Tag: KPK Goverment

  • الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل

    الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل

    اسلام آباد/پشاور: الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کوحتمی شکل دینے کافیصلہ کرلیا۔ صوبائی حکومت نےحلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کوفراہم کر دیں ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات پرالیکشن کمیشن اورخیبرپختونخوا حکومت میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نےصوبےمیں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    انتظامات اورتیاریوں سےمتعلق معاملات کاجائزہ لینے کیلئےالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پرغور ہو گا اور انتخابات مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز پر ہوں گے جبکہ انتخابی شیڈول جنوری میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت نےحلقہ بندیوں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم کو پشاور تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال پر تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی  پیکج

    خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی پیکج

    پشاور: خیبر پختوخوا کی حکومت نے مستحق افراد کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس سے نو لاکھ خاندان استفادہ کرسکیں گے۔

    خیبر پختوخواہ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئےآٹھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، رعایتی پیکج سے مستحق خاندان استفادہ کرسکتے ہیں۔

    پیکج کے تحت چالیس کلو آٹا اور پانچ کلوگھی پر ماہانہ چھ سو روپے سبسڈی دی جائےگی، متعارف کرائے جانے والے پیکج سے پچپن لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے۔۔۔۔ پیکج کے حصول کا طریقہ آسان اور شفاف بنایا گیا ہے ۔

    مستحق افراد کو انصاف سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا ،جسکے ذریعے وہ یوٹیلیٹی اسٹور سے رعایتی پیکج با آسانی وصول کر سکیں گے۔

  • شمالی وزیرستان متاثرین کی تعداد نولاکھ چھبیس ہزار سے تجاوزکرگئی

    شمالی وزیرستان متاثرین کی تعداد نولاکھ چھبیس ہزار سے تجاوزکرگئی

    شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالے افرادکی تعداد نولاکھ چھبیس ہزارنوسوچوالیس تک پہنچ گئی۔ حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی پروگرام ایثار خیبرپختونخوا کے تحت اب تک سات ہزار خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا چکی ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد نو لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔ جن میں دولاکھ اڑتیس ہزار سات سو دس مرد، دو لاکھ پینسٹھ ہزار دو سو سات خواتین اور چار لاکھ اڑتیس ہزار چھ بچے شامل ہیں، سرکاری حکام کے مطابق انتیس ہزارآٹھ سو تریپن خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کرلی گئی ہے۔

    متاثرہ خاندانوں میں پینتیس کروڑ بیاسی لاکھ چھتیس ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے، دوسری جانب حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی متاثرہ افراد کیلئے امدادی پروگرام ایثار پختونخوا جاری ہے۔ پروگرام کے تحت آپریشن سے متاثرہ افرادکوتین ہزارروپے ماہانہ گھرکے کرائے کی مدمیں ادائیگی کی جا چکی ہے۔۔

    متاثرینِ شمالی وزیرستان کوپانچ ہزارروپے رمضان پیکج کے تحت ادائیگی بھی شروع ہوچکی ہے۔ اب تک ایثار پروگرام کے تحت سات ہزار خاندانوں کو امدادی رقوم مل چکی ہے۔