Tag: KSE 100-Index down

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس34500،34400،34300اور34200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔

    کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت54.18فیصدکم جبکہ71.62فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم خریداروں کی عدم موجودگی کے باعث پہلے گھنٹے میں کے ایس ای100انڈیکس میں200پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس تنزلی کا شکار رہا۔

    جمعہ کی نماز سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں 322پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، نمازکے بعد میں مندی کا سلسلہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 34063پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

    تاہم بعد ازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34100کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

    مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس380.60پوائنٹس کمی سے35190.02پوائنٹس پر بندہوا۔ جمعہ کو مجموعی طور پر 296کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے73کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ ،چوتھے روز بھی 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کی کمی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ،چوتھے روز بھی 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس کی کمی

    کراچی : ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی میں اضافہ اسٹاک مارکیٹ سرمایا کاورں کی پریشانی میں اضافے کا باعث بن گیا،  فتے کے چوتھے سیشن میں شدید مندی کی لہر برقرار ہے۔

    تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک اور یوم انقلاب کے اعلان نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاروں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم کر دیا، آج ٹریڈنگ کا آغاز ہی دو سو بیس پوائنٹس کی مندی سے ہوا ۔

    ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے چار سو پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوم انقلاب کے اعلان نے حصص بازار میں موجود ملکی اور غیر ملکی انویسٹرز کو خبرادار کردیا ہے، جس کے باعث سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔