Tag: KPK fiter

  • پینٹاگولرکپ: خیبرپختونخواہ فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

    پینٹاگولرکپ: خیبرپختونخواہ فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

    کراچی : پینٹاگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختوانخواہ فائٹرز نے بلوچستان وارئیرز کیخلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    کراچی میں کھیلے جارہے پینٹاگولر کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے روز بلوچستان وارئیرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

    خیبرپختونخواہ فائٹرز کے بولرز نے بلوچستان وارئیرز کو ایک سو چھتیس رنز پر ڈھیر کردیا۔ایاز تصور چوالیس اور ذوالفقار بابر نے بتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ظفر گوہر نے چار اور محمدسمیع نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیبرپختونخواہ نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔شعیب ملک نے ایونٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اڑسٹھ رنز بنائے، احسان عادل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    پینٹنگولرکپ، کے پی کے فائٹرز کی مسلسل دوسری کامیابی

    کراچی : پینٹنگولرکپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے فیڈرل یونائیٹڈ کو تہتر رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہےپینٹنگولرکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں خیبرپختوانخوا فائٹرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر تین سو تئیس رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے ایک سو چودہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اسرار اللہ نے باہتر اور شعیب ملک نے اڑسٹھ رنز اسکور کیے۔فیڈرل یونائیٹڈ کی جانب سے عمر گل اور سہیل تنویر نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں فیڈرل یونائیٹڈ پوری ٹیم دو سوپچاس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے جنید خان نے تین ،شعیب ملک، محمد سمیع اور تاج ولی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسر ے میچ میں جمعہ کو سندھ نائٹس اور فیڈرل یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے۔