Tag: KPK

  • عمران خان نے کل سے جلسوں کا اعلان کردیا

    عمران خان نے کل سے جلسوں کا اعلان کردیا

     پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےخیبرپختونخوا کےحقوق کےلئےکل سےجلسوں کااعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کےفنڈزمیں ڈنڈی ماررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دوران پور ، گورنمنٹ اسکول لیڈی گرفت اور گلبرگ پولیس اسٹیشن کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی ناانصافیاں بڑھتی جا رہی ہیں ، وفاق خیبرپختونخوا کےفنڈ نہیں دےرہا، فنڈ نہ ملنےسےلواری ٹنل تباہ ہورہی ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کےحقوق کےلئےکل سےجلسے منعقد کئے جائیں گے، عمران خان کے دوران پوراسکول دورے کے موقع پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مابین کسی بات جھگڑا ہوگیا اس موقع پر دونوں جانب سے ڈنڈے اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا   تاہم بعدازاںپولیس نے حالات پر قابو پا لیا۔

    عمران خان نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری سے پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی۔ ڈسکہ واقعے پر تنقید کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران اور زرداری سیاسی مفادات کیلئے پولیس کو استعمال کر رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چشمہ کینال کیلئے20سال سے رقم فراہم نہیں کی گئی وفاق رقم فراہم کردے تو گندم میں خودکفیل ہوسکتے ہیں پنجاب حکومت کو 50فیصد ترقیاتی فنڈ دیا گیا، کےپی کےحکومت کوصرف20فیصد فنڈ دیاگیا۔

  • کالعدم تنظیم کا کمانڈر‘ڈاکٹرایران شاہ ‘ گرفتار

    کالعدم تنظیم کا کمانڈر‘ڈاکٹرایران شاہ ‘ گرفتار

    پشاور: حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پشاور میں خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرایران شاہ نامی کالعدم تنظیم کے کمانڈر کوگرفتارکیا۔

    کاروائی محکمۂ انسدادِ دہشت گردی نے وفاقی اداروں کے تعاون سے کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ایران شاہ نا صرف یہ کہ زخمی ہونے والے طالبان کو طبی امداد فراہم کرتا تھا بلکہ خودکش جیکٹ بنانے کا بھی ماہرتھا۔

    خفیہ اداروں نے ڈاکٹر ایران کوگرفتاری کے بعد تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

  • تین سالہ حکومت نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا،آصف زرداری

    تین سالہ حکومت نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا،آصف زرداری

    پشاور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تین سال حکومت کرنے والوں نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے سونا می پشاور کیسےآئی۔

    تین سال حکومت کرنے والوں نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا۔عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کرنے اور حکومت کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ جو تین سال میں کچھ نہیں کر سکا وہ آئندہ کیا کرے گا،ہمیں پتہ ہے کراچی سےاٹھنےوالی سونا می پشاور کیسے پہنچی

    آصف علی زرداری نے کارکنوں کو خوش خبری سنائی کہ پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کیلئے بلاول آرہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔

    آصف زرداری نے عمران خان کا نام لئے بغیر انہیں جعلی پشتون ہونے کا طعنہ بھی دے مارا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ صفوراکی ان کے پاس کو ئی اطلاعات نہیں تھیں،سانحہ پشاور کی پہلےسےاطلاع کےباوجوداقدام کیوں نہیں اٹھایاگیا۔

  • چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    چینی سفیر کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات

    اسلام آباد : چین کے سفیر نے خیبر پختون خوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیبر پختون خوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلی پرویز خٹک نے چینی سفیر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اصلاحات اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ کیا جو صوبائی حکومت کے نظام میں بہتری کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عوام کو معیاری سہولیات آسانی سے فراہم ہوسکیں۔

    اس کے علاوہ ان اصلاحات کا مقصد مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو توانائی، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے سہولیات فراہم کرنا ہیں۔

    ملاقات میں پاک چائنا اکنامک کوریڈورمنصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے کوریڈور کے راستے میں آنے والے تمام پسماندہ علاقوں کو وسائل کی برابر تقسیم کی ضروت پر زور دیا۔

    انہوں نے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں چین کی کوششوں کو سراہا۔

  • کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان دینا تک گوارہ نہیں کیا، شیریں مزاری

    کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان دینا تک گوارہ نہیں کیا، شیریں مزاری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نےکہا ہے کہ سانحہ کراچی کےبعدچوہدری نثارکا منظرعام پر آناخوش آئند ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیریں مزاری نےکہا کہ وزیرداخلہ کواپنے حلقےکے بجائےکراچی کا دورہ کرناچاہئےتھا۔

    کراچی سانحے پروزیر داخلہ نےبیان تک دیناگوارہ نہیں کیا،پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    وزیرداخلہ کی تنقید کا جوا ب دیتےہوئےشیریں مزاری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی آچکی ہے،کے پی کے کی پولیس میں نیکوکار جیسے ایماندار افسروں کو عزت دی جاتی ہے۔

    چوہدری نثار کبھی کے پی کے کا دورہ کریں انہیں تبدیلی نظر آ جا ئےگی۔

  • ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    ہائیڈل پاور کا بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔ ہائیڈل پاور کا سب سے بڑا حصہ کے پی کے کو مل رہا ہے۔

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہا کہ چاروں صوبوں میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے۔

    کراچی کے تمام منصوبو ں کی حمایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت جو بھی منصوبہ لگانا چاہتی ہے وفاق تعاون کرے گا۔

    لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بارش ہوجانے کے باعث اب لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ جہاں سے وصولی نہیں ہورہی وہیں لوڈ شیڈنگ ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ یہ کسی سڑک کا نام نہیں بلکہ مختلف منصوبوں کا مجموعہ ہے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ اب تک سسٹم میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جا چکی ہے۔

  • وفاقی حکومت اورخیبر پختونخواہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

    وفاقی حکومت اورخیبر پختونخواہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

    اسلام آباد :وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اوروفاقی وزیربرائے بجلی و پانی خواجہ آصف کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنارہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کی قیادت میں حکومت اورحزبِ اختلاف کے ارکان نےخیبرپختونخواہ ہاوٗس سے پیدل مارچ کیا اورریڈ زون سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے تھے اوراپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دیا۔


    خیبرپختونخواہ ارکانِ اسمبلی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا


    اس موقع پروفاقی وزیرخواجہ آصف خود پارلیمنٹ کے دروازے پرتشریف لائےاورپرویزخٹک کو اندرلے جاکران کے مطالبات سنے اورکچھ دیرجاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کے پی کے حکومت کے تمام ترمطالبات تسلیم کرلئے گئے۔

    مطالبات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی جس میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے تین بڑے مسائل ہیں لوڈ شیڈنگ، گوادرکاشغرروٹ اور ہائیڈل منصوبوں فنانس منسٹری سے منظوری ہے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں اورمسائل کا حل تقریباً نکل چکا ہے، جمعے کو خیبر پخونخواہ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں صورتحال واضح ہوجائے گی‘‘۔

    اس موقع پرمیڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیدنگ اورہائیڈل منصوبوں سے متعلقہ تمام مسائل دوماہ قبل ہی وفاقی وزراء کی میٹنگ میں حل کئے جاچکے ہیں اب صرف حکومتی نوٹیفیکیشن جاری ہونا ہے۔

    گوادرکاشغرروٹ سے متعلق خیبرپختونخواہ کے خدشات پران کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پہلے ہی پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ طؒب کی ہوئی ہے جوکہ کل ہونی ہے۔ میٹنگ میں تمام پارلیمانی جماوعتوں کے تحفظات پرگفتگو ہوگی اور چھوٹے صوبوں کے خدشات دور کئے جائیں گے۔

    اس موقع پر جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخواہ کی تمام نمائندہ قوتوں نے پرویزخٹک کی قیادت میں حکومت سے مطالبات منظورکرائے ہیں یہ ایک خوش آئند بات ہے۔

  • خیبرپختونخواہ ارکانِ اسمبلی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا

    خیبرپختونخواہ ارکانِ اسمبلی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا

    اسلام آباد: خیبر پختونخواہ کے ارکانِ اسمبلی نے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کی قیادت میں حکومت اورحزبِ اختلاف کے ارکان نےخیبرپختونخواہ ہاوٗس سے پیدل مارچ کیا اور ریڈ زون سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے۔

    دھرنے کے شرکاء حکومت کے سامنے بجلی کے واجبات کے ادائیگی اوردیگر مطالبات پیش کریں گے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان کے صوبے کے ساتھ زیادتیاں کررہی ہے، حکومت کے ذمہ 119 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کا دھرنا خیبر پختونخواہ پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد پردیا جارہا ہے اور سوائے مسلم لیگ ن کے ارکان کے تمام جماعتیں یہاں موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم بجلی بناتے ہیں اوراس کے بعد وہی بجلی ہم مہنگی خریدتے ہیں، چوروں کو پکڑنا واپڈا کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے پاک چائنہ اکنامک کاریڈورکے روٹ پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے زبردستی پنجاب سے گزارا جارہا ہے جبکہ ڈی آئی خان کے راستے گوادر سے جانے پر600 کلومیٹرراستہ کم ہوگا۔

    پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت کے پی کے میں ڈھائی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے جبکہ اگر منصفانہ تقسیم کی جائے تو کم از کم پانچ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہونی چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج علامتی ہے اور بطور ٹوکن کیا جارہا ہے اگر ایک ہفتے میں مطالبات پورے نہیں ہوئے توپورا صوبہ احتجاج کرے گا۔

    اس موقع پرخیبر پختوانخواہ ہاؤس سے لے کرپارلیمنٹ تک سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں تیز بارش کے باوجود خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین کا پارلیمنٹ کے باہراحتجاج جاری ہے۔


    حکومتی ردعمل


    حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈا بردار فوج بھی موجود ہے۔

     پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازے بند کردئیے گئے ہیں اورمظاہرین کو اندرنہیں جانے دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین کو قائل کیا جارہا ہے کہ ان کے مطالبات میڈیا کے ذریعے حکومت تک پہنچ چکے ہیں لہذا دھرنا ختم کیا جائے۔

    انتظامیہ کی جانب سے صرف وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو چند ساتھیوں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف  خود پرویزخٹک کو لینے مرکزی دروازے تک آئے اوران کے مطالبات پر مذاکرات کررہے ہیں۔

     وفاقی حکومت کے وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ حکومت پرحملہ کرنے والے آج حکومت سے ہی امداد طلب کرنے آرہے ہیں۔

  • عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے ،عمران خان

    عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے ،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق پر کوئی سودانہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت صوبائی اراکین کے پی کے کا اجلاس ہوا ۔

    اراکین صوبائی اسمبلی سے آج ہونے والے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے پی کے ہاؤس سے پارلیمنٹ تک ہو گا۔

    انہوں نے کہا احتجاج میں شرکت کرنے والی جماعتوں کو خوش آمدید کہیں گے۔پر امن احتجاج حکومت کے لئے ٹریلر ہے۔

  • تحریک انصاف ایک بار پھر دھرنےکیلئے تیار

    تحریک انصاف ایک بار پھر دھرنےکیلئے تیار

    اسلام آباد : تحریک انصاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کاپروگرام فائنل کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے ایک بار پھر دھرنے کا اعلان کردیاہے۔

    اس بار تحریک انصاف انتخابی دھاندلی نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ  میں لوڈشیڈنگ اور مختلف معاملات پر وفاق کی جانب سے حقوق نہ دینے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

      چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھرنےپر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کو آج شام عشایئے پر مدعو کیا ہے۔ عشائیہ خیبر پختو نخوا ہاؤس اسلام آباد میں دیا جا ئےگا۔

    عشایئے کے موقع پر سینیٹ کے ضمنی انتخابات اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے حوا لے سے لا ئحہ عمل تیار کیا جا ئےگا۔