Tag: KPK jail

  • خیبرپختونخوا کی جیل میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی

    خیبرپختونخوا کی جیل میں 3 دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی

    پشاور : خیبرپختونخواکی جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی، تینوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خطرناک دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کی جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، پھانسی پانے والوں میں دہشتگرد ساجد ،بہرام شیر،فضل غفار پی شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق تینوں دہشت گرد پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے اور فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں نے گرلزاسکول پر حملے بھی کئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ساجد پشاور ایئرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں ملوث تھا، دہشتگرد ساجد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا ،  بہرام شیر فورسز پر حملوں اور اسکول تباہ کرنے  میں ملوث تھا جبکہ فضل غفار سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں :

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14جولائی 2016 کو دہشت گرد بہرام کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، 15مارچ دو ہزار سولہ کو دہشت گرد فضل غفار کی سزائے موت کی توثیق کی تھی جبکہ 7نومبردو ہزار سولہ کودہشت گردساجد کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

    آئی ایس پی آر دہشتگردوں کوالزامات ثابت ہونے پرسزائے موت سنائی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

    راولپنڈی : فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 4مزید دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے چار مزید دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے ، جن چار ہدشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے ان میں رحمان الدین ولد معمبر ، مشتاق خان ولد عمر سلیم ، عبیدالرحمان ولد فضل ھادی اور ظفر اقبال ولد محمد خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق چاروں دہشت گرد دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث تھے ، انہوں نے بے گناہ شہرہوں سمیت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرکے ان کا خون بہایا اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا ۔

    چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کےسامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی۔

    دہشتگردوں آج صبح خیبرپختونخوا کی جیل میں پھانسی دی  گئی، چاروں مجرمان کاتعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔


    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 5 دہشت گردوں کو پھانسی


    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی  سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی، تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔

    دہشت گردوں میں شوکت علی، امداد اللہ، صابر شاہ، خندان اور انور علی شامل ہیں، یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں جیلوں کیلئے 13جلاد درکار

    خیبرپختونخوا میں جیلوں کیلئے 13جلاد درکار

    خیبرپختونخوا : جلاد کی ویکینسی خالی ہیں، خیبرپختونخوا میں جیلوں کیلئے تیرہ جلاد درکار ہیں۔

    محکمہ جیل خانہ جات کے پی کے کھوج رہی ہے،  ان افراد کو جن میں جلاد کی خصوصیات ہوں، جیلوں کیلئے تیرہ جلاد درکار ہیں۔

    اسکے لیے سمری وزارت داخلہ کو دوبارہ ارسال کردی گئی، ہری پور، ڈی آئی خان اور بنوں کی جیلوں کے لیے دو دو جلاد کی ضرورت ہے۔

    محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ فی الحال پشاور جیل میں جلاد کا کام ایک صفائی والا کر رہا ہے جو ابتک پچاس پھانسیاں دے چکا ہے۔