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ(ن) اور اے این پی نے خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کیلئے باقاعدہ اتفاق رائے سے معاہدہ کیا ہے اور اسی وجہ سے لوئردیر کے بعد اب پختونخوا کے متعدد علاقوں میں بلدیاتی الیکشن میں بھی خواتین کو ووٹ کے حق سے روکاگیا ہے ۔

    الطاف حسین نے خواتین کوووٹ دینے سے روکے جانے پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں خواتین کوووٹنگ سے روکے جانے اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کی شکایات کی بنیاد پر ان بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردیکر وہاں غیرجانبدار مبصرین کی زیرنگرانی ازسرنو انتخابات کروائے جائیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بدنظمی، بدانتظامی، بدامنی اور کھلی دھاندلی کے بدترین واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ جعلی مینڈیٹ رکھنے والی کون کون سی جماعتیں اسلحہ کی سیاست ،دہشت گردی، قتل وغارتگری، بیلٹ پیپرز پرٹھپے لگاکر عوام کے جمہوری حق پرڈاکہ ڈالنے اور خواتین کوووٹ کے حق سے محروم رکھنے میں ملوث ہیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران آج آئین ، قانون اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔

    پورے صوبے میں خوف ودہشت کا ماحول گرم کردیا گیااور متعدد افراد کو ہلاک وزخمی کردیا گیا لیکن ان المناک واقعات میں ملوث کسی ایک بھی جماعت کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے غیرجمہوری ، غیرآئینی اور غیراخلاقی طرزعمل نے صوبہ خیبرپختونخوا کے پورے بلدیاتی انتخابات پر سوالیہ نشان کھڑادیا ہے اوراب بندوق کے زورپر حاصل کیے جانے والے نتائج اپنی اہمیت وافادیت کھوچکے ہیں۔

    الطاف حسین نے صدرپاکستان ممنون حسین، وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کھلی دھاندلی، بدامنی، دہشت گردی اور قتل وغارتگری کا فوری نوٹس لیاجائے اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو فی الفور کالعدم قراردیا جائے۔