Tag: Krishna Raj Kapoor

  • دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کی آخری رسومات میں نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے خلاف ایک نیا محاز کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنہ راج حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئی تھی، اُن کی آخری رسومات ایک روز قبل ادا کی گئیں جس میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تمام لوگ غم سے نڈھال نظر آئے مگر کرینہ کپور، سیف علی خان اور انیل کپور کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کے بعد لوگوں نے توپوں کے رخ بے بو کی طرف کرلیے۔

    مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں تینوں شخصیات کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں اُن کے بیٹے رشی کپور اور دیگر اہل خانہ امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے اپنی فیملی سمیت امریکا میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

    واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

  • معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ  کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، کرشنا راج کپورمعروف اداکار رشی کپور،رندھیرکپور کی والدہ جبکہ کرشمہ کپور، کرینا کپور اور رنبیرکپورکی دادی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکا راج کپور کی بیوی کرشنا راج کپور ممبئی میں انتقال کرگئیں، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں، ان کی عمر 87 برس تھی۔

    کرشنا راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہماری والدہ صبح پانچ بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں، جس کی ایک اور بڑی وجہ ان کی عمر تھی، ان کے انتقال پر ہم شدید صدمے میں ہیں۔

    کرشنا راج کے انتقال پر ان کی پوتی ردھیما کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرکے دادی کو یاد کیا۔

    View this post on Instagram

     

    I love you- I will always love you – RIP dadi ❤️

    A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (@riddhimakapoorsahniofficial) on

    View this post on Instagram

    Love you so much RIP ❤️🙏🏻

    A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (@riddhimakapoorsahniofficial) on

    سن 1946 میں کرشنا راج کی شادی راج کپور سے ہوئی تھی، ان کے 5 بچے ہیں، جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراور راجیو کپور ہیں، جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور اداکار رنبیرکپور شامل ہیں۔

    بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے کرشنا راج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔