Tag: KSE

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے100 انڈیکس میں 2537 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے100 انڈیکس میں 2537 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران 2537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35703 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں3413 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔

    کاروباری ہفتے میں 89 کروڑشیئرزکے سودے 30ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393 ارب روپے بڑھ کر7205 ارب روپے ہوگئی۔

    کاروباری ہفتے میں 89 کروڑ شیئرز کے سودے30 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی ہے۔

    وقت دورنہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک دہائی بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

    سعودی خام تیل کی سہولت، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور روپے کی قدر سے پاکستان کے معاشی فرنٹ پر استحکام آگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ہنڈرہیڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران نو سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 2.73 فیصد اضافے سے پینتیس ہزار تین سو چھیالیس پوائنٹس پرآگیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ پہلی بارچالیس ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ پہلی بارچالیس ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 40104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا۔

    تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 47 ارب سے زائدروپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا حجم 80 کھرب روپے سے بڑھ گیا۔

    ماہرین کے مطابق امریکی فرم مارگن اسٹینلے کی جانب سے چند ماہ قبل پاکستانی معیشت کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیے جانے اور2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی مارکیٹ کو اپ گریڈ اسٹیٹس میں رکھے جانے اور ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی شمولیت کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کار بھی متحرک ہو گئے ہیں ۔

    توانائی ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں تیزی مارکیٹ کو بلند ترین سطح پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 122.88 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے100 انڈیکس 39907.64 پوائنٹس سے بڑھ کر 40030.52 پوائنٹس پرجا پہنچا۔

    اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 33.50 پوائنٹس کے اضافے سے 22920.38 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے سے 26570.02 پوائنٹس سے بڑھ کر26729.42 پوائنٹس پربندہوا۔

    گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں 47 ارب 74 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار507 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 58 ارب 29 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 543 روپے سے بڑھ کر80 کھرب 6 ارب 3کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار50 روپے ہوگیا۔

    پیرکو مارکیٹ میں 21 کروڑ 63 لاکھ 85 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 27 کروڑ 75 لاکھ 73 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مجموعی طورپر 397 کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 145 میں کمی اور24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    معروف بین الاقوامی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی مارکیٹوں کو غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو چند ماہ قبل ایشیاء کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا تھا۔

    وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کار اپنے ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں کے سست ہونے کی بنا پر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں، جرمنی، چین اور اٹلی سمیت کئی ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

     

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو نوے پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    گزشتہ ہفتے سے جاری مندی نے آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں کو جکڑے رکھا ہے، آج ٹریڈنگ کا آغاز مندی سے ہوا ۔

    ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں دو سو نوے پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں اکتیس ہزار پوائینٹس کی سطح بحال نہ رہ سکی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، 100 انڈیکس میں400سے زائد پوائینٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر، 100 انڈیکس میں400سے زائد پوائینٹس کا اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کا آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو سےزائد پوائینٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رریکارڈ کیا گیا، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں جاری تیزی کی لہر کے اثرات کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پر بھی نظر آئے۔

    ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں چار سو اٹھائیس پوائینٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ بارہ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ہزار سے زائد پوائینٹس کی کمی ہوئی تھی۔

  • معیشت کے استحکام کیلئے سیاست نہ کی جائے، عقیل کریم ڈھیڈی

    معیشت کے استحکام کیلئے سیاست نہ کی جائے، عقیل کریم ڈھیڈی

    کراچی : سینئر اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے سیاست نہ کی جائے ، چار ارب کا انویسٹرز پروٹیکشن فنڈ بروکرز نے شروع کیا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج بننے سے قبل اس کی تقسیم بروکرز میں کی جائے، اس پر ایس ای سی پی کا کوئی حق نہیں۔

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر ادارہ بازار حصص میں مداخلت کرکے نقصان پہنچانے کی پالیسی پر گامزن ہے،پالیسی بورڈ پر بھی پریشر ڈال کر فیصلے کرواتا ہے۔

    ریگولیٹر ادارے میں نا اہل افراد بھرتی ہیں جو ایکویٹی مارکیٹ کی دس فیصد بھی معلومات نہیں رکھتے،ان کا کہنا تھا کہ انویسٹرز اور میمبرز کے خلاف بلاجواز انکوائریاں اسٹاک ایکس چینج کی ترقی کیلئے سودمند نہیں۔

    حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملک ابتری کی جانب جارہا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوبیس گھنٹوں میں بجلی کا شارٹ فال دور کرسکتا ہوں۔

    فرنس ائل منگوا کر فوری موجودہ پلانٹ چلاکر دو ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے بحران ختم کیا جاسکتا ،اے کے ڈی سیکیورٹیز نے ملک کی تاریخ کی ریکارڈ لسٹنگ کرائی، ریگولیٹر ادارے کی منفی پالیسیوں کو نہ روکا گیا تو بازار حصص کا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس اُوپر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس اُوپر

    کراچی: عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے سے سیاسی صورتحال میں بہتری اوربینک ٹیکس ایشو پرمثبت پیشرفت سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈکی گئی۔

    بازارحصص کراچی میں آتی بہتری کوجمعےکےروزمزید بڑھاوا ملا تجزیہ کاروں کےمطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمت، ایم کیوایم کے اسمبلیوں سے استعفے واپس لینےکےاعلان اوربینک ٹیکس ایشو پرتاجروں اورحکومت کےمذاکرات میں مثبت پیشرفت سےمارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس میں 375 پوائنٹس کا حتمی اضافہ ہوا جس سےمارکیٹ میں تینتیس ہزارآٹھ سوپوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    ٹریڈنگ کےدوران ایک موقع پرانڈیکس میں491 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی دیکھاگیا جبکہ شئیرزکےلین دین اورمالیاتی حجم میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز، اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں کمی کےباوجود مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی۔

    پیرکو مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوااور ایک موقع پرمارکیٹ میں پونےدوسو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم بڑے مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے،بینکنگ اور آئل اینڈگیس سیکٹرمیں فروخت کے دبائوکےباعث تیزی برقرارنہ رہ سکی۔

    مارکیٹ بتدریج گرتی چلی گئی اور کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 288پوائنٹس گرکر تینتیس ہزار تین سو پچیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پیرکوکاروباری حجم نو ماہ کی کم ترین سطح پر رہا، صرف سوا پانچ ارب روپےمالیت کےسوا تیرہ کروڑ شئیرزکا لین دین ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں  پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ

    کراچی: ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹس آپس میں ضم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےقیام کےایم اُو یو پردستخط۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں  پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن اسلام آبادکے دفتر میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک مارکیٹس کے انضمام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو عالمی معیار تک لے جائینگے۔

    اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائیزیشن کمیٹی کے سربراہ حاجی غنی عثمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام سے شئیرز کے کاروبار میں شفافیت ،،نئی ٹیکنالوجی متعارف اور کاروباری حجم میں اضافہ ہوگا۔

    ادھر جمعرات کو اس اہم ڈویلپمنٹ کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 424 پوائنٹس کی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی، کراچی اسٹاک مارکیٹ کے اہم ممبر عقیل کریم ڈھیڈھی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کو اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔

    بازار حصص میں سرمایہ کاری کرنے والے اور اسٹاک مارکیٹس کے لائسنس ہولڈرزکا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام خوش آئند اور نئی بیرونی سرمایہ کاری کا سبب بنے گا۔

  • غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلا، کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار

    غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلا، کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار

    کراچی: چین سمیت عالمی بازار حصص میں بدستور گراوٹ کےباعث سنبھلتی کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار ہوگئی۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد مزید کمی اور عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کےباعث بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ پھرمندی کا شکار ہوگئی۔

    کاروبار کا مثبت آغاز اوردو سو سےزائد پوائنٹس کی ابتدائی تیزی کےنتیجے میں مارکیٹ میں 34 ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہوتےبھی دیکھی گئی۔

     تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےکراچی اسٹاک مارکیٹ سے بدستورسرمایہ نکالنے کی پالیسی کےباعث تیزی کا رجحان پائیدارثابت نہ ہوسکا۔

    کاروبار کےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس دو سو اکسٹھ پوائنٹس کی کمی سے 33537 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • مندی زائل، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان لوٹ آیا

    مندی زائل، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان لوٹ آیا

    کراچی: مندی کے اثرات زائل۔۔دو کروڑ ڈالرکےغیرملکی سرمائے کے انخلا کےباوجودکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔۔ایک دن میں سات سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    پیر کی تاریخی مندی کےبعدمنگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر اُتار چڑھائو دیکھا گیا تاہم چین کی جانب سےشرح سود کم کرنے کےبعد عالمی اورایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں صورتحال بہترہونے کا مثبت اثر کراچی اسٹاک مارکیٹ پرمرتب ہوا۔

    عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی قیمت سنبھل جانے سےصورتحال میں مزید بہتری آئی ۔سیمنٹ،بینکنگ،فرٹیلائیزر ،،آٹو اور پاورسیکٹر کےشئیرزمیں سرمایہ کاروں کی خریداری کےباعث مارکیٹ میں تیزی کےرجحان میں اضافہ ہوا۔

    کاروبار کےاختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کےاضافے سے تینتیس ہزار 799 پوائنٹس پربندہوا۔