Tag: KPK

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیادتی کے واقعات، دو بچیاں متاثر

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیادتی کے واقعات، دو بچیاں متاثر

    لاہور/پشاور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دو معصوم بچیاں زیادتی کا نشانہ بن گئیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو اور پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں دو بچیوں سے زیادتی کے واقعات سامنے آئیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں 9 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہوگئی، بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سرکاری اسکول کی 6 سال کی بچی سے زیادتی کی گئی۔

    لاہور: سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے تین سالہ بچی جاں بحق، مردان میں پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی اسکول کے چوکیدار نے کی، ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہنگو کے مقامی اسکول کے چوکیدار ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں مردان میں ایک بچی سے زیادتی کی گئی تھی، مردہ حالت میں ملنے والی پانچ سال کی بچی حسینہ گُل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بچی کی موت گلہ دبانے کی وجہ سے ہوئی اور بچی سے زیادتی بھی کی گئی۔

  • پشاور کے نوجوان کا شان دار کارنامہ، بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل بنالی

    پشاور کے نوجوان کا شان دار کارنامہ، بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل بنالی

    پشاور: خیبر پختونخوا میں پھولوں کے شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر شہریار خان نے موٹر سائیکل کو بجلی سے چلا کر شان دار کارنامہ انجام دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندے عثمان علی نے بتایا کہ پشاور کے نوجوان انجینئر شہریار خان نے شان دار کارنامہ انجام دیا، شہریار نے چارج ہونے والی موٹر سائیکل بنا لی۔

    [bs-quote quote=”حکومت تعاون کرے تو موٹر کار کو بھی بجلی سے چلا سکتا ہوں: شہریار خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پشاور کے باہمت نوجوان انجینئر شہریار خان نے بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکل کا کام یاب تجربہ کیا، اس موٹر سائیکل کو تین گھنٹے چارج کرنے پر 102 کلو میٹر تک بہ آسانی سفر کیا جاسکتا ہے۔

    بائیک بنانے کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے، انجینئر شہر یار خان نے بتایا کہ یہ موٹر بائیک تین گھنٹے میں مکمل چارج ہو کر 102 کلو میٹر سفر طے کرتی ہے۔

    موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران بجلی کا صرف ایک یونٹ خرچ کرتی ہے جس کی قیمت صرف پندرہ روپے ہے، ایک یونٹ بجلی کے خرچ پر ایک سو دو کلو میٹر تک چلنے والی بائیک 250 کلو گرام تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح


    انجینئر شہریار نے بتایا کہ وہ پشاور شہر کو پھر سے پھولوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ہو۔

    نوجوان شہر یار نے اب نیا عزم کر لیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ الیکٹرک رکشہ بنائیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تعاون کرے تو وہ موٹر کار کو بھی بجلی سے چلانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔

  • لکی مروت: مدرسے میں آگ لگ گئ، شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    لکی مروت: مدرسے میں آگ لگ گئ، شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    لکی مروت: خیبرپختونخواہ کے ایک مدرسے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے ایک مدرسے میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کے سامنا جل کر خاک ہوگئے۔

    طلبا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہے۔

    کراچی: چھ منزلہ عمارت میں آتشزدگی، رینجرز کا فوری ایکشن، مکینوں‌ کو بہ حفاظت باہر نکال لیا

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کی ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ملبوسات کی دکان میں آگ نے پوری عمارت کو لیپٹ میں لے لیا تھا، آتش زدگی سے دکانیں جل گئیں اور شدید مالی نقصان ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں تھرپارکر کے نواحی گاﺅں میں لگنے والی آگ کے باعث گاﺅں میں موجود 500 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں محمود بوٹی انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    لوئر دیر: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’پیپلز پارٹی حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔‘

    [bs-quote quote=”بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے: قمر زمان کائرہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، لیکن وہ خبردار رہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر اپوزیشن کو توڑنے کا الزام غلط ہے، ہم اپنی پالیسی کے مطابق اپوزیشن کریں گے، پی پی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کر نے کا پورا موقع ملنا چا ہیے، اچھے کاموں کی تعریف کی جائے گی اور عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:   خیبر پختونخوا کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولا جائے، وزیرِ اعظم


    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت کے ابتدائی 100 دن اس کی سمت کا تعین کرتے ہیں، ہم حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے۔

    انھوں نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو باعثِ تشویش قرار دیا، خیال رہے کہ حکومت نے ملک کو چلانے کے لیے درکار اخراجات کے حصول کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اضافے کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈالا گیا۔

  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی محرم کے دوران بہترین انتظامات کی ہدایت

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی محرم کے دوران بہترین انتظامات کی ہدایت

    پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیف سیکریٹری نوید اور آئی جی کے پی سے ملاقات کے دوران ہدایت کی کہ محرم کے دوران صوبے میں بہترین انتظامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سے چیف سیکریٹری نوید اور آئی جی کے پی نے ملاقات کی، محمود خان نے محرم کے دوران بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔

    وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پولیس شرپسندوں اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگوں پر نظر رکھے، انھوں نے ہدایت کی کہ انتظامی سطح پر بہترین اقدامات کیے جائیں تاکہ سیکورٹی یقینی ہو۔

    محمود خان نے یہ بھی ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی اقدامات پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جان و مال کی حفاظت اور بہتر سیکورٹی کا عزم رکھتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  محرم الحرام: سرکاری چھٹیوں کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری


    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اچھی حکمرانی کے ذریعےعوام کو ریلیف دینے کے لیے پُر عزم ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران نے اعلان کیا تھا کہ جلوس کی گزر گاہوں والے تمام علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

  • راولپنڈی اور بنوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

    راولپنڈی اور بنوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

    راولپنڈی/بنوں: پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور بنوں میں فائرنگ ہوئی جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آدھے گھنٹے میں فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے، جامعہ مسجد روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پولیس کے مطابق راولپنڈی میں صدر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہے ہیں۔

    راولپنڈی میں فائرنگ سےایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب بنوں میں بھی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جاں بحق شخص سیف اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

    بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ جماعت اسلامی کےرہنما جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال فروری میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔

  • پشاور: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہروں میں خوف پایا جاتا ہے، کچھ لوگ گھروں سے باہر بھی آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پشاور اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے سلسلے میں تھا۔

    پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال 18 مئی کو خیبر پختونخوا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا تھا، ضلع سوات میں زلزلے کی شدت 5.3 تھی، لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تھے۔

    سوات میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز نے کہا تھا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر تھا۔

    واضح رہے کہ رواں برس 17 مئی کو بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں دو بار زلزلہ آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔

    یاد رہے کہ مذکورہ دونوں زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کا دورانیہ تقریباً 7 سے 8 سیکنڈ تک تھا۔

  • مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    مردان: خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقے چارسدہ روڈ اور فقیر بنٹر میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فقیر بنٹر میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ ملبے کی زد میں آکر 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی۔

    دوسری جانب چارسدہ روڈ کے قریب اسی نوعیت کے حادثے میں ایک بچہ جان سے گیا جبکہ بچی زخمی ہوگئے، اور مردامالاکنڈ روڈ سہری بہلول میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوئیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارش کا امکان

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہی مختلف سیکٹرز میں بجلی غائب ہوگئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

  • پی کے 23 شانگلہ وَن میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

    پی کے 23 شانگلہ وَن میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

    شانگلہ: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے صوبائی حلقے 23 وَن میں آج ضمنی انتخاب ہوگا، الیکشن کمیشن نے خواتین کے 10 فی صد سے کم ووٹنگ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ میں پی کے تئیس وَن میں خواتین کا ٹرن آؤٹ دس فی صد سے کم ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقے کے انتخابات کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    پی کے 23 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار شوکت یوسف زئی 17399 ووٹ لے کر کام یاب ہوئے تھے، حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86728 اور مرد ووٹرز کی تعداد 113827 ہے۔

    پی کے 23 وَن میں ری پولنگ کے سلسلے میں سخت سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے، انتخابی حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 135 ہے، جن میں 35 حساس، 18حساس ترین پولنگ اسٹیشنز ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر


    خیال رہے کہ پی کے 23 شانگلہ وَن میں کُل ووٹر ز کی تعداد 200555 ہیں، حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار شوکت یوسف زئی کو اے این پی اور پی پی کی حمایت حاصل ہے، دوسری طرف ن لیگی امیدوار رشاد خان کو ایم ایم اے کی حمایت حاصل ہے۔

    شوکت یوسف زئی نے شانگلہ میں دوبارہ انتخابات ہونے کی وجہ سے امیدوار بننے کے بعد انتخابات شفاف رکھنے کے لیے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے عہدے سے تین دن قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    صوابی: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ضلع صوابی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تبدیلی جلد نظر آئے گی، وزیرِ اعظم کے 100 دن پلان پر مکمل عمل در آمد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں، ان کی ہر بات سنی جائے گی، اپوزیشن کے مطالبے پر ہی وزیرِ اعظم پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

    اسد قیصر نے مختلف منصوبوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب اکنامک زون 2 سال میں مکمل ہوگا، اس معاشی زون کے قیام سے صوبے کے عوام کو روزگار ملے گا۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں بھی بات کی گئی، خیال رہے کہ سعودی وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے جو آج واپس چلے گئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ اور پی پی کے سابقہ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، وزیرِ اعظم کی ہدایت


    ڈیم فنڈ کے حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کے لیے دے چکے ہیں۔ انھوں نے کہا ’ہر پاکستانی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔‘

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیم فنڈ کے سلسلے میں اپنی اپنی سطح پر کام کو تیز تر کریں۔