Tag: KPS

  • رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، عتیق میر

    رینجرزاختیارات میں کمی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، عتیق میر

    کراچی : آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن ، ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری نے کہا ہے کہ رینجرز کواگرمکمل اختیارات نہ دیے گئے تو تمام طبقات کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پراحتجاج کریں گے ۔اور ہمیں زیادہ مجبور کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تیل کی مصنوعات کی ترسیل معطل کردیں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں تاجر رہنما عتیق میرنے آل پاکستان آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن کے صدر یوسف شاہوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کیلئے اور ٹرانسپورٹرزاورتاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے رینجرز کو اختیارات ضروری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے ساتھ ہی کراچی کا امن وسکون اور شہر کی روشنیوں کی بحالی ممکن ہے ،آئل ٹینکرز آنرز ایسوسی ایشن کے صدر یوسف شاہوانی کاکہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر تنظیمیں اور تاجر برادری رینجر ز کے اختیارات میں کمی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

     انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں کمی پر خاموشی اختیار کی گئی تو کراچی میں ایک بار پھر جنگل کا قانون نافذ ہوجائے گا۔

    یوسف شاہوانی کاکہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بناکر رینجرز کو مکمل اختیارات کے ساتھ متحرک کریں۔

    اس سے قبل آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے رینجر کی حمایت میں شیریں جناح کالونی سے ریلی نکالی جو ضیاء الدین چوک ، نیٹی جیٹی پل ، ٹاور ، اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوکر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔

  • امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کراچی پریس کلب کو تین کمپیوٹرز کا عطیہ

    امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کراچی پریس کلب کو تین کمپیوٹرز کا عطیہ

    کراچی : امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کراچی پریس کلب کو تین کمپیوٹرز کا تحفہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری پریس کلب اے ایچ خانزادہ ، صدر فاضل جمیلی اور گورننگ کے ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    امریکی قونصل جنرل نے کراچی پریس کلب کو تین کمپیوٹرز پرنٹرز اور سوفٹ ویئر کا عطیہ دیا، اراکین پریس کلب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برائن ہیتھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام میں امریکہ ہر ممکن تعاون کررہا ہے اور ریاست پاکستان کے ساتھ مل اقدامات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ایک افسوس ناک واقعہ تھا جس کو بھلایا نہیں جاسکتا ،پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے ، پریس کلب آنے کا مقصد بھی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے مختلف پروگرام متعارف کروائے ہیں اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے 4 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے