Tag: KPK

  • مسائل بڑھے تو حکمرانوں کو مشکل ہوجائے گی،عمران خان

    مسائل بڑھے تو حکمرانوں کو مشکل ہوجائے گی،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہےکہ وہ بالکل نہیں چاہتے کہ شہروں کو بند کیا جائے، بنی گالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلے بڑھیں گے تو حکومت کیلئے حکومت چلانا مشکل ہو جائیگا،عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ہے، خدشہ ہےاسے مار دیاجائےگا۔

    حکومت سے مشروط مذاکرات نہیں کریں گے، سیالکوٹ میں ایم کیوایم  کے کارکن باؤانوار کے قتل کی پرزورمذمت کرتے ہیں،  عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پرلاشوں کی سیاست کا الزام لگانے والے جمہوریت سے نابلد ہیں اور وہ بد عنوان لوگ ہیں،دھرنوں اور مظاہروں میں ہمارے کارکنان پر فائرنگ کی گئی۔

    عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں لیکن اس کے سد باب کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا، انہوں نے اے این پی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمارا مینڈیٹ بے شک تسلیم نہ کریں، جب چاہیں کوئی بھی حلقہ کھلوا کر ووٹوں کی گنتی کرالیں ہم ہر طرح سے تیار ہیں۔،

  • خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں ہوں گے

    خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں ہوں گے

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ نے اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو بلاوجہ مسئلہ قرار دے رہی ہے۔

    پرویز خٹک نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا اور اس کے لئے اپریل کی تاریخ دی ہے۔

    کالاباغ دیم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانے سے پشاوراورنوشہرہ شہرڈوب جائے گااور زندہ قومیں اپنی بستیاں نہیں ڈبویا کرتیں۔

    آئی ڈی پیز کے موجوع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت صفائی ستھرائی سے لےکردیگر معاملات میں سالانہ کروڑوں روپے آئی ڈی پیز پرخرچ کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلاوجہ آئی ڈی پیز کے معاملے پر مسائل پیدا کررہی ہے ، وفاق کو چاہئے کہ مسائل پیدا کرنے کے بجائے بحالی میں اپنا کردار ادا کرے

  • الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل

    الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل

    اسلام آباد/پشاور: الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کوحتمی شکل دینے کافیصلہ کرلیا۔ صوبائی حکومت نےحلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن کوفراہم کر دیں ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات پرالیکشن کمیشن اورخیبرپختونخوا حکومت میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نےصوبےمیں بلدیاتی انتخابات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    انتظامات اورتیاریوں سےمتعلق معاملات کاجائزہ لینے کیلئےالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پرغور ہو گا اور انتخابات مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز پر ہوں گے جبکہ انتخابی شیڈول جنوری میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخواہ حکومت نےحلقہ بندیوں اور قوانین کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم کو پشاور تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال پر تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • مہمندایجنسی: صحت مراکز کے فنڈز میں غبن کا انکشاف

    مہمندایجنسی: صحت مراکز کے فنڈز میں غبن کا انکشاف

    پشاور: مہمندایجنسی میں صحت کے بنیادی مراکز میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے غبن کاانکشاف ہوا ہے اور حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کاحکم بھی دیدیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتایا  ہے کہ مہمندایجنسی کے مختلف علاقوں میں قائم چوالیس صحت کے مراکز کے لیے مختص فنڈزمیں غبن کی گئی ہے، سرکاری اہل کاروں نے ایک کروڑساٹھ لاکھ روپے کی رقم ہڑپ کرلی ہے جبکہ ملازمین کوتنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا اعظم خان نے صحت کے بنیادی مراکز میں غبن کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کی نشاندہی اورخردبرد کئے گئے سرکاری فنڈزکی ریکوری کاحکم بھی دے دیا ہے۔

  • مذاکرات حکومتی ٹیم نے ختم کئے، پرویزخٹک

    مذاکرات حکومتی ٹیم نے ختم کئے، پرویزخٹک

    لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کا کہنا ہےکہ حکومتی ٹیم دو دن بعد مذاکرات کیلئےآنےکاکہہ کرگئی،مگراب تک واپس نہیں آئی۔لاہور میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مذاکرات حکومتی ٹیم کی طرف سے ختم کئے گئے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کے دعوے ہوا میں باتیں کرنے کے مترادف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے اظہار یکجہتی کیلئے اجتماع میں شرکت کی ہے ۔

    جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دونوں تبدیلی چاہتی ہیں ۔ا ن کا کہنا تھاکہ اسلامی نظام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرے گا۔

  • کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    کے پی کےمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں،عنایت اللہ خان

    لاہور: خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

    مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلعی حکومت کو صوبائی بجٹ سے حصہ ملے گا۔

    اجتماع سےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے کراچی کی روشنیوں کو دھندلا دیا ہے،بلیک واٹر کیا را اور موساد کو مقامی طور پر ایجنٹس میسر ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ وزیر اعظم کراچی کی طرف توجہ دیں جہاں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے دہشت گردوں کو جتوایا جاتا ہے،دہشت گردوں کی جگہ اسمبلی نہیں جیل ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جہاد اسلحے سے نہیں کریں گے، جماعت اسلامی جہاد امریکہ اور بھارت کے خلاف کرے گی۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ بھتہ خوری میں پہلے نمبر پر

    خیبر پختونخواہ بھتہ خوری میں پہلے نمبر پر

    پشاور: خیبر پختونخواہ کرائم شیٹ پر بھتہ خواری میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ رواں سال بھتہ خوری کے 285 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس فورس کے لیے بھتہ خوری پڑا چیلنج بن گیا ہے۔

    خیبر پختونخواہ پولیس کرائم شیٹ کے مطابق کے پی کے بھتہ خوری میں پہلے نمبر پر آگیا ہے اور پولیس فورس بھتہ خوری کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں تیار ہونے والی رپورٹ لے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 285 واقعات نے قانوں نافز کرنے والوں کی کار کردی کو چیلنج کر دیا ہے۔

    گزشہ سال کی نسبت رواں سال بھتہ خوری واقعات میں 200فی صد اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری واقعات میں دارلحکومت پشاور میں 162 کیسسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ چارسدہ میں 23، صوابی میں 12 اور ہنگو میں 10 کیسسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ صوبے کے دیگر 13 اضلاع میں بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری کے کئی واقعات ایسے بھی ہیں جو شہریوں نے خوف کے باعث ایف آئی آر درج نہیں کروائی ہے۔ جس کی وجہ سے انکی تعداد رپورٹ میں شامل نہیں کی جا سکی ہے۔ بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کاونٹر ٹیرارزم ڈیپاٹمنٹ کو بھی  مزکورہ رپورٹ فرائم کی گئی تھی تاہم پھر بھی کی ان واقعات میں کمی نہ ہو سکی۔

  • کے پی میں پولیس کلچرختم کردیا، پرویز خٹک

    کے پی میں پولیس کلچرختم کردیا، پرویز خٹک

    پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وزیر اعظم دیکھ لیں نیا خیبرپختوخوا بن رہا ہے، پولیس کلچر میں تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا۔

    پشاورسینٹرل پولیس آفس میں ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ پولیس کلچر میں تبدیلی لائیں گے اور ایسا کم وقت میںپوراکردکھایا۔

    انہوں نے کہا صوبے کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں خیبر پختوخواہ کو کامیاب صوبہ بنا کر دکھائیں گے۔

    وزیرِاعلیٰ خیبر پختوخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سفارشوں کا سلسلہ ختم کر یں گے اوراسمبلی کو قانون ساز ادارہ بنائیں گے۔

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے رنگوں کے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دیدی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کےلئے کے پی کے حکومت کی تیاریاں جاری ہیں ۔

    الیکشن کمیشن نےبھی نئے کاغذات نامزدگی چھاپنے کی منظوری دے دی،انتخابی عمل کو شفاف اورآسان بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئےآٹھ مختلف رنگوں کے کا غذات نامزدگی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

    ذرائع کےمطابق جنرل کونسلر کےلئےسفیدبیلٹ پیپر استعمال ہو گا، جبکہ خواتین کیلئےگلابی رنگ کے بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے،لیبر کونسلرکےلئےسبز رنگ اوراقلیتی کو نسل کے لئے بھورےرنگ کے بیلٹ پیپر فراہم کئے جائیں گے۔

    ڈسٹرکٹ کو نسل کی نشستوں کے لئےنارنجی رنگ کے بیلٹ پیپراورضلع تحصیل اور ٹاون کو نسلز کیلئے نیلےرنگ کے بیلٹ پیپرزچھاپنےکافیصلہ کیاگیاہے۔