Tag: kristalina-georgieva

  • پاکستان جیسے ملکوں میں مہنگائی ہدف تک لانا ہماری اوّلین ترجیح ہے: کرسٹالینا جارجیوا

    پاکستان جیسے ملکوں میں مہنگائی ہدف تک لانا ہماری اوّلین ترجیح ہے: کرسٹالینا جارجیوا

    ریاض: آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ملکوں میں مہنگائی ہدف تک لانا ان کی اوّلین ترجیحات میں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووِڈ نائنٹین کی وبا کی وجہ سے بعض ممالک جیسا کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کرونا وبا کے باعث معاشی نقصان سے کم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے، ہمارے لیے اس وقت تین ترجیحات ہیں، اوّل ترجیح یہ ہے کہ جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ہدف تک لایا جائے، ہم کسی حد تک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم ابھی کام باقی ہے۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف نے مزید کہا ہماری دوسری ترجیح مالیاتی خسارے میں کمی پر توجہ مرکوز کرنا ہے، جو بہت مشکل مرحلہ ہے، جب کہ تیسری ترجیح تعاون کے لیے مزید راستے تلاش کرنا ہے۔

    کرسٹیالینا نے کہا کہ پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔

  • نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

    نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کوابھی بھی بہت سےمسائل حل کرنے ہیں۔

    کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سےنیا قرض لینےکا خواہشمند ہے تاہم پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں، پاکستان میں ٹیکس کےحوالےسےزیادہ شفاف ماحول پیداکرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان نے موجودہ آئی اہم ایف کا پروگرام کامیابی سے پورا کیا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے تاہم پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا ہے ، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔

  • پاکستان کو پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ایم ڈی آئی ایم ایف

    پاکستان کو پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، ایم ڈی آئی ایم ایف

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کو پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام کا موقع ہے، پاکستان کو پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت اور لاگت میں توازن لانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا پاور سیکٹر میں ٹارگٹڈ سبسڈی میں بہتری لائی جائے، بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہم ہے۔

    آئی ایم ایف نے بینکنگ سسٹم کی نگرانی اور اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، کرسٹالینا جارجیوا نے کہا سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے ریونیو میں بہتری کی ضرورت ہے، اور غیر ضروری اخراجات سے متعلق مالی نظم و نسق پر عمل کیا جائے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    انھوں نے کہا گزشتہ سال پاکستانی معیشت کو سیلاب سمیت کئی چیلنجز کا سامنا رہا، قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل نہ ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

  • وزیر اعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ

    وزیر اعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا میں رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں آج صبح ایک اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں شہباز شریف اور کرسٹلینا کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

    ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم سے پیرس میں ملاقاتوں کے تناظر میں گفتگو کی، اور کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی صورت حال کی بہتری چاہتے ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی پروگرام مکمل کرنے کے لیے کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

    وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف فیصلے کی شکل اختیار کرے گی، وزیر اعظم نے معاشی صورت حال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد،آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کے فنڈزکو ڈبل کردیا

    کوروناوائرس کیخلاف جدوجہد،آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کے فنڈزکو ڈبل کردیا

    واشنگٹن : آئی ایم ایف نےکوروناوائرس کےباعث قرض فراہمی کی حد دوگنی کردی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی قرض فراہمی کی حد آئندہ سال سے دس کھرب ڈالرہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کورونا وائرس سے لڑنےکیلئے ممالک کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ، جی ٹوئنٹی ممالک وزرائے خزانہ اورآئی ایم ایف کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا وائرس کےنقصانات کےحوالےسےاہم فیصلے کئے گئے۔

    کرسٹلینا جارجیوا نے بتایا کہ آئی ایم ایف نےقرض فراہمی کےحجم کوڈبل کر دیا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کی قرض فراہمی کی صلاحیت اب دس کھرب ڈالر ہوگئی ہے، قرض فراہمی کانیا دورجنوری دوہزاراکیس سے ہوگا اورتین سال تک جاری رہےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کےبورڈنےسی سی آرٹی کےبارےمیں ریفارمزکی منظوری بھی دی ہے، اس ریفارم کےتحت غریب ممالک فنڈ کوقرضوں کی واپسی کےبجائےسی سی آرٹی فنڈ میں رقم جمع کروائیں گے۔

    آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے مزید کہا کہ  سی سی آرٹی فنڈ میں چالیس کروڑ ڈالر دستیاب ہیں اورآئی ایم ایف اس کوبڑھاکرایک ارب ڈالر کرناچاہتاہے۔

    آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا نےدرخواست دی ہےکہ جی نوئنٹی ممالک بائی لیٹرل قرضوں کےبارےمیں جلدفیصلہ کریں، عالمی معیشت کا پہیہ رک چکاہے، جی20کومشکل حالات سے دوچار ممالک کےلیےجلد فیصلہ کرناہوگا۔

  • بلغاریہ کی کرسٹیلینا جارجیوا آئی ایم ایف کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر

    بلغاریہ کی کرسٹیلینا جارجیوا آئی ایم ایف کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر

    واشنگٹن : بلغاریہ کی کرسٹیلینا جارجیوا کو آئی ایم ایف کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر منتخب کرلیا گیا، ان سے پہلے آئی ایم ایف کی سربراہی کرسٹین لوگارڈ کر رہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب سے نئی مینیجنگ ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کردیا گیا، کرسٹیلینا جارجیوا آئی ایم ایف کی نئی مینیجنگ ڈائریکٹر ہوں گی۔

    کرسٹلیناجارجیوا کاتعلق بلغاریہ سے ہے اور یہ پہلی بارہےکہ آئی ایم ایف کی کا تعلق ایمرجنگ اکنامی والے ملک سے ہے۔

    آئی ایم ایف آنے سے پہلے کرسٹلینا عالمی بینک میں چیف ایگزیکیٹیو کے طور پر کام کررہی تھیں تاہم آئی ایم ایف میں تعیناتی کیلئے انھوں نے عالمی بینک سے طویل چھٹی لی ہے۔

    ان سے قبل آئی ایم ایف کی سربراہی کرسٹین لوگارڈ کر رہی تھیں یورپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کا صدر نامزد کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے عہدہ چھوڑ دیا ۔

    ان کی جگہ ڈیوڈ لپٹن کو آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے، مسز لوگارڈ یکم نومبر سے نیاعہدہ سنبھالیں گی۔

    کرسٹلینا کا کہنا تھا کہ تجارتی جنگ،معاشی سست روی اورقرضوں میں اضافے جیسے مسائل ہوں تو اس صورتحال میں آئی ایم ایف کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔

  • یورپی حکومتوں نے عالمی بینک کی چیف کو آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے نامزد کرلیا

    یورپی حکومتوں نے عالمی بینک کی چیف کو آئی ایم ایف کی سربراہی کیلئے نامزد کرلیا

    برسلز : بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی کرسٹالینا جیورجیوا بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کےلیےسوپنے کےلیے منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی بینک سے وابستہ کرِسٹالینا جیورجیوا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی کے لیے امیدوار کے طور پر سامنے لایا جائے،جیورجیوا کا تعلق بلغاریہ سے ہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی موجودہ سربراہ کرسٹین لاگارڈ کی جگہ لینے کی امیدوار ہوں گی۔

    یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر اور فرانسیسی وزیرخزایہ برونو لے ماری نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں لکھا کہ اس حوالے سے ہالینڈ کے سابق وزیرخارجہ جیرون ڈائسیل بلوم اور جیورجیوا کے نام زیربحث تھے، تاہم یورپی یونین کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے ذریعے جیورجیوا کے نام کی منظوری دی۔

    یہ بات اہم ہے کہ روایتی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کی نامزدگی یورپ اور عالمی بینک کے سربراہ کی نام زدگی امریکا کی جانب سے ہوتی ہے۔

    لاگارڈ کو یورپی مرکزی بینک کی سربراہی کے لیے نام زد کیا گیا ہے، وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہی سے مستعفی ہو چکی ہیں اور بارہ ستمبر کو وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گی۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جو دنیا کے اہم ترین مالیاتی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے اپنے 189 رکن ممالک کو مالیاتی مشاورت فراہم کرتا ہے۔

    عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نام زدگی کے عمل کے دوران عالمی بینک میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے بہ طور کام کرنے والی جیورجیوا چھٹیاں لیں گے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں جیورجیوا کو بین الاقوامی مالیاتی بینک کی سربراہی کے لیے نام زدگی پر مبارک باد بھی دی۔

    اپنے بیان میں مالپاس نے کہاکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اقتصادیات ، معیشت اور ترقی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قائدانہ کردار کی حامل ہیں۔