Tag: krk

  • 2 سال پہلے کی گئی ٹویٹس پر بھارتی اداکار گرفتار

    2 سال پہلے کی گئی ٹویٹس پر بھارتی اداکار گرفتار

    نئی دہلی: معروف بھارتی فلمی ناقد اور بالی وڈ اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو، سنہ 2020 میں کی گئی ٹویٹس پر ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد کو آنجہانی اداکار رشی کپور اور مرحوم عرفان خان سے متعلق 2020 میں کی گئی متنازعہ ٹویٹس کی وجہ سے ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    کے آر کے کو 30 اگست یعنی آج ہی ممبئی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    کے آر کے، کے خلاف سیاسی جماعت شیو سینا کے رکن راہول کنال نے ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد اب پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکار نے مرحوم اداکاروں کے خلاف ٹویٹس کیں اور نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

    واضح رہے کہ کمال راشد فلمی ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں جو آئے دن بالی ووڈ کی معروف شخصیات پر الزام تراشی اور تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

  • کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    ممبئی: بھارتی اداکار  کمال آر خان (کے آر کے)  کو کرینہ سے تعلقات کا بے بنیاد دعویٰ مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار کے آر کے نے 10 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے اور کرینہ کپور کے مابین چار سال تک تعلقات رہے تاہم اُن کے پاس سوائے ایک تصویر کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    بالی ووڈ اداکار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ لائیو ٹی شو کے دوران اپنے اور کرینہ کے رشتے سے متعلق مزید انکشافات کریں گے۔

    کے آر کے کو کرینہ سے مبینہ تعلقات کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا کیونکہ کرینہ کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اکاؤنٹ کو مستقل رپورٹ کیا گیا جس کے بعد  ٹوئٹر انتظامیہ نے اُن کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کو ہراساں کرنے کے الزام میں بند کردیا تاہم بھارتی اداکار نے پہلے سے ہی دوسرا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جسے وہ اب استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے دوسرے اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے آر کے کے اکاؤنٹ سے کسی کو گالی نہیں دی گئی اُس کے باوجود انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا یہ ایک بلیک میلنگ کا طریقہ ہے۔

    انہوں نے میڈیا نمائندگان، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کے نام ایک تفصیلی خط بھی تحریر کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔