Tag: ksa

  • سابق وزیر اعظم کی کل سعودی عرب سے واپسی متوقع

    سابق وزیر اعظم کی کل سعودی عرب سے واپسی متوقع

    اسلام آباد: سابق نااہل وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف کی کل سعودی عرب سے پاکستان واپسی متوقع ہے. ذرایع کے مطابق نواز شریف لاہور کے بجائے اسلام پہنچیں‌ گے۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف چند روز قبل سعودی عرب گئے تھے، شہباز شریف پہلے ہی سعودی عرب میں‌ تھے. میاں‌ صاحب کے سعودی عرب جاتے ہی افواہوں‌ کا بازار گرم ہوگیا تھا، جلاوطنی، این آر او اور سعودی عرب میں‌کرپشن کے خلاف جاری تفتیش سمیت متعدد افواہیں‌ گردش کر رہی تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف

    البتہ اب ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف کی کل وطن واپسی متوقع ہے اور نوازشریف لاہورکےبجائےاسلام آباد پہنچیں گے۔

    یاد رہے کہ نوازشریف کو تین جنوری کواحتساب عدالت میں پیش ہونا ہے۔

    شہباز شریف

    شہباز شریف کو سعودی عرب لے جانے والے جہاز سے متعلق بھی خبریں موصول ہورہی ہیں. اطلاعات کے مطابق شاہی خاندان کا یہ طیارہ جنرل راحیل شریف کو پاکستان لایا تھا، سعودی عرب سفیر کے کہنے پر شہباز شریف نے اسی میں‌ سفر کیا۔

    واضح رہے کہ ان اطلاعات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

    ریاض: آرمی جنرل راحیل شریف نے آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ، آرمی چیف دو روزہ دورے پرسعودی عرب میں موجود ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دو روزہ دورے میں شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ نائف، وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اورسی جی ایس جنرل اے راہم بن صالح سے ملاقات کی۔

    شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اخوت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

    آرمی چیف اور سعودی فرمانروا نے علاقائی استحکام میں دونوں ممالک کے کردار کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے انتہائی اہم ممالک ہیں اور خطے کی دفاعی ، معاشی اور سیاسی معاملات میں انتہائی اہم کردارکے حامل ہیں اور مسلم امہ کے حوالے سے دونوں کے کاندھوں پراہم ذمہ داریاں ہیں۔

    آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے تحفظ میں سعودیہ کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی افواج کے سی جی ایس جنرل راہم بن صالح سے بھی ملاقات کی جہاں دونوں فوجی رہنماوٗں نے خطے کی فوجی صورتحال اوردفاعی امورپرگفتگوکی۔

     

  • مکہ کی فضاؤں میں اڑتے گھوڑے نے سب کوحیران کردیا

    مکہ کی فضاؤں میں اڑتے گھوڑے نے سب کوحیران کردیا

    مکہ:چند یوم قبل جب مکہ میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور آسمان پر بجلی کڑک رہی تھی تود یکھنے والے اس وقت دم بخود رہ گئے جب چمکدار سیارہ رنگ والا ایک گھوڑا آسمان پر اُڑتا نظرآیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عموماً اس قسم کے نظاروں کی خبریں تو ضرور موصول ہوتی ہیں مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں آتا لیکن اس منظر کو معتدد لوگوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ بھی کیا ،جبکہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ اور اللہ اکبر پکارتے رہے ۔

    سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ تاحال اس حیرت میں مبتلاہیں کہ مکہ کی فضاﺅں میں ایک اڑتے ہوئے گھوڑے کے نمودار ہونے کا کیا مطلب ہے اور اس کے پیچھے کیا رازہے ۔

    یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی بے پناہ مقبولیت اختیار کر رہی ہے۔اگرچہ موسم کی خرابی کی وجہ سے اس کے مناظر بہت واضح نہیں ہیں لیکن محو پرواز گھوڑے کو بخوبی دیکھا جا سکتاہے ۔دوسری جانب کچھ لوگ یہ موقف اختیار کر رہے ہیں کہ یہ گھوڑے کی شکل کا غبارہ بھی ہو سکتاہے جس میں ہیلیم گیس بھر کر اسے ہوا میں چھوڑ دیا گیا ۔ہمارے ہاں بھی اس قسم کے گیسی غبارے عام پائے جاتے ہیں۔
    تاحال اس کی کوئی واضح حقیقت سامنے نھیں آسکی ہے جس کے باعث سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ تاحال اس حیرت میں مبتلاہیں کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے۔