Tag: KSE

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا، غیر ملکیوں کی جانب سےشئیرزکی فروخت کےباوجود ایک دن میں پانچ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    جمعرات کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سینتیس کروڑ سےزائد شئیرزکی قابل ذکر ٹریڈنگ ہوئی اور ایک دن میں ساڑھےسولہ ارب روپے کا نمایاں کاروبار ہوا۔

    مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجہ آئل اینڈگیس کمپنیوں کے شئیرزمیں مقامی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری تھی۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےستائیس لاکھ ڈالرکےشئیرزکی فروخت کو میوچل فنڈزکی جانب سےکی جانےوالی 41 لاکھ ڈالرکی خریداری نے جذب کرلیا اورکاروبارکےاختتام پرمارکیٹ 487 پوائنٹس کےاضافےسے بتیس ہزار 736 پوائنٹس پربند ہوئی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلےروز مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلےروز مندی کا شکار

    کراچی: انفرادی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےفروخت کا دبائو، کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتےکےپہلےروز مندی کا شکار ہوگئی۔

    پیرکو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائو کا شکار رہا،آٹو اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری جبکہ سیمنٹ، بینکنگ،  کیمیکل اور آئل اینڈگیس سیکٹر میں فروخت کا دبائو دیکھاگیا۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں نےچوالیس لاکھ ڈالر اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں نے اُنہتر لاکھ ڈالرکے شئیرز فروخت کردیئے۔

    کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ہنڈریڈ پوائنٹس گرکر 32248 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    کراچی: غیرملکیوں اورمیوچل فنڈزکی خریداری سےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، بتیس ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہوگئی۔

    جمعرات کو بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، غیر ملکی سرمایہ کارمسلسل تیسرےروز بھی نیٹ بائیر رہے۔

    جنہوں نےایک کروڑ ستاون لاکھ ڈالرکےشئیرز خریدےجبکہ ایک کروڑ چھتیس لاکھ ڈالرکےشئیرز فروخت کردیئے۔

    میوچل فنڈزکی جانب سےتیس لاکھ ڈالرکی خالص سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ بینکوں نےتیس لاکھ ڈالرکےشئیرز بیچ دیئے۔

    کاروبارکےاختتام پر 127 پوائنٹس کی تیزی کےساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 32014 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، نئےہفتےکے آغاز پر300 پوائنٹس کی تیزی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، نئےہفتےکے آغاز پر300 پوائنٹس کی تیزی

    کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز بھی تیزی کےرجحان سے ہوا، میوچل فنڈز نےبڑے پیمانے پرحصص خریدے۔

    پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ تین سو اڑتیس پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

    تاہم جمعےکی طرح غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےشئیرزکی فروخت کا سلسلہ پیرکو بھی جاری رہا جنھوں نےسینتیس لاکھ ڈالرکے شئیرز بیچ دیئے۔جبکہ میوچل فنڈز نےچھیتر لاکھ ڈالرکےحصص خرید لئے، جس سےمارکیٹ میں تیزی برقرار رہی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرتاحال برقرار ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے بعد سے گزشتہ دو روز سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیرہ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    آج بھی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

  • کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کے ایس ای میں مندی کی لہر،مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی

    کراچی : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے انسائیڈر ٹریڈنگ کی تحقیقات زور پکڑنےپرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر۔ایک دن میں مارکیٹ چارسو پوائنٹس گرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گونج کےبعد ان دنوں تاجرحلقوں میں انسائیڈر ٹریڈنگ کےچرچےہیں۔لیکن یہ ہلچل ملک کےبازارحصص میں تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سےاسٹاک مارکیٹ میں انسائیڈرٹریڈنگ کی تحقیقات زرو پکڑنے پر پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔

    ایک دن میں چارسو پوائنٹس کی گراوٹ کےباعث مارکیٹ33ہزار پوائنٹس کی اہم حدکھوبیٹھی۔

    اسٹاک سےموصولہ اطلاعات کےمطابق انسائیڈر ٹریڈنگ جو غیرقانونی اور جرم ہےکو لیکر ایس ای سی پی حکام نے شئیر مارکیٹ کےبعض بڑے ممبران اور میوچل فنڈز کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار پریشان

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار پریشان

    کراچی : سرمایہ کارپریشان ہوگئے،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی بحران کی شکل اختیارکرنےلگی۔فروری کا پورا مہینہ مندی کی نذر ہوگیا۔مارچ کےپہلےہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ چارسو پوائنٹس مزیدگرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ کےسرمایہ کار ان دنوں پوچھتےنظر آتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ آج کل کیا ہورہا ہے؟۔ریکارڈ تیزی مصنوعی تھی۔کمانےوالےکماکرنکل گئے۔مارکیٹ کےبُرےدن آگئے۔ جتنےمنہ اُتنی باتیں۔

    لیکن یہ باتیں ایسےہی نہیں بن رہیں۔پوری دال نہیں تو البتہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے۔دو فروری سےدو مارچ تک ایک ماہ میں کراچی اسٹاک مارکیٹ بارہ سو پوائنٹس نیچےآگئی۔

    جنوری میں روز نئےریکارڈ بنتے رہے،مارکیٹ 35ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر رہی ۔لیکن اب شئیر مارکیٹ ڈیڑھ ماہ سےمندی کی لپیٹ میںہے۔45روز میں مارکیٹ سےدوہزار پوائنٹس نکل چکے۔

    مارچ کےپہلےہی روز مارکیٹ419پوائنٹس مزید گرگئی۔مہنگےداموں شئیر خریدنےوالےسرمایہ کار اب اس انتطار میں ہیں کہ کب اُن کی قیمت خرید واپس آئے اور وہ مارکیٹ سےجان چھڑائیں۔

  • پاک فرانس تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، فرانسیسی قونصل جنرل

    پاک فرانس تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، فرانسیسی قونصل جنرل

    کراچی : فرانسیسی قونصل جنرل فرانکوئس ڈل اورسو کی کراچی اسٹاک ایکسچینج آمد ،روایتی گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت بزنس کے بہت مواقع ہیں پاکستان ا ور فرانس کے درمیان تجارت کا حجم 1بلین ڈالر ہے،پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔،

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لحاظ سےغورکر رہے ہیں جبکہ کئی فرانسیسی کمپنیاں کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اندراج کیلئے پیش کی جائیں گی۔

    فرانسیسی کمپنیز نے ایکسپو پاکستان کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج نے تین سالوں میں بہترین کارکردگی دکھائی،فرانسیسی کمپنیز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہو کر سرمایہ کرے،فرانسیسی قونصل جنرل کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کا معلوم کرنے آئے ہیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز بھی مندی کا شکار، مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی۔ اقتصادی اور سیاسی محاذ سے اچھی خبروں کےباوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔

    کاروباری ہفتےکےآخری روزمسلسل پانچویں روز بھی مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام ایک سو اکتیس پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔

    جمعےکوکاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پرمارکیٹ میں ایک سو اکتیس پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈکی گئی۔

    تاہم مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے اور سرمایہ کاروں کی جانب سےمنافع کماکر سائیڈلائن ہونےکےرجحان کےباعث تیزی برقرار نہ رہ سکی۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 361 پوائنٹس گرکر 33632 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں نیاریکارڈ قائم، تاریخ میں پہلی بار پینتیس ہزارپوائنٹس کی ریکارڈسطح کوچھولیا تاہم مارکیٹ اس سطح کو برقرار رکھنےمیں کامیاب نہ ہوسکی۔

    بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ نےنئی تاریخ رقم کی، کاوربارکا آغاز ہوتے ہی مارکیٹ نےتاریخ میں پہلی بارپینتیس ہزارپوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبورکرلیا۔

    ایک موقع پر 230پوائنٹس کی تیزی اورڈیڑھ گھنٹے کےابتدائی سیشن میں مارکیٹ کو پینتیس ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سےاُوپر ہی دیکھاگیا تاہم اس کےبعدپرافٹ ٹیکنگ کےبڑھتے ہوئےرجحان اورفروخت کےدبائو نےمارکیٹ میں مندی کےرجحان کی بنیاد رکھ دی۔

    کاروبارکےاختتام کےقریب فروخت کادبائو مزید بڑھا اور یوں مارکیٹ کابینچ مارک 100 انڈیکس نہ صرف پینتیس ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح برقرار نہ رکھ سکا بلکہ کاروبارکےاختتام پر ایک سو چوون پوائنٹس گرکر 34672پوائنٹس پربند ہوا۔