Tag: Krrish 4

  • ’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

    ’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

    بھارتی باکس آفس کی مقبول فرنچائزز کی فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روشن کے ہمراہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن نظر آئیں گی۔

    بھارتی باکس آفس کی چارٹ بسٹر فلم کِرش 4 وہ فلم ہے جس کا انتظار بالی ووڈ کے متوالے کافی عرصے سے کر رہے ہیں، اس فلم کی ابتدا سال 2003 میں کوئی مل گیا سے ہوئی تھی جس کے بعد سال 2006 میں کِرش اور سال 2013 میں کرش 3 ریلیز ہوئی۔

    بلاک بسٹر فلم کرش 3 کی ریلیز کے بعد مداح ہریتک روشن کی فلم  کرش 4 کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم کچھ دن پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ ہریتک روشن کرش 4 کے ساتھ بطور ‘ڈائریکٹر’ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روش کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بطور ہیروئن کردار ادا کریں گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہریتک روشن اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کو ایک مرتبہ پھر سے فلم کی مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم کی کہانی کو سراہا ہے، جبکہ اس فلم میں ریکھا بطور ہریتک کی ماں اور پریتی زنٹا بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا اس سے قبل ’کرش‘ اور ’کرش 3‘ میں بھی اداکار ہریتک کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

  • فلم ’’کرش 4‘‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا امکان

    فلم ’’کرش 4‘‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا امکان

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف سائنس فکشن فلم ’’کرش‘‘ کی سیریز کے چوتھے پارٹ میں پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو مرکزی کردار دینے کی بازگشت سامنے آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم کرش کی سیریز کے پچھلے دو حصوں (پارٹس)  میں اداکار ہرتیک روشن کے ساتھ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں لیکن اب ان کی جگہ بیوٹی کوئین کو کاسٹ کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار نے پہلے پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار دینے کے  بارے میں سوچا تاہم انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ٹائیگر زندہ ہے کی ہیروئن کو موقع دینے پر غور شروع کردیا۔

    سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ اور ’’ بینگ بینگ‘‘ میں ہرتیک اور کترینہ کی کامیاب جوڑی کو مدد نظر رکھتے ہوئے کرش 4 میں بھی دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ جلوہ گر کرنے کے بارے میں سوچ بیچار شروع ہوگئی ہے۔

    فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اس وقت کترینہ کے کیریر کو منفرد کرداروں کی ضرورت ہے اس لیے امکان ہے کہ ’کرش 4‘ اُن کے لیے بہت اچھی ثابت ہوگی۔

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    کرش کے چوتھے پارٹ میں کاسٹ اور دیگر کام فی الوقت شروع نہیں ہوئے مگر یہ امکان ظاہر ہے کہ ہدایت کار جلد اس پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیں گے۔

    دوسری جانب کترینہ کیف کے حوالے سے یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ انہیں بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’’83‘‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا، فلم کی کہانی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ کی جیت پر مبنی ہوگی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔