Tag: KPK govt

  • خیبرپختونخوا حکومت  کا  دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانےکااعلان کردیا اور کہا کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانےکااعلان کردیا ، معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےانعقادسےمتعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاگیا، دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔

    کامران بنگش نے مزید کہا کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل طورپر تیار ہے۔

    گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرلیا تھا ، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاری کریں۔

    دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا ہے، بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیز نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

    اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ تمام صوبوں کو سن کر بلدیاتی الیکشن پر آرڈر پاس کریں گے، آپ تین دن میں صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد پلان دے دیں۔

  • گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم فیصلہ

    گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم فیصلہ

    پشاور:محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا نے شجرکاری کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد خرچ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کے پی نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا1فیصد اور دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کی0.5فیصدرقم شجرکاری پرخرچ ہوگی۔

    محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ 15 اگست کوپاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کواس ریکارڈسےمحروم کردیا تھا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

  • کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

    کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرزکا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبےمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کےفروغ کے لئے اہم قدم کرتے ہوئے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے ، 120 کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔

    دستاویز محکمہ سیاحت میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر 2 سال میں مکمل کی جائے گی اور اسٹیڈیم میں بیک وقت 6 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ملک امین اسلم نے اپنے انتخابی حلقے ضلع اٹک میں 10 نئے کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا اور تحصیل حضرو کے علاقے چیچیاں میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کرکٹ گراؤنڈز کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت بنائے جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے بھی ایک سال قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 40 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے  کے تحت چترال میں 15 پولوگراؤنڈز پر 12 کروڑ سے زائد خرچ کیے جائیں گے، مردان میں اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر 2 کروڑ کی منظوری دی گئی تھی۔

  • کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد: خیبر پختونخواہ حکومت نے کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعے پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ، جس میں بتایا کہ واقعہ اشتعال انگیز تقریر کا نتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے سپریم کورٹ میں کرک میں مندر کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر رپورٹ جمع کرادی، جس میں بتایا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    کے حکومت کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ اشتعال انگیز تقریر کا نتیجہ ہے ، کرک کےمندر کے واقعے کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں ازخود نوٹس کی سماعت 5جنوری کو 3رکنی بینچ کرے گا۔

    یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا، واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

  • دہشت گردی  کے خطرات،  پی ڈی ایم پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل

    دہشت گردی کے خطرات، پی ڈی ایم پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل

    لاہور : خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے دہشت گردی کے خطرات کےپیش نظرپی ڈی ایم پشاور جلسے پر نظرثانی کی اپیل کردی اور کہا جانوں کو رسک میں نہ ڈالاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کواحتساب کےسواتمام معاملات پرمذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا موجود ہ صورتحال میں پی ڈی ایم پشاور جلسہ ملتوی کرے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی خطرات کےپیش نظرپی ڈی ایم پشاورجلسےپرنظرثانی کرے، حکومت جلسے کوسیکیورٹی فراہم کرے گی تاہم جانوں کورسک میں نہ ڈالاجائے۔

    ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں فوج کیخلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، قتدار کی محرومی نے نواز شریف کو ذہنی مریض بنادیا ہے،نواز شریف اورمودی کابیانیہ ایک ہوتا جارہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی پرقابو پانے کےسخت اقدامات کررہے ہیں، اپوزیشن کےپاس کرپشن بچانے کےسوا کوئی ایجنڈا نہیں، مہنگائی کی آڑ میں کرپشن چھپانے کی اپوزیشن کواجازت نہیں دیں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی، خیبر پختونخوا حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا

    مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی، خیبر پختونخوا حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا

    پشاور : مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی خدمات واپس خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی درخواست کردی گئی ، ضیاء الرحمان کو صوبہ سندھ میں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور ضیاء الرحمان کی خدمات واپس خیبرپختونخوا حکومت کو دینے کی درخواست کردی۔

    کے پی حکومت نے موقف میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میں کیڈر افسران کی کمی کا سامنا ہے۔

    ضیاء الرحمان کو صوبہ سندھ میں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا تھا اور ضیاء الرحمان جان اس وقت کراچی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہے۔

    ضیاء الرحمان کی خیبرپختونخوا سے سندھ میں تعیناتی پر سیاسی جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا، ضیاء الرحمن کا تعلق پرونشل مینجمنٹ سروسز خیبرپختونخوا سے ہے۔

    سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیش پر تعیناتیوں کو چند سال قبل غیر قانونی قرار دیا تھا۔

  • بچوں سے زیادتی کا ملزم سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا گیا

    بچوں سے زیادتی کا ملزم سرکاری ملازمت سے برطرف کردیا گیا

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کے ملزم، گورننس پالیسی پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ سہیل ایاز کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 30 بچوں سے زیادتی کا اعتراف کرنے والے ملزم سہیل ایاز عرف علی کو خیبر پختونخوا حکومت نے برطرف کردیا، ملزم سہیل ایاز گورننس پالیسی پراجیکٹ کے پی میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا تھا۔ سہیل ایاز کا محکمہ پی اینڈ ڈی کے ساتھ کنٹریکٹ جون 2020 تک تھا۔

    محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سہیل ایاز کو کنٹریکٹ کی شق 12 کی خلاف ورزی پر ملازمت سے نکالا گیا۔ ملزم سہیل ایاز دھوکہ دہی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس کے بعد اسے برطرف کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملزم علی کو ایک روز قبل راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ میں بھی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کو برطانوی حکومت نے اسی جرم میں بے دخل کیا تھا۔

    سی پی او فیصل رانا کے مطابق ملزم اٹلی میں بھی بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ٹرائل بھگت چکا ہے جس کے بعد اٹلی سے بھی ملزم کو بے دخل کیا گیا۔ یہاں تھانہ روات کی حدود میں ملزم نے محنت کش بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔

    فیصل رانا کے مطابق ملزم نے پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، ملزم برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کرتا تھا۔

  • خیبرپختونخوا میں  شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان  افتتاح کریں گے

    خیبرپختونخوا میں شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، وزیراعظم عمران خان شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے ، 150سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شیلٹرہومز کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ شیلٹرہوم کا افتتاح کریں گے۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پجگی روڈ پر اعلیٰ معیار کا شیلٹرہوم کا منصوبہ مکمل ہے ، 150 سے 200 مسافر رات گزار سکیں گے۔

    حکام کے مطابق بس اڈوں کےقریب بھی شیلٹرہوم قائم کیےجارہےہیں جبکہ چارسدہ،کوہاٹ ،حاجی کیمپ اڈوں میں بھی شیلٹرہوم تعمیرہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    یاد رہے 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے۔

    پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

  • شہید ڈی آئی جی اشرف نور اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو پولیس میڈل  دینے کا فیصلہ

    شہید ڈی آئی جی اشرف نور اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو پولیس میڈل دینے کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہید ڈی آئی جی اشرف نور کو قائداعظم پولیس میڈل اور ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر افسران و اہلکاروں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ، سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے مراسلہ وفاق صوبائی حکومت کوارسال کردیا گیا ہے ، مراسلے میں7پولیس افسران کے نام شامل ہیں۔

    مراسلے کے مطابق شہید ڈی آئی جی اشرف نور کو قائد اعظم پولیس میڈل جبکہ ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ایس ایس پی آپریشن نے زرعی یونیورسٹی میں فورس کی قیادت کی تھی، دہشتگردوں کے حملے میں 9 طلبہ سمیت10 شہید
    ہو گئے تھے۔

    ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت پشاور کےعلاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے قوم کو رقص اور دھرنے کے سوا کچھ نہ دیا،عابد شیر علی

    پی ٹی آئی نے قوم کو رقص اور دھرنے کے سوا کچھ نہ دیا،عابد شیر علی

    فیصل آباد: وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے قوم کو ڈانس، دھرنے اور گالم گلوچ کی سیاست کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کی طرح پاناما لیکس میں بھی ہم سرخرو ہوں گے مخالفین کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

    عابد شیر علی نے وزیر اعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنے، کرپشن اور ڈانس کےعلاوہ کچھ نہیں دیا،علی امین گنڈا پور کو خود تحریک انصاف نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور مُک مکا ہونے کے بعد رہا کروایا اور جب وہ اسلحہ اور شراب کی بوتل سمیت پکڑے گئے تو پنجاب پولیس کو بُرا بھلا کہا جا رہا ہے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طرزِ سیاسیت ملک میں انتشار پھیلانے کا باعث بن رہی ہے تبدیلی دھرنے دینے سے نہیں ترقیاتی کام کرنے سے آتی ہے، کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔