Tag: KPK

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی جرات قابل تعریف ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں نشستیں جیتنے پر عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کو اپنی رہا ئش گا ہ بنی گالہ میں پر تکلف ظہرانہ دیااس موقع پرعمران خان نے کہا کہ عوام نئے پاکستان کی امید لئے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی بس کی تیاری کا کہہ دیا ہے اگلا میدان اب لاہور میں سجے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصا نوجوان امید بھری نظروں سے تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    ظہرانے میں سراج الحق ،پرویز خٹک،چوہدری سرور اور نو منتخب سینیٹرز سمیت سو سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

  • فضائیہ اورزمینی دستوں کی ہم آہنگی متاثرکن ہے، جنرل راحیل شریف

    فضائیہ اورزمینی دستوں کی ہم آہنگی متاثرکن ہے، جنرل راحیل شریف

    میرانشاہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ اور زمینی افواج کی ہم آہنگی متاثرکن ہے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا اکھٹےدورہ کیا اور افسروں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔

    عسکری قیادت نےشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی پیشرفت کاجائزہ لیااور انہیں شدت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن سے متعلق امورپربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ اور زمینی دستوں ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا اور دہشتگردوں کے پاک دھرتی سے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

     آرمی چیف نے افسران کو ہدایت بھی کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی سترہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی اکتیس مارچ تک یقینی بنائی جائے۔

  • دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن اولین ترجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن اولین ترجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    کاکول : چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کو یقینی بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیااورنوجوان افسران کو اپنی صلاحتیں بھرپورانداز میں نکھارنے کی ہدایت کی ۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کاکول کے دورے کے دوران زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا مشورہ دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا مزید کہناتھاکہ ملک کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے ایسی صورت حال میں نوجوان افسران کو خوداپنی مہارت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم فوج ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، اورقوم کے بھرہور تعاون سے پاکستان  سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

  • سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے انتخابات کا عمل شروع

    سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے انتخابات کا عمل شروع

    اسلام آباد: سینیٹ کے انتخابات آج ہو رہے ہیں ، سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے،جو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، اراکین کی اسمبلیوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، ان نشستوں پر ملک بھر سے ایک سو اکتیس امیدواروں نے حصہ لیا ہے، ووٹنگ کے لیے 3 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پنجاب سے سولہ ، سندھ سے بارہ ، بلوچستان سے بتیس اور خیبرپختونخوا سے ستائیس امیدوار شامل ہیں جبکہ اسلام آباد سے آٹھ اور فاٹا سے چونتیس امیدوار وں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا ہے، سینیٹرز کے چناؤ کے لئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ ڈالنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات میں آئین کے آرٹیکل دو سو چھبیس کے تحت خفیہ رائے شماری ہو گی۔ پولنگ کے دوران اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو موبائل فون سمیت الیکڑونک آلات لانے کی اجازت نہیں ہے۔

    جنرل نشستوں کے لیے سیفد رنگ کا بیلٹ پیپر،خواتین کی نشستوں کے لیے گلابی اور ٹیکنوکریٹس کے لیے سبز رنگ کابیلٹ پیپر استعمال ہوگا، ووٹرز تینوں بیلٹ پیپرز حاصل کرکے پردہ دار جگہ میں جائیگا اور بال پین سے بیلٹ پیپرز پر اپنے پسندیدہ امیدوار کے نام کے سامنے ترجیحات صرف انگریزی یا ہندسوں میں درج کرنا ہوگی۔

    سینیٹ کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کا چارج سنبھال لیا ہے ، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی کارروائی کی جائے گی جب کہ کسی رکن کے خلاف ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت ہوں تو وہ اسے الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

  • سینیٹ انتخابات:چیف الیکشن کمشنرہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں ،عمران خان

    سینیٹ انتخابات:چیف الیکشن کمشنرہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں ،عمران خان

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کی تیاری کر لی ہے، گزشتہ تیس سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے ۔

    ان عوام کو چاہئے کہ اس کرپشن کیخلاف آواز بلند کرے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ اس الیکشن میں بھی پیسہ چلے گا، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی رکن اسمبلی نے اپنا ووٹ بیچا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ بکنے کا یقین ہوگیا تو کے پی کے کی اسمبلی توڑ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں دو آزاد امیدوار بھی کھڑے ہوئے ہیں ،آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن میں کیسے حصہ لے سکتا ہےَ؟

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف پی ٹی آئی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آواز اُٹھائی، انہوں نے کہ چیف الیکشن کمشنر سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟

  • اے آر وائی نیوز نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرکیمپوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

    اے آر وائی نیوز نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرکیمپوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

    پشاور : ے آر وائی نیوز نے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجر کیمپوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

    تازہ ترین خبروں کی دوڑ میں اے آر وائی نیوز پھر آگے ہیں، خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کیمپوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے،  نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان کمشنریٹ نے مکمل ڈیٹا محکمہ پولیس کو ارسال کر دیا ہے۔

    رپورٹ میں افغان مہاجرین کے کیمپوں اور مقامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صوبے میں انتیس بڑے اور 70چھوٹے افغان کیمپ ہیں، ان کیموں میں ایک لاکھ چودہ ہزار چھیانوے افغان خاندان رجسٹرڈ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان کیمپوں میں چھ لاکھ انتالیس ہزار تہتر افغان مقیم ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیٹا میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد شامل نہیں ۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کی مسلسل موجودگی سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کو معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

  • پشاور: مدرسوں کا ڈیٹا ، پہلی بار آے آر وائی کے پاس

    پشاور: مدرسوں کا ڈیٹا ، پہلی بار آے آر وائی کے پاس

    پشاور: خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدرسوں کا ڈیٹا مکمل کیا جا رہا ہے، اے آر وائی نیوز نے حاصل شدہ مدرسوں کے ڈیٹے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    قومی ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخواہ میں مدرسوں کا ڈیٹا مکمل کرنے کا عمل جاری ہے، خیبر پختونخواہ پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تیار کیا گئے ڈیٹے کی تفصیلات پہلی بار اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    جس کے مطابق صوبے بھر میں کُل مدرسوں کی تعداد 3010 ہے، جن میں 2234 رجسٹرڈ جبکہ 771 غیر رجسٹرڈ ہیں مدرسوں کی حاصل شدہ تفصیلات کی رپورٹ سنٹرل پولیس کو ارسال کی گئی ہے۔

    جس کے مطابق پشاور میں رجسٹرڈ مدرسوں کی تعداد 187 ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ مدرسوں کا ڈیٹا بھی مکمل کیا جا رہا ہے، صوبے بھر کے حاصل کئے گئے مدرسوں کے ڈٰیٹا کو تین کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مدرسوں میں ملکی غیر ملکی طالب علموں کے کوائف کو بھی مکمل کیا جا رہا ہے، صوبے بھر میں مدرسوں کا ڈیٹا پولیس اور اسپیشل پرانچ مشترکہ طور پر اکھٹی کر رہی ہیں، جس میں مدرسوں کے مہتم کے کوائف بھی اکھٹے کئے گئے ہیں۔

  • اس سال حکومت چلی جائے گی، عمران خان

    اس سال حکومت چلی جائے گی، عمران خان

    دبئی : پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال حکومت چلی جائے گی  اور اسکی جگہ تحریکِ انصاف کی حکومت آئے گی، اس وقت خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کا بہترین مواقع موجود ہیں۔

    دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انکی پارٹی نے پاکستان میں دو جماعتی سیاست کا خاتمہ کیا ہے اور اس کی تنظیم ملک کے چاروں صوبوں میں موجود ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وقت خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کا بہترین ہے، خیبر پختونخواہ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں بجلی اور گیس کا بحران نہیں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں تحریکِ انصاف کی حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، بورڈ کے روڈ شو میں سرمایہ کارو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    خطاب سے قبل عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام کے ہمران کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔