Tag: KSE-100

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :  100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح  پر آگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح پر آگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح 48125 پوائنٹس پر آگیا ، اب تک 9.67 ارب روپے مالیت کے 39کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100انڈیکس میں70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح 48125پوائنٹس پر آگیا

    کاروبار کے دوران اب تک 9.67 ارب روپے مالیت کے 39کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔

    گذشتہ روز ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا ، اس دوران اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 48191 پر بند ہوا۔

    حصص بازار میں 1 ارب 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 48 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب روپے اضافے سے 8316 ارب روپے ہے۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈ بنے تھے ، ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاناما کا فیصلہ‘ دس منٹ میں کس نے کروڑوں روپے کمالیے

    پاناما کا فیصلہ‘ دس منٹ میں کس نے کروڑوں روپے کمالیے

    کراچی : پاناما کیس کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز مندی سے ہوا اور 800 پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور  انڈیکس 49ہزار 509پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    اس دوران 12کروڑ 60 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 12 ارب 46 کروڑ روپے رہی۔ واضح رہے کہ یہ زیادہ تر ٹریڈنگ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ہوئی اور 2 بج کر 10 منٹ سے لے کر دو بج کر 20 منٹ کے دورن اسٹاک کے کاروبار سے وابستہ افراد کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کرچکے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس کا متوقع فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس کے ایس ای 100انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی تھی، جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی اور 47716 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں اضافہ جاری تھا۔ سال نو کے آغاز پر 100 انڈیکس 48 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا تھا اور یہ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس کا نیا ریکارڈ تھا۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم ،حسن اور حسین جےآئی ٹی میں پیش ہونگے اور جے آئی ٹی 60روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، نیب کا نمائندہ، حکم سیکیورٹی ایکس چینج، ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    سپریم کورٹ نے قطری خط کو مسترد کردیا اور حکم دیا کہ لندن فلیٹس کس کی ملکیت ، منی ٹریل کا پتہ چلایا جائے جبکہ دو ججز نے وزیراعظم کو نااہل کرنے کا نوٹ لکھا تھا