Tag: KPK

  • وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کااسٹیج پررقص

    وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کااسٹیج پررقص

    اسلام آباد: آزادی مارچ کے اسٹیج پرخیبرپختوانخوہ کے وزیراعلٰی پرویز خٹک کے رقص نے سماں باندھ دیا ، حاضرین محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ عمران خان کا پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کا اعلان ۔اسلام آباد کی فضاء پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شریک کارکنوں کے نعروں سے گونج اٹھی، جہاں کارکنان کا جوش وجذبہ قابل دید ہے ۔

    وہیں دیکھنے میں سیدھے سادھے اور سنجیدہ رہنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی  موڈ میں آگئے اور آزادی مارچ کے اسٹیج پر پارٹی نغموں کی دھنوں پر رقص کرکے سب کے دل جیت لئے۔

    پرویز خٹک کو رقص کرتا دیکھ اعظم سواتی سمیت دیگر کئی رہنماء بھی اسٹیج پر آگئے اور ان کے ساتھ رقص کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسکراتےہوئے رقص کا مزہ لیتے رہے۔

  • عمران خان کا خیبر پختونخواہ

    عمران خان پوری دنیا میں چاہے جانے والے کرکٹر تھے، جن کے کھیل کے لوگ دیوانے تھے۔انہوں نے 1996 میں پاکستان تحریک انصاف کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی اور سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔پہلے پہل عمران خان سیاست کے میدان میں کوئی خاص توجہ حاصل نہ کر سکے، مگر 21 ویں صدی کی پہلی دہائی میں یہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور 2013 کے انتخابات میں عمران خان کی تحریک انصاف ایک ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ نتائج کے بعد عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت کرنے کا موقع ملا اور جلسوں کے دوران قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا موقع ملالیکن باقی تمام پرانی جماعتوں کی طرح یہ بھی عوام سے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے اور اپنا زیادہ وقت احتجاج اور مرکزی حکومت کے خلاف بیانات داغنے میں ضائع کیا۔ ان کے بقول پارٹی قیادت نوجوانوں اور عام عوام پر مشتمل ہو گی، لیکن کثیر تعداد میں دوسری سیاسی جماعتوں کے پرانے سیاسی مگر مچھوں کو آگے لایا گیا جو اس میدان کے پرانے کھلاڑی اور مالی لحاظ سے اربوں کے کاروبار اور پراپرٹی کے مالک ہیں۔ان کے سیاسی دوستوں میں فوجی آمروں کے ساتھ رہنے والے بھی شامل ہیں۔

    مجھے گذشتہ دنوں وادی کالام میں منعقد ہونے والے سوات ٹورسٹ گالا میں جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں سہولتوں کے فقدان اور ٹرانسپوٹ کے مسائل کے باعث دوسرے علاقوں کے لوگ بہت کم تعداد میں تھے۔ 11 اگست کو میلے کے اختتام کے روز وہاں پر دوسرے علاقوں سے آئے سیاح اپنے علاقوں کو واپس جانے کے لئے مشکلات کا شکاررہے۔ وہاں دستیاب پبلک ٹرانسپورٹ والوں نے لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی من مانی شروع کی اور گاڑیاں بند کر دی اور دگنے کرائے یا پوری گاڑی بکنگ کرا کے جانے کا کام شروع کر دیا۔وہاں سے مینگورہ {سوات} کا کرایہ 250 روپے فی کس ہے۔مینگورہ سے راولپنڈی کا کرایہ 400 فی کس ہے جو رش اور رات پڑنے کے بعد 600 فی کس وصول کیا جاتارہا۔

    ہم وہاں واقع پولیس سٹیشن گئے تاکہ اس بارے میں کچھ کیا جائے مگر لوگوں کی باتوں پر بھی مقامی پولیس نے کوئی عمل نہیں کیا اور مقامی ٹرانسپورٹرز کو کُھل کھیلنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا گیااور سیاح مجبور ہو کر دگنا کرایہ ادا کر کے سفر کرتے رہے۔

    واپسی کے سفر میں بحرین (سوات) میں واقع اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر جہاں باہر بورڈ آویزاں ہے کہ عوام اپنی ہر قسم کی شکایت کا یہاں اندراج کروائیں ہم جب وہاں گئے تو وہی ماحول ملا جس کی مخالفت میں عمران خان بولتے ہیں یعنی رشوت اور سفارش۔

    میں اس پلیٹ فارم کے ذریعہ خان صاحب سے سوال کرتا ہوں کہ یہی ہے وہ نیا پاکستان جس کا آپ نے عوام سے وعدہ کیا تھا۔ آپ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سخت سیکیورٹی کے حصار میں وہاں آئے اور لوگوں کو 500-400 میڑ دور روک کر رکھا گیا۔ کیا آپ کی عوام میں گھل مل کر رہنے والی قیادت یہی ہے، جس کے ڈنکے بجاتےآپ نہیں تھکتے۔

    یہی ہے وہ تبدیلی کے دعوے جن کا اعلان آپ نے کیا تھا۔آپ اگر مخلص ہوں بھی تو پرانے سیاسی کھلاڑی وہی ہیں جو گزشتہ حکومتوں میں عوام کو لوٹ کر کھانے والی جماعتوں پیپلز پارٹی، ق لیگ، اے این پی اور آمروں کے ساتھ تھے۔

    پاکستان کی غریب اور سسکتی عوام کو کب تک آپ کے دعووّں کے پورا ہونے کا انتظارکرنا ہوگا۔ اگر آپ نے بھی وہی پرانی روش برقرار رکھنی تھی تو لوگوں کو کھوکھلے دعووں سے بے وقوف بنانے کی آخرکیا ضرورت تھی؟۔

    /font>

  • بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین کی مدد،بحریہ ٹاون سرگرم

    بنوں:شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرنے والوں کی مدد کےلیے بحریہ ٹاون بنوں کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہے۔

    بحریہ ٹاون کےفوکل پرسن بریگیڈیئرطاہربٹ نے بنوں میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا بحریہ ٹاون کے چیف ملک ریا ض کی ہدایت پربارہ جولائی سےمتاثرین وزیرستان کی خدمت کے لئے میڈیکل ٹیم بحریہ دستر خوان اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا بنوں میں اب تک دس ہزارافرادمیں راشن تقسیم کیا گیا اور اتنے ہی افراد کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی،ان کا کہنا تھا اسی ہزار افراد کو بحریہ دستر خوان کے ذریعےکھا نا کھلا یا گیا ہے

  • نواز حکومت کا کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    نواز حکومت کا کے پی کے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    پشاور :مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا. تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرکے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا تو ن لیگ نے بھی خیبر پختوں خوا میں سیاسی ہتھیار آزمانے کی دھمکی دے دی ۔

    خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے کہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے ۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا کہنا ہے اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے بعد بھاری اکثریت سے تحریک انصاف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرائی جائے گی

  • مسجد قاسم خان میں چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب

    مسجد قاسم خان میں چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں ایک مرتبہ پھردوعیدیں منانے کی روایت برقراررہنے کاامکان ہے پشاورکی مسجدقاسم خان میں آج چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    ایک ہی ملک اورعیدیں دو یہ صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے پشاورکی مسجد قاسم خان کے اپنے ہی ضابطے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہوتے ہیں پشاوروالوں کے روزے الگ، چاند الگ اورعید بھی الگ۔

    اس بار بھی پشاوروالوں نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے مسجدقاسم خان آج عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں بیس سے زیادہ علماء شریک ہونگے جبکہ صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

    اجلاس افطارکے بعدشروع ہوگا جس میں صوبے کے کسی حصےسے چاند کی شہادت موصول ہوئی توپھرکل عید منانے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ حکومت کی نامزد قومی رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کے لئےاجلاس کل طلب کیاہے۔

  • پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

    پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

    پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی قیادت کریں گے،وزیر اعلی نے عوام سے بھی احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

    پشاور سمیت صوبے بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعلی ،صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیدار آج واپڈا ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔

    وزیر اعلی نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط بھی لکھا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کو بجلی مطلو بہ مقدار میں فراہم کی جائے ،احتجاج میں خیبر پختوانخواہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ،جماعت اسلامی اور جمہوری اتحاد صوابی بھی شریک ہوں گے۔