Tag: KPK local bodied election

  • خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلسہ جاری

    خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلسہ جاری

    پشاور: خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے،نتائج کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔

    خیرپختونخوابلدیاتی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،اے آروائی نیوز کے روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلا رزلٹ بریک کیا۔

     غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق چار سدہ یونین کونسل ٹنڈ گوئی وارڈ نمبردو سے جے یو آئی ف کے اختر زمان 40ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی کے امیدوارعبدالستار اڑتیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

     پشاور یونین کونسل 43 گور نمنٹ گر لز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف کے ہاشم خان 70 ووٹ لیکر آگے جماعت اسلامی کے انجینئیر عثمان دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ایبٹ آباد یونین کونسل میرپور وارڈ ون پی ٹی آئی کے سلطان اعوان 355ووٹ لے کر آگے۔

    کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دنگل میں جہاں بہت سے پرتشدد واقعات پیش آئے، وہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پشاور کے علاقے سٹی ڈسڑکٹ کالج میں اے این پی کے کارکنوں نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر عدنان طارق اور شہزاد محمود سمیت دیگر میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، قانون کے رکھوالے خاموش تماشائی بنے تماشا دیکھتے رہے۔

    صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک آزاد امید وار کامیابی کی دوڑ میں آگے ہیں۔

    کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اکتالیس ہزار سات سو باسٹھ نشستوں پر اٹھاسی ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا،ایک کروڑ اکتیس لاکھ سے زائد ووٹرز نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا ، صوبے میں انتخابات کے لیے گیارہ ہزار دو سو اکیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

     اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اٹھاسی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، تحریک انصاف کے تین اور اے این پی کے دو امید واروں کی کامیابی سامنے آئی ہے۔

    تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے ایک دوسرے کی امیدواروں کی حمایت کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے بلدیاتی انتخابات کیلئے سہہ فریقی اتحاد قائم کیا تھا،ضلع اور تحصیل کی سطح کے انتخاب جماعتی بنیاد پر ہوئے، جبکہ یونین کونسل یا دیہات کونسل کی سطح کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوئے۔

    ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میںایم کیوایم کے نامزد دس امیدوارکابلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، خواتین کے ووٹ ڈالنے  پر پابندی

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی

    پشاور : خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں خواتین کو ایک بار پھر ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    صوابی، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ اور ہنگو کی بعض یوسیز میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر مقامی افراد نے پابندی عائد کردی ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقوں کی خواتین کبھی اپنے اس حق کا استعمال نہیں کرسکیں جبکہ خیبرپختنخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

    صوابی کی ادینا کونسل میں متقفہ فیصلے کے تحت خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا، صوابی میں خواتین ووٹرز کی تعداد چار ہزار چھ سو پندرہ ہے۔

    چارسدہ کی یونین کونسل حاجی زئی میں خواتین کی پولنگ زبردستی بند کرادی گئی۔

    ہنگو اور نوشہرہ کی یونین کونسل بھالو میں عمائدین نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ ٹانک میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ۔

    چارسدہ میں بھی خواتین ووٹ نہیں ڈال سکیں، پشاورکی یونین کونسل بلوسی اکتالیس میں خواتین کی پولنگ زبردستی روک دی گئی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل کیچ میں عمائدین نے ایک بارپھرخواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا، اس علاقےمیں گذشتہ تیس سال سے خواتین ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکی ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کے پی کے حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز کو خواتین کا ووٹ کا حق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔